عالمی ادارے اوپن سگنل نے زونگ کو پاکستان کا نمبر ون نیٹ ورک قرار دے دیا

img
پاکستان میں موبائل اور ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والیصف اول کی کمپنی زونگ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ عالمی سطح پر صارفین کے لیے موبائل نیٹ ورکس کے معیار جانچنے والے معتبر ادارے اوپن سگنل میں زونگ فور جی کی سروسز اور یقینی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کا نمبر ون نیٹ ورک قرار دے دیا۔
عالمی ادارے اوپن سگنل نے اپنی حالیہ جاری کی جانیوالی رپورٹ میں موبائل نیٹ ورکس کی جانب سے مہیاکی جانیوالی خدمات کی سات کیٹیگریز میں سے زونگ کو پانچ کیٹیگریزمیں نمبر ون قرار دیا اوپن سگنل کی جانب سے جاری رپورٹ میں نے وڈیو سٹریمنگ، ڈاون لوڈنگ، اپ لوڈنگ، 4جی سروسز کی فراہمی اور 4 جی کی کوریج کے حوالے سے زونگ فور جی کی سروسزکو پاکستان میں نمبر ون قرار دیا ہے۔
اوپن سگنل رپورٹ میں زونگ فور جی کی یہ کامیابی دراصل ملک بھر میں زونگ کی اعلی اور معیاری موبائل اور ڈیجیٹل سروسزکا اعتراف ہے۔ اوپن سگنل نے اس رپورٹ کی تیاری کے لیے ملک کے چاروں موبائل نیٹ ورکس کی سروسز کا 90 یوم تک مشاہدہ کیا
img
اوپن سگنل کی جانب سے رپورٹ کے اجرا پر زونگ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ نتائج در حقیقت زونگ فور جی کی اپنے صارفین کو فراہم کی جانیوالی معیاری سروسز اور اس ضمن میں کمپنی کی مسلسل کاوشوں کے عکاس ہیں۔ ن کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں سروسز کی فراہمی میں صارفین کی جاب سے اعلی کارکرگی کا اعتراف کیا جانا نہایت اہمیت کا حامل ہے اور زونگ فور جی اپنے صارفین کے غیر متزلزل اعتماد پر انکی مشکور ہے۔
زونگ فور جی کا شمار پاکستان میں ٹیکنالوجی اور سروسز میں جدت لانے والے صف اول کے اداروں میں ہوتا ہے۔ گزشتہ برس زونگ فور جی نے پاکستان میں پہلی بار فائیوجی ٹیکنالوجی کی کامیاب ٹیسٹنگ بھی مکمل کی۔ حالیہ اوپن سگنل رپورٹ سے قبل زونگ فور جی کو پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی جانب سے پاکستان کا نمبر ون وائس اینڈ ڈیٹا سروسز ایواڈ بھی مل چکاہے جبکہ پاکستان میں صارفین کی نمائندگی کرنے والا ادارہ کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان زونگ فور جی کو ٹیکنالوجی میں جدت کے لیے لیڈرشپ اور بیسٹ فور جی نیٹ ورک کے اعزازات سے نواز چکا ہے-
Total Views: 1717

Reviews & Comments