مکمل طور پر خصوصیات سے مزین TECNO SPARK 30 Proٹرانسفارمر ایڈیشن-اب دستیاب ہے

img
ٹینکو اپنے نئے TECNO SPARK 30 Pro کی لانچنگ کے حوالے سے خصوصی ایڈیشن ٹرانسفارمرز تھیمڈ SPARK 30 Pro متعارف کرانے کے لئے انتہائی پرجوش ہے، جس میں اے آئی اضافے کے ساتھ 108میگا پکسل کا مرکزی کیمرہ اور120 Hz AMOLEDڈسپلے موجود ہے۔یہ خصوصی ورژن ان صارفین کو راغب کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ،جو ٹیکنالوجی اور پاپ کلچر کے امتزاج پر مبنی بولڈ،آئیکونک اشتراک کو پسند کرتے ہیں۔ٹیکنو کا پاپ کلچر کو ٹیکنالوجی کے ساتھ مربوط کرنے کا یہ اقدام اس سوچ کی عکاسی کرتا ہے کہ ڈیزائن کس طرح سے صارف تجربے کو بڑھا سکتا ہے ۔
یہ فون ان لوگوں کیلئے ایک اعلیٰ انتخاب ہے ،جو بہترین ڈیزائن کی حامل اعلیٰ درجے کی خصوصیات رکھنے والی ڈیوائس کی تلاش میں ہیں۔یہ ایک جرات مندانہ فلیگ شپ ڈیوائس ہے،جو ٹرانسفارمرز سے متاثر ڈیزائن کور کے ساتھ نظروں میں اترتا ہے۔
یہ فون ایک روشن اور عمیق ڈسپلے فراہم کرتا ہے اور انہی خصوصیات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔SPARK 30 Pro میں100فیصد سنیما گریڈکلر کے ساتھ 120Hzآئی کیئر AMOLEDڈسپلے ہے،جو ہموار اور رواں صارف تجربے کو یقینی بناکر ہر اسکرول،انیمیشن اورگیم کو بناء رکاوٹ کے چلاتا ہے ۔
اس فون کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک اس کی سرٹیفائیڈ مدھم نیلی روشنی والی ٹیکنالوجی ہے،جو نقصان دہ نیلی روشنی کے اخراج کو کم کرکے فون کے طویل استعمال کے دوران آنکھوں پر دباؤ نہیں پڑنے دیتی۔چاہے آپ شوز دیکھ رہے ہوں،یا پھر اپنے فون پر طویل وقت کام کررہے ہوں،اس کا AMOLE پینل آنکھوں کو تھکنے نہیں دیتا اور واضح بصری تجربے کو یقینی بناتا ہے ۔
SPARK 30 Pro آرام میں اضافے کیلئے 2160Hz PWM (Pulse Width Modulation) کو مدھم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،جو اسکرین کو ہلکا پھلکا اور دیکھنے کیلئے آرام دہ بناتی ہے ،یہاں تک کہ مدھم روشنی میں بھی اسکرین کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے -یہ ان صارفین کیلئے ایک مثالی انتخاب ہے جوکم روشنی میں اپنے فون کا زیادہ استعمال کرتے ہیں،اور یہ ٹیکنالوجی آنکھوں کو دباؤ سے محفوظ رکھتی ہے۔

مزید بر آں،اس کے ڈسپلے میں شاندار 1700 nits' peak brightnessسورج کی تیز روشنی میں بھی اسکرین کو واضح دکھاتی ہے ،اور گھر کے اندر یا باہر آپ اسکرین پر کانٹینٹ کو واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں۔

Spark 30 Proمیں ملٹی ٹاسکنگ ،گیمنگ اور روزمرہ کی سرگرمیوں کی ہموار انجام دہی کیلئے MediaTek Helio G100 processor موجود ہے ۔Spark 30 Proایپس کے درمیان سوئچ کرتے ہوئے یا ہیوی ٹاسک کی انجام دہی کے دورا ن ہموار کارکردگی کو یقینی بناتا ہے،جو برسوں کے استعمال کے بعد بھی اپنی افادیت قائم رکھتی ہیں۔پانچ سال کی lag-free گارنٹی کے ساتھ صارفین اس اعتماد کے ساتھ لطف اندوز ہوسکتے ہیں کہ ان کا فون بالکل پہلے روز کی طرح ہی کام کرے گا ۔
img
یہ ڈیوائس ایک حیرت انگیز 108میگا پکسل کیمرے سے لیس ہے ،جو موبائل فوٹو گرافی میں نئے اسٹینڈرڈز قائم کرتے ہوئے اے آئی فیچر کے ساتھ اعلیٰ و معیاری تصاویر کو یقینی بناتا ہے ۔یہ طاقتور کیمرہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صارفین دن میں یا کم روشنی میں بھی شاندار تصاویر کھینچ سکیں،اس میں موجود اے آئی ٹولز ہر شاٹ کو بہتر بناتے ہیں،جس سے ہر کوئی پروفیشنل فوٹو گرافی جیسے تجربے سے لطف اندوز ہوسکتا ہے ۔سیلفی کے دلدادہ صارفین کیلئے اس کا 13میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ تین ایڈجسٹ ایبل لائٹ سیٹنگز کے ساتھ سیلفی موڈ پیش کرتا ہے ،جس سے کسی بھی روشنی میں انتہائی آسانی کے ساتھ خوبصورت پورٹریٹ بنائی جاسکتی ہے ۔

SPARK 30 Proمیں طویل اور دیرپا استعمال کیلئے ایک 5000mAh بیٹری ہے،33واٹ کی تیز چارجنگ کے ساتھ آپ اسے تیزی سے ریچارج کرسکتے ہیں،اور ڈاؤن ٹائم کو کرسکتے ہیں،اور اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ آپ کو جب بھی اپنے فون کی ضرورت ہو تو وہ مکمل طور پر تیار ہو۔اسٹوریج اور ملٹی ٹاسکنگ کیلئے SPARK 30 Pro میں 128GBکی انٹرنل اسٹوریج ،
16GB RAM(بشمول 8GBکی توسیعیRAM)ہے ،جو ایپس ،تصاویر اور ویڈیوز کیلئے مناسب جگہ فراہم کرتی ہے اور ساتھ ہی میں گیمنگ،اسٹریمنگ اور بیک وقت متعدد ایپس چلانے کے دوران ہموار اور موثر ملٹی ٹاسکنگ کو یقینی بناتی ہے ۔

ٹیکنو SPARK 30 Proاسمارٹ فون4.5Gکے فاسٹ نیٹ ورک کے ساتھ تیز ترین کنیکٹیویٹی فراہم کرتا ہے ،اور اسٹریمنگ،فوری ڈاؤن لوڈنگ اور ہموار براؤزنگ کیلئے ڈیٹا کی تیز رفتار سہولت فراہم کرتا ہے ۔انفرا ریڈ ریموٹ کنٹرول اس کی استعداد میں مزید اضافہ کرتا ہے ،جو فون کو مطابقت پذیر آلات کیلئے بطور کنٹرولر دوگنا کرتا ہے اور روزمرہ کے کاموں کو آسان بنانے کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔اس کی اسٹیریو ساؤنڈ فلموں،موسیقی اور گیمنگ کے دوران شاندار آڈیو فراہم کرتی ہے ۔

اعلیٰ درجے کی خصوصیات اور شاندار ڈیزائن کا حامل یہ شاہکار اسمار ٹ فو ن محض45,999کی ناقابل یقین قیمت میں مارکیٹ میں آرہا ہے ۔یہ اعلیٰ معیار اور مناسب قیمت کا ایک حسین امتزاج ہے،جو خریداروں کو اپنے بجٹ کے اندر رہتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک شاندار اسمار ٹ فو ن خریدنے کی سہولت دیتا ہے۔
Total Views: 2469

Reviews & Comments