ویوو نے بہترین پوٹریٹ فوٹوگرافی اور دلکش ڈیزائن کا حامل V30 5G پاکستان میں متعارف کردیا

معروف زمانہ ٹیکنالوجی برانڈ ویوو نے آج اپنا نیا اور بہترین فلیگ شپ سمارٹ فون V30 5Gپاکستان میں متعارف کروا دیا ہے۔ V30 5G کو پہلے سے بھی بہتر Aura Light Portrait فیچر اور دلکش ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ مزید براں، اس سمارٹ فون کو 120Hz 3D Curved Screen، نئے دلکش رنگ اور ڈیزائن سے بھی آراستہ کیا گیا ہے۔

img


ویوو V30 5G نے لانچ ہوتے ہی اپنے جدید فیچرز کی بدولت پاکستان کے معروف ترین کونٹینٹ کری ایٹرز کی توجہ حا صل کرلی ہے۔ صف اوّل کے ٹیک یوٹیوبر اور ReviewsPKکے فاونڈر امیر داغا، انتہائی باصلاحیت فوٹو گرافر اور ویڈیوگرافر فہد حنیف اور سٹائل آئکن عشوہ صدیقی نے اکٹھے اس سمارٹ فون کے بے مثال کیمرہ فیچرز ، اس کے دلکش ڈیزائن اور بہترین کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں خوب سراہا۔

ویوو V30 5G کے جدید ترین کیمرہ فیچرز کے ذریعے صارفین اپنے قیمتی لمحات کو بہترین انداز میں محفوظ کرسکتے ہیں۔ یہ سمارٹ فون پہلے سے بہتر Aura Light Portraitفیچر کے ساتھ روایتی فلیش لائٹ کی نسبت سافٹر اور بڑا لائٹ امیٹنگ ایریا فرا ہم کرتا ہے۔جبکہ اس میں موجود Smart Color Temperature Adjustment اور Distance-Sensitive Lighting کی مدد سے صارفین ماحول کے مطابق اپنی تصاویر کا ٹیمپریچر اور برائٹنس رکھ سکتے ہیں۔ مزید ویوو V30 5G کے 50MP AF Ultra-Wide Angle Camera ساتھ اب خوبصورت لینڈسکیپ اور گروپ فوٹوز کو بھی بہتر ین تصاویر کی صورت میں با آسانی محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

گرفت میں انتہائی آرام دہ اور دکھنے میں بےٖحد دلکش 3D Curved Screen نے اس سمارٹ فون کی خوبصورتی میں مزیداضافہ کر دیا ہے۔ مزیدبراں 2800-nits Peak Brightness کے ساتھ ویوو V30 5G کا 1.5K Ultra Clear Sunlight AMOLED Display اور 120Hz Refresh Rate سکرین دیکھنے کے تجربے کو پرلطف بنادیتا ہے۔

img



گرفت میں انتہائی آرام دہ اور دکھنے میں بےٖحد دلکش 3D Curved Screen نے اس سمارٹ فون کی خوبصورتی میں مزیداضافہ کر دیا ہے۔ مزیدبراں 2800-nits Peak Brightness کے ساتھ ویوو V30 5G کا 1.5K Ultra Clear Sunlight AMOLED Display اور 120Hz Refresh Rate سکرین دیکھنے کے تجربے کو پرلطف بنادیتا ہے۔

مزید برآں ویوو V30 5G کو ملٹی ٹاسکنگ کے بہترین اورتیز ترین تجربے کے لیے 12GB+12GB Extended RAM، 256GB کی بڑی سٹوریج اور Qualcomm Snapdragon® 7 Gen 3کے طاقتور پراسیسر سے آراستہ کیا گیا ہے۔ نیز اس میں موجود 5000mAh کی بڑی بیٹری 80W FlashCharge کے ساتھ محض 48 منٹ میں مکمل چارج ہو جاتی ہے۔

قیمت اور دستیابی:

ویوو کا نیا V30 5G سمارٹ فون دو دلکش رنگوںPeacock Green اور Waving Aqua میں پاکستان بھر میں 139،999 روپے کی قیمت پر پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور 26 مارچ 2024 سے مارکیٹ میں خریداری کے لیے پیش کیا جاۓ گا۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس فون کی پری بُکنگ کروا سکتے ہیں۔

ویوو V30 5G کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V30 5G سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریں : https://www.vivo.com/pk/products/v30

Total Views: 8751

Reviews & Comments