ویوو کے نئے 5G فوٹوگرافی فلیگ شپ سمارٹ فون X60 Pro کی پاکستان میں فروخت کا آغاز

 
سمارٹ فون بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو کی جانب سے پاکستان میں ایکس سریز کا پہلا جدید ترین سمارٹ فون Vivo X60 Pro متعارف کروا دیا گیا ہے ۔کامیاب پری بکنگ کے بعد 6 اپریل 2021سے Vivo X60 Pro کی ملک بھر میں فروخت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ویوو X60 Pro ، ویوو کی ان اوّلین ڈیوائسز میں سے ایک ہے جنہیں آپٹکس اور اوپٹو الیکٹرانکس کے حوالے سے عالمی سطح پرلیڈر کی حیثیت رکھنے والی کمپنی ZEISSکے اشتراک سے تیا ر کیا گیا ہے ۔

اس موقع پر ویوو پاکستا ن کے سی ای او Eric Kong کا کہنا تھا کہ X60 Pro’’ویوو کی ہائی اینڈ فلیگ شپ سیریز کا حصہ ہے۔دلکش ڈیزائن کے حامل اس سمارٹ فون میں ویوو اور ZEISSکے تکنیکی اشتراک سے دنیا کا جدید ترین امیجنگ سسٹم شامل کیا گیا ہے جو صارفین کے لیے پروفیشنل سطح کی فوٹو گرافی کو ممکن بناتا ہے۔ اسے خاص طور پر فوٹوگرافی اور کونٹینٹ کری ایشن کے شعبہ سے منسلک ایسے صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے جو جدید ترین سہولیات سے آراستہ ایسا سمارٹ فون خریدنا چاہتے ہیں جو بہترین کیمرہ ٹیکنالوجی کے ساتھ بہترین کارکردگی کا بھی حامل ہو ۔ جدید ترین گمبل سٹیبلا ئزیشن 2.0 سے مزین X60 Pro صارفین کو Ultra-stable طریقہ سے ایسی تصاویر اتارنے کی سہولت فراہم کرتا ہے جو حقیقت کے قریب تر ہوں۔ نیز ایکسٹریم نائٹ ویژن 2.0 اور دیگر سہولیات کی بدولت رات کی فوٹو گرافی کے لیے بھی یہ ایک بہترین سمارٹ فون ہے۔ ‘‘

اپنے صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہو ئے ویو و نے X60 Pro کو پیشہ ورانہ فوٹو گرافی اورمتعدد جدید سہولیات سے آراستہ کیا ہے تا کہ وہ مختلف اوقات میں اپنی زندگی کے قیمتی لمحات کو بہترین تصاویر کی صورت مقید کر سکیں۔ویووX60 Proکے کیمرہ سسٹم میں پکسل شفٹ الٹرایچڈی امیجنگ ، ایچ ڈی آر سُپر نا ئٹ پوٹریٹ ، سپر پینو ، AI فوٹو گرافی ، سینامیٹک ماسٹر اور اس جیسے دیگر نئے فیچرز کو شامل کیا گیا ہے لہٰذا یہسما رٹ فون پروفیشنل فوٹو گرافی کے لیے انتہائی موزوں ہے ۔

مزید برآں 4200 mAh، 33W فلیش چارج ٹیکنالوجی، 12GB Extended ریم+ 256GBروم سے مزین یہ سمارٹ فون Qualcomm Snapdragon 870 5G چپ سیٹ سے بھی آراستہ ہے۔

قیمت اور دستیابی:
ویوو کا نیا X60 Proاب پاکستان بھر میں129,999روپے کی قیمت میں دو دلکش رنگوں (Blue اور Black ) میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ ویوو X60 Pro کی خریداری پر صارفین کو VIP Experience Card اورFree Goodies Box بھی ملے گا۔

ویوو X60 Pro کے ساتھ ایک سال کی وارنٹی فراہم کی جا رہی ہے ۔ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی اور ایسسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے۔ویوو کی جانب سے اس فون کے ساتھ ایک وی آئی پی کارڈ بھی فراہم کیا جارہا ہے، جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین 6 ماہ کے اندر مفت سکرین تبدیلی کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ویووX60 Pro پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام نیٹورکس پر سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین سم کارڈ سلاٹ نمبر 1 میں اپنا 4G سم کارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 گیگا بائیٹ مفت ڈیٹا ( 2 جی بی فی ماہ ، چھ ما ہ کے لیے)بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

فون کی مکمل معلومات اس لنک پر ملاحظہ فرمائیںhttps://www.vivo.com/pk/products/x60pro:
 
Total Views: 1824

Relevant Articles

View All

Reviews & Comments