ٹیکنو کے نئے موبائل اسپارک گو کی ریکارڈ فروخت

ٹیکنو سپارک گو نے انٹرنیٹ پر ٹاپ ٹرینڈ اور سوشل میڈیا پر چالیس کروڑ کا ویورشپ ریکار ڈ بھی قائم کیا

معروف چینی کمپنی ٹیکنو کے نئے موبائل فون اسپارک گو نے مارکیٹ میں آتے ہی اپنی فروخت کے ریکارڈ قائم کر دیے۔ مہنگائی کے اس دور میں یہ اسمارٹ فون انتہائی کم قیمت میں متعارف کروایا گیا ہے، 12999/- روپے کی اس کم قیمت میں لانچ کیا جانے والا یہ سمارٹ فون daraz.pk پرصرف تین منٹ میں اسٹاک آؤٹ ہو گیا۔

img


صارفین کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیش نظر کمپنی کی جانب سے مزید موبائل فون کا اسٹاک پاکستان درآمد کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اتنے کم وقت میں کسی بھی موبائل فون کا ایک ہزار سے زائد یونٹ کا فروخت ہو جانا ایک ریکارڈ ہے۔

4G سمیت بے شمار دیگر خصوصیات کے حامل اس فون میں 2GB Ram اور 16 GB انٹرنل اسٹوریج دی گئی ہے، علاوہ ازیں 6 اعشاریہ 1 اور 3 ہزار ایم اے ایچ (3000mAh) کی دیر تک چلنے والی بیٹری کے ساتھ ساتھ جدید فیشل ان لاک ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔

img


ٹیکنو موبائل پاکستان کے جی ایم کریک ما کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد ہمیشہ یہ رہا ہے کہ ہم اپنے تمام آلات میں عمدہ اور اعلیٰ کارکردگی کو یقینی بنائیں اور ہمارے اس لانچ کئے گئے اسمارٹ فون کی قیمت کے مدِ مقابل ابھی تک کوئی موبائل مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔

اس فون کے حوالے سے ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس فون کا ہیش ٹیگ #SparkGo اور #Sparkthespeed سوشل میڈیا کی ویب سائٹس ٹک ٹاک ، انسٹاگرام ، ٹویٹر، فیس بک اور گوگل کے ٹریڈنگ کے ہیش ٹیگ والی فہرست میں سب سے اوپر ہے۔ علاوہ از ایں شوبز سے وابستہ شخصیات نے بھی اس ٹرینڈ پر اپنی ویڈیو شیئر کی ہیں جن میں عمران اشرف، حنا الطاف، رمشا ء خان، نور حسن اور میکال ذوالفقار شامل ہیں ۔ سپارک دا سپیڈ کی خاص ٹیون نے سوشل میڈیا پر نہ صرف قومی بلکہ عا لمی سطح پر بھی چالیس کروڑ سے زائد دیکھے جانے کا ریکارڈ قائم کیا ۔

img


اسپارک گو موبائل نیبولا بلیک اور رائل پرپل رنگوں میں متعارف کروایا گیا اور یہ اسمارٹ فون 21 اگست سے ملک بھر کے تمام ریٹیلرز کے ہاں دستیاب ہے۔

Total Views: 3512

Reviews & Comments

Follow US