پرکشش ڈیزائن اور کیمرہ کی جدید ترین خصوصیات کے ساتھ ویوو V30e 5Gپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

img
ویوو کی معروف زمانہ Vسیر یز میں جدید سمارٹ فون V30e 5Gکو پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا ہے۔ اس پرکشش سمارٹ فون میں دلکش ڈیزائن اور Aura Light Portraitجیسے کیمر ہ کے جدید ترین فیچرز کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ یکجا کیا گیا ہے۔

ویوو V30e 5Gکے دلکش ڈیزا ئن کی سب سے خاص بات اس کی 120Hz 3D Curved Screenہے۔ جس کی بدولت سکرولنگ ہو یا گیمنگ اس سکرین پر سب کچھ حیران کن حد تک تیز رفتار اور خو بصورت لگتا ہے۔

ویوو V30e 5G دودیدہ زیب رنگوں"Classy Brown" اور "Sunny Green"میں دستیاب ہے جبکہ V30e 5G کے "TimeMessenger"کیمرہ مو ڈیول کو دنیا کی اعلیٰ ترین گھڑیوں سے متاثر ہو کر ڈیزائن کیا گیا ہے جس نے اس فون کی خوبصورتی کو اور بھی منفرد اور نفاست کا شاہکار بنا دیا ہے۔
img
ویوو V30e 5G میں موجودAuraLightPortrait فیچرر کم روشنی یا رات کے ماحول میں بھی بہترین تصویرکشی کو یقینی بناتا ہے۔ مزید ماحول کے مطابق روشنی کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے اس سمارٹ فون میںSmart Color Temperature Adjustment کا فیچر بھی ہے۔ اس کے علاوہ V30e 5G میں موجود Color-Adaptive Border کے ساتھ اب صارفین اپنی تصاویر کو مزید منفرد اور دلکش بنا سکتے ہیں۔

ویوو V30e 5G کے کیمرے کے معیار کو بہترین بنانے کے لیے اس کو SonyIMX882 کے 50MP سینسر سے آراستہ کیا گیا ہے۔نیز اس میں موجود 2X Professional Portrait Modeکے ذریعے صارفین کا پروفیشنل سٹائل میں تصاویر کھینچنا اور بھی آسان ہوگیا ہے۔
img
اس موقع پر ویوو پاکستان کے ڈائریکٹر برانڈ سٹریٹجی محمد زُہیر چوہان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ " ہمیں پاکستان میں ویوو V30e 5G کو متعارف کروانے کی بےحد خوشی ہے۔ یہ سمارٹ فون نہ صرف دکھنے میں دلکش ہے بلکہ بہترین فیچرز سے بھی بھرپور ہے۔ اس فون کو خاص طور پر ان صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے جو اپنی زندگی کے ہر لمحے کو خوبصورتی کے ساتھ محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ویوو V30e 5G صارفین کے لیے نہ صرف ایک ڈیوائس بلکہ ایک قابل اعتماد ساتھی بن جائے گا۔"
img

ﻭﯾﻮﻭV30e 5G ﻣﻠﭩﯽ ﭨﺎﺳﮑﻨﮓ ﮐﮯ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﺍﻭﺭﺗﯿﺰ ﺗﺮﯾﻦ ﺗﺠﺮﺑﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ 8GB+8GB Extended RAMﺍﻭﺭ 256GB ﮐﯽ ﺑﮍﯼ ﺳﭩﻮﺭﯾﺞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺁﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﻧﯿﺰ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ 5500mAh ﮐﯽ ﺑﮍﯼ ﺑﯿﭩﺮﯼ 44W FlashCharge ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﭽﮫ ﮨﯽ ﺩﯾﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﺮﻕ ﺭﻓﺘﺎﺭﯼ ﺳﮯ ﭼﺎﺭﺝ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔ﻣﺨﺘﺼﺮ ﯾﮧ ﮐﮧ ﮐﯿﻤﺮﮦ ﮐﯽ ﺧﺼﻮﺻﯿﺎﺕ ﮨﻮںﯿﺎ ﺳﭩﺎ ﺋﻠﺶ ﮈﯾﺰﺍﺋﻦ ، ﺟﺪﯾﺪ ﻓﯿﭽﺮﺯ ﮨﻮ ﮞ ﯾﺎ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﭘﺮﻓﺎﺭﻣﯿﻨﺲ ﻭﯾﻮﻭ V30e 5G ﮨﺮ ﻟﺤﺎﻅ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﺍﻭﺭ ﺑﮯ ﻣﺜﺎﻝ ﺳﻤﺎﺭﭦ ﻓﻮﻥ ﮨﮯ۔

ﻗﯿﻤﺖ ﺍﻭﺭ ﺩﺳﺘﯿﺎﺑﯽ
ﻭﯾﻮﻭ ﮐﺎ ﻧﯿﺎ V30e 5G ﺳﻤﺎﺭﭦ ﻓﻮﻥ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺑﮭﺮ ﻣﯿﮟ 89،999 ﺭﻭﭘﮯ ﮐﯽ ﻗﯿﻤﺖ ﭘﺮ 22 ﻣﺌﯽ 2024 ﺳﮯ ﭘﺮﯼ ﺁﺭﮈﺭ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺩﺳﺘﯿﺎﺏ ﮨﻮﮔﺎ۔ ﺻﺎﺭﻓﯿﻦ ﺍﭘﻨﯽ ﻗﺮﯾﺒﯽ ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﻣﺎﺭﮐﯿﭧ ﺳﮯ ﺍﺱ ﻓﻮﻥ ﮐﯽ ﭘﺮﯼ ﺑُﮑﻨﮓ ﮐﺮﻭﺍ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺟﺒﮑﮧ ﯾﮧ ﺳﻤﺎﺭﭦ ﻓﻮﻥ 28 ﻣﺌﯽ 2024 ﺳﮯ ﻣﺎﺭﮐﯿﭧ ﻣﯿﮟ ﺧﺮﯾﺪﺍﺭﯼ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﭘﯿﺶ ﮐﯿﺎ ﺟﺎئے ﮔﺎ۔

ﻭﯾﻮﻭ V30e 5G ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﯾﮏ ﺳﺎﻝ ﮐﯽ ﺁﻓﯿﺸﻞ ﻭﺍﺭﻧﭩﯽ ﻓﺮﺍﮨﻢ ﮐﯽ ﺟﺎﺭﮨﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﯽ ﺳﺎﺗﮫ 15 ﺩﻥ ﺗﮏ ﻣﻔﺖ ﺗﺒﺪﯾﻠﯽ ﮐﯽ ﺳﮩﻮﻟﺖ ﺑﮭﯽ ﻣﯿﺴﺮ ﮨﮯ۔ ﻧﯿﺰ ﺗﻤﺎﻡ ﺍﯾﺴﯿﺴﺮﯾﺰ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﮭﯽ 6 ﻣﺎﮦ ﮐﯽ ﻭﺍﺭﻧﭩﯽ ﻓﺮﺍﮨﻢ ﮐﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﻭﯾﻮﻭ ﮐﺎ ﻧﯿﺎ V30e 5G ﺳﻤﺎﺭﭦ ﻓﻮﻥ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﭨﯿﻠﯽ ﮐﻤﯿﻮﻧﯿﮑﯿﺸﻦ ﺍﺗﮭﺎﺭﭨﯽ ﺳﮯ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﺷﺪﮦ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺳﻢ ﮐﺎﺭﮈ ﺳﻼﭨﺲ ﭘﺮ ﻓﻮﺭ ﺟﯽ ﺍﯾﻞ ﭨﯽ ﺍﯼ، ﺗﮭﺮﯼ ﺟﯽ ﺍﻭﺭ ﭨﻮ ﺟﯽ ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﺍﻧﭩﺮﻧﯿﭧ ﭼﻼﻧﮯ ﮐﯽ ﺻﻼﺣﯿﺖ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﺯﻭﻧﮓ ﺻﺎﺭﻓﯿﻦ ﺍﮔﺮﺳﻼﭦ ﻭﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ4G ﺳﻢ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﯾﮟ ﺗﻮ ﺍﻧﮩﯿﮟ 12 ﮔﯿﮕﺎ ﺑﺎﺋﯿﭧ ﻣﻔﺖ ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ( 2GB/ﻣﺎﮦ ، ﭼﮫ ﻣﺎﮦ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ) ﺍﻧﭩﺮﻧﯿﭧ ﺑﮭﯽ ﻓﺮﺍﮨﻢ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔ﻣﺰﯾﺪ ﻣﻌﻠﻮﻣﺎﺕ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﯾﮧ ﺻﻔﺤﮧ ﻣﻼﺣﻈﮧ ﮐﺮﯾﮟ: https://www.vivo.com/pk/products/v30e
Total Views: 2349

Reviews & Comments