صارفین کو اپنے ہواوے اسمارٹ فون ڈیوائس کے حوالے سے فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں گزشتہ چند دنوں سے ہواوے اور امریکی حکومت کے درمیان تعلقات کے حوالے سے بہت سی خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔ کسی بھی اہم معاملہ کی طرح، اس تنازعہ کے حوالے سے بھی بہت سی غلط فہمیاں اور غیرمصدّقہ معلومات پھیلائی گئی ہیں۔ ہواوے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فونز اور آلات کی صنعت میں دنیا کے وسیع ترین اداروں میں دوسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے، جبکہ پاکستان میں بھی کاروبار اور مقبولیت کے اعتبار سے ہواوے کو ایسا ہی اعلیٰ مقام حاصل ہے ۔ وسیع پیمانے پر تحقیق کے ذریعے، ہواوے نے عوامی سطح پر اٹھنے والے چند اہم ترین سوالات اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔آن لائن ، ڈیجیٹل میڈیا پر اٹھائے جانے والے اعتراضات، ماہرین کی رائے اور مصدّقہ اطّلاعات کی روشنی میں عوام کو جوابات اور تسلّی دینے کے لئے ، کچھ راہنما اصول ترتیب دیئے گئے ہیں، تاکہ صارفین کے ذہنوں میں ہواوے فونز کے بارے میں جو بھی سوالات اور اندیشے پیدا ہو رہے ہیں، انہیں بر وقت حل کر دیا جائے۔
|