ﺷﺎﻭﻣﯽ ﻧﮯ UNISOC ﮐﯽ T603 ﭼﭗ ﺳﯿﭧ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺭﯾﮉﻣﯽ A3x ﻓﻮﻥ ﻻﻧﭻ ﮐﺮﺩﯾﺎ

img
ﺳﻤﺎﺭﭦ ﻓﻮﻥ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻣﺎﯾﮧ ﻧﺎﺯﭼﯿﻨﯽ ﮐﻤﭙﻨﯽ ﺷﺎﻭﻣﯽ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﺮﺍﻧﮉ ﺭﯾﮉﻣﯽ ﮐﺎ ﻧﯿﺎ ﺳﻤﺎﺭﭦ ﻓﻮﻥ ﺭﯾﮉ ﻣﯽ A3x ﻻﻧﭻ ﮐﺮﺩﯾﺎ۔ﻓﻮﻥ ﻣﯿﮟ UNISOC ﮐﯽ T603 ﭼﭗ ﺳﯿﭧ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺭﯾﮉ ﻣﯽ ﮐﮯ A3x ﺳﻤﺎﺭﭦ ﻓﻮﻥ ﮐﻮ ﺷﺎﻧﺪﺍﺭﮐﺎﺭﮐﺮﺩﮔﯽ، ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﺳﮑﺮﯾﻦ ﮈﺳﭙﻠﮯ ، ﺍﻣﯿﺠﻨﮓ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﭩﺮﯼ ﻻﺋﻒ ﮐﺎ ﺣﺎﻣﻞ ﻓﻮﻥ ﺑﻨﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔
سٹائلش گلاس بیک کے ساتھ ریڈمی اے تھری ایکس Midnight Black, Aurora Greena اور Moonlight White رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ 6.71 انچ کے ڈسپلے اور 90Hzریفرش ریٹ کے ساتھ ریڈمی A3x ہائی ڈیفنیشن ویڈیو اورشاندار سوشل میڈیا مواد فراہم کرتا ہے۔ کیمرے کی اگر بات کی جائے تو ریڈ می A3x کے پشت پر لینس کے ساتھ 8 میگا پکسل کا کیمرا ہے۔ اے آئی دوئل کیمرہ شاندار اور زندگی سے بھرپور عکاسی کو یقینی بناتا ہے۔ موبائل کے فرنٹ میں سافٹ لائٹ رنگ کے ساتھ 5 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا جو ڈسپلے کو قدرتی اور متوازن روشنی پیدا کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے جس سے بہترین سیلفی حاصل ہوتی ہے۔
صارف کے قابل بھروسہ تجربہ کو یقینی بنانے کےلئے ریڈ می A3x ایڈوانسڈ سیکورٹی فیچرز پیش کرتاہے جس میں فون کی ایک طرف لگے تیز ترین فنگر پرنٹ سنسر کے ذریعے FaceUnlock اور Fingerprint Unlock شامل ہیں۔ فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری موجود ہے اوریو ایس بی ٹائپ سی 10واٹ چارجنگ پورٹ بنائی گئی ہے جس سے صارفین دن بھر میں آرام سے اپنا فون استعمال کرسکتے ہیں۔

یونی سوک ( UNISOC) شاومی جیسے کنزیومر الیکٹرانک برانڈز کےلئے اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور حل فراہم کرتا ہے۔ چپ ڈیزائن کی بڑی کمپنی کی حیثیت سے UNISOC نے ہمیشہ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی کاروبار کو فروغ دیا ہے۔ UNISOC مارکیٹ پر مبنی اور کثیر القومی اصولوں پر عمل پیر ہوتے ہوئے اپنے انڈسٹری کے عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
وضاحت
1۔ علاقہ کے لحاظ سے رنگوں کے آپشن مختلف ہوسکتے ہیں
2۔ ریفریش ریٹ سپورٹیڈ ایپس کےلئے90Hzتک ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے ۔

Total Views: 2063

Reviews & Comments