TECNO صارفین کا دو سالہ انتظار ختم، POVAکی پاکستان میں واپسی

img

لاہور، جمعرات، 8 اکتوبر 2026: TECNOنے دو سال سے زائد عرصے کے بعد POVA کی پاکستان میں واپسی کی تصدیق کر دی ہے، اور اس بار یہ پاکستان میں POVA کی اب تک کی سب سے منفرد پیشکش ہے۔POVA Curve 2 5Gایک ہی فون میں "بیوٹی اور بیسٹ" کے امتزاج کے ساتھ آ رہا ہے۔یہ واپسی کسی بورڈ روم میں شروع نہیں ہوئی، بلکہ کمنٹس سے ہوئی۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران TECNO پاکستان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، لانچ پوسٹس، ڈائریکٹ میسجز اور فین کمیونٹیز میں ایک سوال مسلسل سامنے آتا رہا، POVA کب واپس آ رہا ہے؟

POVA استعمال کرنے والے صارفین آج بھی اس کے بارے میں بات کرتے ہیں، جبکہ وہ صارفین جو اسے دوبارہ دیکھنا چاہتے تھے، مسلسل اپنی خواہش کا اظہار کرتے رہے۔ اور اسی لیے TECNO ایک بار پھراسے پاکستان لے کر آ رہا ہے۔POVA Curve 2 5Gکو کسی ایک خوبی تک محدود نہیں رکھا گیا۔ یہ ایک آل راؤنڈر اور مکمل پیکیج ہے، جو ایک ہی فون میں "بیوٹی اور بیسٹ" دونوں خصوصیات پیش کرتا ہے۔

اس کی بیوٹی سب سے پہلے نظر آتی ہے،خم دار گلاس ایک انتہائی سِلم باڈی میں خوبصورتی سے ضم ہوتا ہے، جبکہ اس کے رنگوں کا انتخاب اسے نمایاں بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ ایسا فون ہے جسے دیکھ کر ساتھ کھڑا شخص ضرور پوچھے گا کہ آپ کے ہاتھ میں کون سا فون ہے۔ یہ کتنا سِلم ہے اور اس کے رنگ کون سے ہیں؟ TECNO فی الحال یہ تفصیلات اپنے پاس رکھ رہا ہے۔

اس کا "بیسٹ" اس کے اندر چھپا ہے، ایسا فون جسے نازک انداز میں رکھنے کی ضرورت نہیں۔ پاکستان میں روزمرہ زندگی موبائل فونز کے لیے آسان نہیں، گرد و غبار، بارش، شدید گرمی، ہجوم بھری آمدورفت اور فون کااچانک گر جانا۔ نیا POVA Curve 2 5G انوائرنمنٹل اور ڈراپ پروٹیکشن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، تاکہ صارفین فون کی فکر کرنے کے بجائے اسے بے فکری سے استعمال کر سکے۔

فون کے اندر اورکیا فیچرزہیں؟، اس کی قیمت کیا ہوگی اور یہ پاکستان میں کب دستیاب ہوگا، یہ سب فی الحال راز ہے، جبکہ مزید تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔POVA نے پاکستان میں صارفین کی توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھا کر اپنی مقبولیت حاصل کی تھی، اور اس بار بھی اس کی واپسی اسی روایت کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
Total Views: 103