اگر انٹرنیٹ بند ہو جائے تو واٹس ایپ کیسے استعمال کریں؟ وہ خفیہ طریقہ، جس سے مفت میں واٹس ایپ چلایا جا سکتا ہے

img
موبائل فون کا استعمال جس طرح بڑھتا جا رہا ہے، اسی طرح سوشل میڈیا ایپس کے استعمال میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
آج آپ کو ایک مشہور سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔
واٹس ایپ صارفین کے لیے اب بنا انٹرنیٹ ایپلیکیشن استعمال کرنے کی سہولت بھی مہیا کر دی گئی ہے۔
نئے سال میں واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک ایسی خوشخبری سامنے آئی ہے، جس نے دنیا بھر میں خوب توجہ حاصل کی ہے۔
یعنی اب صارفین بنا انٹرنیٹ کے بھی موبائل فون میں واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ نئی تبدیلی دراصل اس لیے سامنے آئی ہے کیونکہ کئی ممالک میں انٹرنیٹ کی بندش کے باعث عوام کو سوشل میڈیا کے استعمال سے روکا جاتا ہے۔
جبکہ انسانی حقوق کی اس خلاف ورزی پر واٹس ایپ انتظامیہ نے اہم قدم اٹھایا ہے، جس کے تحت اب مذکورہ صارفین جو کہ نیٹ کی بندش کا شکار ہوں، وہ مفت واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔
پراکسی سپورٹ کیا ہے؟
واٹس ایپ کے اس فیچر پراکسی سپورٹ کو دراصل ایک طریقہ سمجھا جا سکتا ہے جس کے ذریعے صارفین انٹرنیٹ کی بندش میں بھی مختلف سرورز کو استعمال کرتے ہوئے مفت واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔
ڈان کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ایسے کئی مفت پراکسی انٹرنیٹ سرور موجود ہیں، جو کہ انسانی حقوق اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے چلائے جا رہے ہیں، جن کی مدد سے مختلف ممالک میں مفت انٹرنیٹ اور دیگر سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔
img
استعمال کرنے کا طریقہ:
اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے آپ اپنے واٹس ایپ کی سیٹینگ میں جائیں جہاں آپشن اسٹوریج اینڈ ڈیٹا ملے گا، اس پر کلک کرنے کے بعد آپ کے پاس آپشن آئے گا، پراکسی کا، جس پر آپ نے کلک کرنا ہے۔
پراکسی پر کلک کرنے کے بعد ایک نئی اسکرین کھلے گی، جہاں سے صارف کو واٹس ایپ سے پراکسی سپورٹ کو آن کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی سسٹم آپ سے پراکسی سروس استعمال کرنے کو کہے گا، جو کہ آپ کو ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگا۔
اس پراکسی سروس کو جو کہ فری ہوگا، اسے ڈاؤنلوڈ کیے بغیر آپ پراکسی سپورٹ کے فیچر سے فیضیاب نہیں ہو سکیں گے، یہی سرور فری واٹس ایپ کا فیچر آپ کو دے پائے گا۔
تاہم غور طلب بات یہ بھی ہے کہ اس فیچر کے لیے سب قابل بھروسہ اور مفت پراکسی سرور کون سا ہے؟ یہ جاننا صارفین کے لیے بے حد ضروری ہے۔ کیونکہ کئی سرور آپ کے موبائل فون اور پرائوسی کے لیے بھی خطرہ ہو سکتے ہیں۔
Total Views: 2804

Reviews & Comments