پاور، اسٹائل اور پرفارمنس جو آپ بہترین قیمت پر حاصل کرسکتے ہیں

آج کی تیز رفتار دنیا میں ہم ہمیشہ ایک ایسے اسمارٹ فون کی تلاش میں رہتے ہیں جو ہماری جیب پر بوجھ بنے بغیر اعلیٰ درجے کے معیار،شاندار کارکردگی اور دیدہ زیب ڈیزائن پر مشتمل ہو۔بجلی کی رفتار سے بدلتی اسمارٹ فون ٹیکنالوجی کے ساتھ مینو فیکچررز مناسب قیمت کی حد کے اندر رہتے ہوئے صارفین تک ایسی بہترین مصنوعات پہنچانے کیلئے سخت مقابلہ کررہے ہیں جو عوام کو پسند آسکیں۔قیمتوں کی یہ جنگ مزید تیز ہوگئی ہے کیونکہ کمپنیاں زیادہ سستی قیمتوں پر جدید ڈیوائسز پیش کرنے کی کوشش کرتی ہیں ،جو وسیع تر معاشی تبدیلیوں کی عکاسی کرتی ہیں۔جیسے جیسے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے اور روزمرہ کے اخراجات بڑھ رہے ہیں،صارفین اپنے بجٹ کے حوالے سے زیادہ محتاط ہوگئے ہیں۔یہ رجحان برانڈز کو نہ صرف ٹیکنالوجی بلکہ مصنوعات کی قیمتوں میں بھی جدت لانے پر مجبور کرتا ہے ،جس کے نتیجے میں ہر کسی کیلئے زیادہ رقم خرچ کئے بغیر اعلیٰ و معیاری اسمارٹ فون خریدنا آسان ہوجاتا ہے ۔

ٹیکنو نے ایک بار پر اپنے صارفین کی وسیع تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک اور قابل زکر اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے ،جس میں موجود خصوصیات عام طور پر ایک اعلیٰ و شاندار اسمارٹ فون میں پائی جاتی ہیں۔نیا CAMON 30S ہموار اور جدید صارف تجربے کو یقینی بنانے کیلئے آرٹیفشل انٹیلی جنس پر مبنی خصوصیات کی ایک وسیع رینج فراہم کرتا ہے ۔

یہ ایک جدید ترین کا سمک کنسنٹرک سرکلز ڈیزائن پر مشتمل ہے ،اس کی متحرک 6.78انچ کی 120Hz AMOLED خمدار اسکرین انتہائی ہموار اور شاندار بصری تجربہ فراہم کرتی ہے ۔
img

اس کاجدید خصوصیات سے مزین 50میگا پکسل کا مرکزی کیمرہ آپ کی فوٹو گرافی کے تجربے کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے بنایا گیا ہے ۔اس کا سونیIMX896سپر لائٹ حساس سینسر کم روشنی والے ماحول کیلئے آئیڈیل ہے ،جو نائٹ شوڈ موڈ کو مشکل حالات میں بھی انتہائی واضح اور شفاف تصویرلینے کے قابل بناتا ہے ۔اس کا100میگا پکسل کا الٹرا کلیئر موڈ حیرت انگیز تفصیلی شاٹ لینے کی صلاحیت کو مزیدبڑھاتا ہے ،جس سے ہر لمحہ امر ہوجاتا ہے ۔جب بات پورٹریٹ فوٹو گرافی کی ہو تو،یونیورسل ٹون فیچرآپ کی جلد کا رنگ اور ارد گرد کا ذہانت سے پتہ لگاتا ہے اور خودبخود سیٹنگ کو ایڈجسٹ کرتا ہے ،تاکہ آپ کی حقیقی خوبصورتی کو ظاہر کرنے کیلئے قدرتی اور چمکدار پورٹریٹ تیا رکئے جاسکیں۔

یہ نیا CAMON 30S اپنی جدید ترین آرٹیفشل انٹیلی جنس صلاحیتوں کے ذریعے کارکردگی ،تخلیقی صلاحیتوں اورذاتی نوعیت کے تجربات میں اضافے کے حوالے سے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔صارفین ASK AI کے ساتھ آسانی سے متن تخلیق اور بہتر کرسکتے ہیں،جبکہ آرٹیفشل انٹیلی جنس ٹرانسلیشن زبان کی رکاوٹ کا خاتمہ کرتا ہے ،جس سے مختلف زبانوں میں ہموار کمیو نیکیشن ممکن ہوجاتی ہے ۔اس کی دیگر تخلیقی خصوصیات میں آرٹیفشل انٹیلی جنس پر مبنی ٹولز جیسے Sketch اورGenerative AI Portraits سے تصاویر بنانا شامل ہیں،جس کی مدد سے صارفین اپنے خیالات اور بصری مشاہدہ کو آسانی کے ساتھ امر کرسکتے ہیں۔مزید ذاتی نوعیت کے تعاملات کیلئے سوشل ٹربو فیچر بہتر کمیونیکیشن کو ممکن بناتا ہے ،اور بیک گراؤنڈ چینجر صارفین کو صرف چند ٹپس کے ساتھ ویڈیو کالز میں اپنے ماحول کو تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔اس کا AI Eraser تصاویر سے ناپسندیدہ عناصر ہٹانے میں مدد دیتا ہے جبکہ AI Wallpaper منفرد ڈیزائن کے ساتھ اسکرین پر تخلیقی مزاج میں اضافہ کرتا ہے ۔

جدید MediaTek G100پروسیسر کا حامل CAMON 30S غیر معمولی کارکردگی کی ضمانت دیتا ہے ،جو ایپس کے باوجود ہموار ملٹی ٹاسکنگ اور آپریشنز کو ممکن بناتا ہے ۔

ڈیوائس کو IP53-rated water اورsplash resistance کے ساتھ روزمرہ کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے بنایا گیا ہے ،اور ایکوا ٹچ ٹیکنالوجی کے ذریعے اس کی پائیداری کو مزید بڑھایا گیا ہے ۔فون کو مزید پائیدار بنانے کیلئے کارننگ کا مضبوط تحفظ اسکرین کو کھرونچ اور دیگر اثرات سے محفوظ رکھتا ہے اوراسے کارکردگی اور مزاحمت دونوں اعتبار سے مضبوط بناتا ہے ۔

فون کے دیرپا استعمال کیلئے33واٹ سرچارج کے ساتھ ایک مضبوط 5000mAh بیٹری بھی ہے ۔

اسمارٹ فون CAMON 30S اپنی 256GB کی انٹرنل اسٹوریج اور 16GB RAM(بشمول8GB کی اضافی RAM )کے ذریعے ملٹی ٹاسکنگ کے دوران بھی تمام ایپس،فائلوں اور تصاویر کیلئے کافی اسٹوریج کے ساتھ بہتر کارکردگی کو یقینی بناتا ہے ۔

اسمارٹ فون CAMON 30Sکو Dolby Atmos ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید بہتر بنایا گیا ہے ،تا کہ بھرپور 3D surround soundکے ساتھ غیر معمولی طور پرشاندار ملٹی میڈیا تجربہ کیا جاسکے،جو آپ کی فلموں،موسیقی اور گیمز کو امر کرتا ہے ،جو کہ اس سے قبل کبھی نہ تھا۔

ان تمام تر غیر معمولی خصوصیات اور دیدہ زیب ڈیزائن سے متعلق جاننے کے بعد آپ شاید یقینی طور پر یہی سوچ رہے ہوں گے کہ اس اسمارٹ فون کی قیمت بہت زیادہ ہونی چاہیئے ،ہیں ناں؟ٹھیک ہے دوبارہ سوچیں:سب کیلئے حیرت کی بات یہ ہے کہ اس شاندار اسمارٹ فون کی قیمت آپ کی توقع سے کہیں کم ہے ۔اعلیٰ خصوصیات کا حامل یہ شاندار ڈیزائن والا اسمارٹ فون محض59,999روپے میں دستیاب ہے ،جی ہاں ،آپ نے اسے درست پڑھا ،یہ ایک ایسے فون کیلئے ناقابل یقین سودا ہے جو کہ بہت کچھ فراہم کرتا ہے ۔تو ،آپ کس بات کا انتظار کررہے ہیں؟وقت ضائع نہ کریں ،بھی اس پاور ہاؤس کو حاصل کریں اوراپنے اسمارٹ فون کے تجربے میں اضافہ کریں۔

Total Views: 1141

Reviews & Comments