پاکستان میں itel کے نئے دور کا آغاز، نئے itel S24 نے برانڈ کو دی ایک نئی پہچان

img

itelپاکستان، وطن عزیز کا معروف ترین موبا ئل برانڈ ہے جو صارفین کو اعلیٰ معیا ر اور جدید ترین ٹیکنا لو جی سے آرا ستہ مصنوعات انتہا ئی با کفایت قیمت میں فراہم کر رہا ہے ۔ اس برانڈ کی جانب سے نئے اسمارٹ فون itel S24 کا بہت شدت سے انتظا ر کیا جا رہا تھا اور شاہی قلعہ لاہور میں اس ماڈل کی شاندار تقریب رونما ئی نے itelپاکستان کو ایک نئی پہچان اور پاکستانی مارکیٹ کو نئی تبدیلی سے ہمکنار کروایا ہے ۔ اس تقریب رونما ئی میں انڈسٹری، میڈیا اور انفلو ئنسرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس تقریب میں itel S24 کے ساتھ ساتھ برانڈ کا نیا جدید لوگو بھی متعا رف کروایا گیا جو مارکیٹ کے نئے رجحانات میں برتری قائم رکھنے کے عز م کا عکا س ہے ۔ متعارف کروائی جانے والی یہ نئی ڈیو ائس بہترین قیمت میں انتہائی پریمیم فیچرز اور خا ص طور پر کیمرہ کی جدید ترین خصو صیا ت کے ساتھ مارکیٹ میں دستیاب ہو گی ۔

اس موقع پر itelپاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ویکی چین نے اپنے خیا لا ت کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ ـ‘‘ ہم نے آج نہ صرف ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے بلکہ آج سے پاکستان میں itelکے ایک نئے دور اور ایک سفر کا آغاز ہو گا ۔ ہم پاکستانی صارفین کی ڈیجیٹل زندگی کو بہتر سے بہتر بنا نے کے لیے جدید پراڈکٹس متعارف کروانے کے لیے پر عزم ہیں اور itel S24ہمارے اسی عزم کی تکمیل کی جانب اہم پیش رفت ہے ’’
itel S24دور حاضر کا جدید سما رٹ فون ہے جسے 108میگا پکسل الٹر پوٹریٹ کیمرہ سے آراستہ کیا گیا ہے تاکہ آپ اپنی زندگی کے یادگار لمحات کو خوبصورت ترین تصا ویر کی صورت میں محفوظ کر سکیں ۔نیز اس میں بیک وقت بہت سی ایپلی کیشنز پر کام کرنے، ملٹی ٹاسکنگ اور برق رفتا ری کو یقینی بنا نے کے لیے انتہائی طاقتو ر Helio G91 Octa-Core پرا سیسر دیا گیا ہے۔ نیزسکرین دیکھنے کے بہترین تجربے کے لیے اس میں 6.6انچ 90Hz والا Punch-holeڈسپلے بھی موجود ہے ۔ مزید برآںS24بہت بڑی سٹوریج بھی آفر کرتا ہے اور یہ 256GBاور 128GBکے ویرینٹس میں دستیاب ہے اور بہتر ین کار کردگی کے لیے اس میں 8+8GBریم کا سیٹ اپ بھی دیا گیا ہے۔

پاکستان کی مارکیٹ میں اپنی ساکھ کو بہتر بنا نے کے لیے itelپاکستان میں ہوم سٹورز کھولنے کا بھی خوا ہش مند ہے ۔ اس سٹو ر میں نہ صرف سمارٹ فونز رکھے جائیں گے بلکہ یہاں صارفین کی ضروریا ت کو مد نظر رکھتے ہوئے سمارٹ واچز اور ٹیبلٹس سمیت سمارٹ پراڈکٹس وسیع رینج بھی دستیاب ہو گی۔

صار فین کے ساتھ اپنے یقین اور اعتما د کے رشتے کو مستحکم اور مضبو ط تر کرنے کے لیے itel اپنے تمام فیچر فونز پر 100دن کی Swapپالیسی بھی آفر کر رہا ہے۔

اس تقریب نے itelکی قیادت کو پاکستان میں ٹیکنا لوجی کے مستقبل ، مارکیٹ کی صورت حال اور مستقبل کے اقداما ت کے بارے میں گفتگو اور سوچ وچار کا بھی موقع فراہم کیا۔ دریں اثناء چیف ایگزیکٹیو آفیسر ویکی چین کا مزید کہنا تھا کہ ‘‘ہما ر ا ویژن بدلتی مارکیٹ کے تقاضوں اورصارفین کی ضروریات کے مطابق نئی مصنو عات متعارف کرواکر پاکستان کے ٹیکنا لو جیکل لینڈسکیپ کی قیادت کرنا ہے۔

یہاں گروتھ کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور itelان سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

Total Views: 1785

Reviews & Comments