1000 سے زائد کانٹینٹ کریئیٹرز نے لاہور میں ٹیکنو کے ساتھ بسنت کا جشن منایا
تقریباً دو دہائیوں کے بعد پاکستان میں بسنت کا جشن منایا گیا۔ اس موقع پر ٹیکنو نے لاہور میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا، جس میں نوجوانوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ ![]() بسنت کے پہلے دن، ٹیکنو نے نوجوانوں اور اپنے سمارٹ فون صارفین کے لیے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں 1000 سے زائد کانٹینٹ کریئیٹرز شریک ہوئے، جہاں Millennials نے Gen Z کو روایتی پتنگ بازی سکھائی۔ اس موقع پر شرکاء نے ٹیکنو کی CAMON Series کے ذریعے اپنے یادگار لمحات کو محفوظ کیا۔ ٹیکنو فونز کا FlashSnap فیچر تیز رفتار لمحات کو بھی بغیر کسی تاخیر کے خوبصورت انداز میں قید کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ تقریب میں 10 سے زائد فوڈ پارٹنرز کے ساتھ ایک فوڈ اسٹریٹ بھی موجود تھی، جہاں گول گپے، اسٹریٹ فوڈ، فاسٹ فوڈ، مٹھائیاں اور بین الاقوامی کھانے پیش کیے گئے۔ کانٹینٹ کریئیٹرز نے TECNO Experience Zone کا بھی تجربہ کیا اور اس کی سہولت اور آسانی کو سراہا۔ ٹیکنو کی CAMON Series فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے، جبکہ SPARK Series روزمرہ استعمال کے لیے اسٹائلش اور قابلِ اعتماد اسمارٹ فونز فراہم کرتی ہے۔ “خوشیوں کی پتنگ” جیسے اقدامات کے ذریعے، ٹیکنو پاکستان کے نوجوان صارفین کے ساتھ اپنے تعلق کو مزید مضبوط کرتا رہتا ہے اور جدت، ثقافت اور کمیونٹی کو یکجا کرتے ہوئے یادگار تجربات فراہم کرتا ہے۔ |
Total Views: 272
