20000 سے کم قیمت میں ملنے والے بہترین اسمارٹ فونز

اسمارٹ فونز آج کل ناصرف فون کالز بلکہ ہر مقصد کے لیے استعمال ہونے لگے ہیں جنہیں خریدنا انتہائی آسان ہے۔ آپ کو مارکیٹ میں اپنی جیب کے مطابق باآسانی فون مل سکتا ہے۔ کچھ لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آرہا ہوتا کہ انہیں کس قسم کا فون خریدنا چاہیے، یہ ہی مشکل آسان کرنے کے لیے ہم یہ آرٹیکل لائے ہیں جس میں بتائیں گے کے صارفین 20000 سے کم قیمت میں کون سا بہترین فون خرید سکتے ہیں؟

(18,999) Infinix Hot 10 Play

انفینکس کمپنی یقیناً صارفین کے لیے کم قیمت میں بہترین فونز متعارف کرواتی رہی ہے، اپنے تمام ماڈلز کے کیمرے اور فیچرز صارف کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ Infinix Hot 10 Play بھی ان ہی فونز میں سے ایک ہے۔ آئیے نظر ڈالتے ہیں فون کے فیچرز پر۔

img

ڈسپلے: 6.82

بیٹری پاور: 6000 ایم اے ایچ

بیک کیمرہ: 13، 2 میگا پکسل

سیلفی کیمرہ: 8 میگا پکسل

اسٹوریج: ریم 4 جی بی، انٹرنل میموری 64 جی بی۔

(19,999)Realme C12

رئیل می کے فون بھی صارفین کے لیے کسی بہترین تحفے سے کم نہیں ہوتے۔ یہ کم قیمت میں بہت سی خصوصیات سے بھرپور ہوتے ہیں۔ Realme C12 کی قیمت صرف 19 ہزار 999 ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ فون اس قیمت میں کون کون سے فیچرز مہیا کر رہا ہے۔

img

ڈسپلے سائز: 6.5 انچ

انٹرنل اسٹوریج: 32 جی بی

ریم: 3 جی بی

بیک کیمرہ: فون میں 3 بیک کیمرے ہیں۔ ( MP13 + 2MP + 2MP)

سیلفی کیمرہ: 5 میگا پکسل

بیٹری پاور: 6,000 ایم اے ایچ

پروسیسر: G35 چپ سیٹ نصب ہے جبکہ آکٹا کور ہیلیو پروسیسر ہے۔

(17,800)Samsung Galaxy A02

سام سنگ اسمارٹ فون کی ان کمپنیوں میں سے ایک ہے جس پر صارف سب سے زیادہ بھروسہ کرتا ہے۔ ایک سے بڑھ کر ایک فیچر لوگوں کو بے حد پسند آتے ہیں۔ Samsung Galaxy A02 کا شمار بھی ان ہی فونز میں ہوتا ہے جو کم قیمت میں بہترین فیچرز والا فون ہے۔

img

ڈسپلے: 6.5 انچ

بیٹری پاور: 5000 ایم اے ایچ

بیک کیمرہ: 13، 2 میگا پکسل

سیلفی کیمرہ: 5 میگا پکسل

اسٹوریج: 3 جی بی ریم، انٹرنل اسٹوریج 32 جی بی

(15,999)Vivo Y91D

ویوو نے بہت کم وقت میں بہترین فونز بنائے ہیں، اس بات سے انکار بھی نہیں کیا جا سکتا کہ ویوو فون کی مارکیٹ انتہائی وسیع ہے۔ آئیے Vivo Y91D کے بارے میں کچھ جانتے ہیں۔

img

ڈسپلے: 6.2 انچ

بیٹری پاور: 4030 ایم اے ایچ

بیک کیمرہ: 13 میگا پکسل

سیلفی کیمرہ: 5 میگا پکسل

اسٹوریج: 2 جی بی ریم ، انٹرنل اسٹوریج 32 جی بی

(19,500)Huawei Y6 LTE

ہواوی کے فونز کی آج کل کافی زیادہ مانگ ہے، ہواوی کا ماڈل Y6 LTE بہترین فیچرز کا ایک شاندار فون ہے۔ آئیں اس کے فیچرز کے بارے میں جانتے ہیں۔

img

ڈسپلے: 5.0 انچ

بیٹری پاور: 2200 ایم اے ایچ

بیک کیمرہ: 8 میگا پکسل

سیلفی کیمرہ: 2 میگا پکسل

اسٹوریج: 2 جی بی ریم، 8 جی بی ریم
Total Views: 8803

Reviews & Comments