50 میگا پکزل آٹو فوکس پورٹریٹ سیلفی سے آراستہ ویوو V23e اب 128GB ورژن میں فروخت کے لیے دستیاب

img
ویوو کا 50MP AF Portrait Selfie کیمرے سے آراستہV23e کا 128GB ایڈیشن اب پاکستان میں فروخت کے لیے دستیاب ہے
حال ہی میں متعارف کروائے گئے ویوو V23e کو اپنے بے مثال فیچرز اور خوبصورت ڈیزائن کی بدولت پاکستانی صارفین میں بےحد مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔ اس پذیرائی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ویوو نے اب صارفین کے لیے V23e کا 128GB ویرینٹ بھی فروخت کے لیے دستیاب کردیا ہے۔
ویوو V23e کو فیچرز کی وسیع رینج کے ساتھ ساتھ فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لیے جدت سے بھی آراستہ کیا گیا ہے۔اس میں موجود اے آئی ایکسٹریم نائٹ فیچر والا 50MP AF Portrait Selfie کیمرہ اور 64MP Night Camera اس ڈیوائس سے کھینچی گئی ہر تصویر کو یادگار بنا دیتے ہیں۔ نیز اس میں شوٹنگ کے بہترین تجربے کے لیے پہلے سے بہتر ڈبل ایکسپوژر موڈ، ڈوئیل ۔ ویو ویڈیو اور سٹیڈی فیس سیلفی ویڈیو جیسے اعلیٰ ترین فیچرز اور موڈز بھی موجود ہیں۔
ڈیزائن کے حوالے سے ویوو ہمیشہ سے سمارٹ فون مارکیٹ میں انقلاب آفریں تبدیلیاں لے کر آیا ہے اور اس سمارٹ فون میں بھی استعمال کی گئی رنگ تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی نے اس کی خوبصورتی کو سحرانگیز بنا دیا ہے۔ 7.36mm کا الٹرا سلم اے جی ڈیزائن اس سمارٹ فون کو وزن میں ہلکا اور استعمال میں انتہائی آرام دہ بنا دیتا ہے۔ ویوو V23eسنشائن کوسٹ اور مونلائٹ شئڈو جیسے دو دلکش رنگوں میں متعارف کروایا گیا ہے۔
یہ سمارٹ فون نہ صرف دیکھنے میں بہت دلکش ہے بلکہ 44W فلیش چارج ٹیکنالوجی اور Funtouch OS 12 جیسے اس دور کے تیز ترین آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ جدید اور پاور فل بھی ہے۔ مزیدبراں اس میں موجود ایکسٹنڈڈ ریم2.0 اور نیا128GB ریم ویرینٹ ویوو V23e کو ایک مکمل آل راؤنڈر ڈیوائس بنا دیتا ہے۔
ویوو V23e قلیل مدت میں پاکستان کا معروف سمارٹ فون بن گیا ہے۔اس سمارٹ فون کو متعارف کروا کر ویوو نے اپنی مشہور زمانہ بہترین کیمروں سے آراستہ V سیریز کی روایت کو قائم رکھا ہے۔ رنگ تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی کے ساتھ انتہائی خوبصورتی سے ڈیزائن کیے گئے اس دلکش سمارٹ فون کے ذریعے ویوو نے مقبولیت کے سفر میں ایک نیا سنگ میل عبور کیا ہے۔
قیمت اور دستیابی
ویوو V23e کا 128GB ورژن 52,999 روپے کی قیمت پر جبکہ 256GB ورژن 59,999 روپے کی قیمت پر اس وقت پاکستان میں فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس فون کو فروخت کر سکتے ہیں۔
ویوو V23e کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V23e سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگر سلاٹ ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے)انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریں https://www.vivo.com/pk/products/v23e
Total Views: 2514

Reviews & Comments