Camon 12 Air اب ملک بھر کی ریٹیل مارکیٹ میں بھی دستیاب

TECNO Mobile کی جانب سے Camon 12 Air کو اب ریٹیل مارکیٹ میں بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ موبائل فون پر لانچ کیا گیا تھا ۔ جہاں کامیاب سیل کے بعد اسے صارفین کے لئے ریٹیل مارکیٹ میں بھی لانچ کر دیا گیا ہے۔

img


مارکیٹ میں یہ موبائل 19,499/- کی قیمت میں آج سے دستیاب ہے۔Daraz.pk پر Camon 12 Air کو گذشتہ مہینے 21 اکتوبر کو لانچ کیا گیا تھا ، جہاں محض پہلے 30 منٹ میں سٹاک آ ؤٹ ہو گیا تھا۔تاہم اب صارفین ریٹیل مارکیٹ سے اسے خرید سکتے ہیں۔

TECNO Mobile کے جنرل مینیجر Greek Ma کا کہنا ہے کہ" ہم کاکستان میں TECNO Mobile کی کامیابی سے بے حد خوش ہیں، خاص طورپر Camon 12 Air کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ اپنے صارفین کے لئے کمپنی کی جانب سے Camon 12 Air کی ملک گیر دستیابی کے لئے اسے ریٹیل مارکیٹ میں بھی متعارف کرادیا گیا ہیـ"۔

img


Camon 12 Air بڑی HD+ اسکرین سائز 6.5 انچ، Punch-Holeکیمرہ کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ 4 GBRAM اور 64 GB ROM سے آراستہ ہے۔ اس کے علاوہ فون کی سپیڈکوبہتر بنانے کے لئے اسے 2.0 GHz Helio P22 Octa-core پروسیسرسے مزین کیا گیا ہے، تاہم صارفین سٹورج سپیس میں مذید اضافے کے لئے 256 GB تک کا میموری کارڈبھی ڈال سکتے ہیں۔

img


بہترین فوٹو گرافی کے لئے کیمرہ کے بیک پینل پر 13MP, 5MP, 2MP کا ٹریپل کیمرہ سیٹ اور سیلفی کے شوقین صارفین کے لئے 8MP کا فرنٹ کیمرہ بھی موجود ہے۔ Camon 12 Air Bay Blue اور Royal Purple جیسے دو پرکشش اور دلکش رنگوں میں دستیاب ہے۔ Camon 12 Air مناسب قیمت میں جدید فیچرز اور بہترین ڈیزائن کا مکمل پیکج ہے۔ اس کی 4000mAh کی بڑی بیڑی سے اب صارفین چارجنگ کی پریشانی کئے بغیر استعمال کر سکتے ہیں۔

img
Total Views: 2064

Reviews & Comments