CAMON 30S:فوٹو گرافی کے غیر معمولی تجربے کیلئے Sony AI کیمرہ کا حامل

img
اسمارٹ فونز کے دور میں کیمرہ کا معیار محض سہولت سے ایک متعین خصوصیت تک تیار ہوا ہے ،جو خریداری کے فیصلوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔وہ دور گذر گیاجب فونز کو محض رابطے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا،آج یہ ایک طاقتور ڈیوائس میں تبدیل ہوچکے ہیں،جو اعلیٰ معیار کی تصاویر اور ویڈیوز کیلئے پیشہ ور کیمروں سا کام دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا ،مواد کی تخلیق اور ورچوئل کمیو نیکیشن کے عروج کے ساتھ ایک اعلیٰ معیار کے اسمارٹ فون کے کیمرہ کی اہمیت اس سے زیادہ کبھی نہ تھی۔اپنے روزمرہ کے لمحات کی عکسبندی،ذاتی برانڈنگ کی تشہیر اور تخلیقی مواد کی تیاری کیلئے جیب میں ایک اعلیٰ درجے کا کیمرہ ہونا ہماری بصری دنیا کو نیویگیٹ کرنے کیلئے ضروری ہوگیا ہے۔

ٹیکنو پاکستان نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں مسلسل اپنے آپ کو ایک ٹرینڈ سیٹر کے طور پر منوایا ہے ،اور صارفین کی توجہ حاصل کرنے والی جدید ایجادات متعارف کراکے اپنے حریفوں سے ایک قدم آگے رہتا ہے ۔برانڈ نے اعلیٰ درجے کی تصریحات کے ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجی کو یکجا کرنے کی فن میں مہارت حاصل کرلی ہے ،اور یہ سب کچھ انتہائی مسابقتی قیمت پر مصنوعات کی فراہمی کرتے ہوئے حاصل کیا گیا جو کہ کبھی ناقابل تصور سمجھا جاتا تھا۔یہ منفرد نقطہ نظر نہ صرف اعلیٰ معیا رکی ڈیوائسز کی صارفین کی وسیع تعداد تک رسائی کو ممکن بناتا ہے بلکہ ایک قابل اعتبار صارف حلقہ بھی تشکیل دیتا ہے،جو مناسب قیمت اور کارکردگی کے اس توازن کا معترف ہے۔

ٹیکنو کے نئے CAMON 30Sکا اجراء اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ آپ کس طرح ایک شاندار اور پائیدار ڈیوائس میں ناقابل یقین کیمرے کے شاندار تجربے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں،جو آپ کو ہر اس جگہ لے کر جانے کیلئے تیار ہے ،جہاں زندگی آپ کو لے جانا چاہتی ہے ،اس اسمارٹ فون کی قیمت محض59,999روپے ہے۔

چاہے آپ بے ساختہ لمحات کو عکس بند کررہے ہوں ،یا چیلنجنگ ماحول میں شوٹنگ کررہے ہوں ،CAMON 30Sاس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کی فوٹو گرافی کسی بھی دھن سے خالی نہ رہے۔یہ ڈیوائس اپنی غیر معمولی خصوصیات اور اسٹائلش ڈیزائن کے ساتھ یہ ثابت کرتی ہے کہ زبردست فوٹو گرافی کیلئے پرفیکٹ سیٹنگ کا انتظار نہیں کرنا پڑتا،بلکہ یہ ہمیشہ پہنچ میں رہتی ہے ۔

نیا TECNO CAMON 30S موبائل فوٹو گرافی کے تجربے کو بڑھانے کیلئے ڈیزائن کردہ متاثر کن فوٹو گرافی کی خصوصیات سے مزین ہے ۔اس کا آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن (OIS)سے لیس 50میگا پکسل کا مرکزی کیمرہ،سونی کی معروف لینس ٹیکنالوجی سے لیس ہے،جو حرکت کرتے ہوئے objectکی بھی صاف شفاف تصاویر بناتا ہے ،جس سے آپ متحرک حالت میں بھی تصاویر بناسکتے ہیں۔چاہے آپ کسی تیز رفتار کارروائی کی عکسبندی کررہے ہوں،یا کم روشنی والے ماحول میں عکسبند ی میں مصروف ہوں،آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن آپ کے شاٹس کو مستحکم اور صاف رکھتا ہے۔

اس کا الٹراکلیئر موڈ 100میگا پکسل کا ایک قابل ذکر ریزولوشن دیتا ہے،اور انتہائی چیلنجنگ حالات میں بھی شاندار،واضح اور متحرک تصاویر کے حصول کو ممکن بناتا ہے۔سونی IMX896سپر لائٹ حساس سینسرکے ساتھ باہم کیمرہ کم روشنی والی سیٹنگز میں بھی شفافیت اور برائٹنس دونوں کو ڈرامائی طور پر بڑھاتا ہے۔یہ طاقتور امتزاج اس بات کو یقینی بناتاہے کہ روشنی کے حالات سے قطع نظر ہر شاٹ اس لمحے کو بہترین درستگی اور معیار کے ساتھ عکسبند کرسکے۔

پورٹریٹ فوٹو گرافی کیلئے یونیورسل ٹون فیچر ذہانت سے آپ کی جلد کی رنگت اوراردگرد کاتجزیہ کرکے خود کار طریقے سے رنگوں کے توازن کی ترتیب بناتا ہے ،تاکہ زیادہ حقیقی اور خوش کن پورٹریٹ بنائے جاسکیں۔یہ جدید ٹیکنالوجی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ جلد کی ہر ٹون کی خوبصورتی کے ساتھ نمائندگی کی جائے،اور کسی بھی روشنی یا مقام پر مستقل طور پر شفاف اور حقیقت پسندانہ نتائج فراہم کئے جائیں۔

یہ نیا اسمارٹ فون اپنی AIGCٹیکنالوجی کی بدولتAI فنکشنز بھی رکھتا ہے ،جو فوٹو گرافی کے تجربے کو بڑھانے والے آرٹیفشل انٹیلی جنس پر مبنی کیمرے کے فیچرز کے ساتھ مختلف قسم کے ٹیمپلٹس اورٹولز فراہم کرتا ہے ۔اس کا AI Eraserصارفین کو تصاویر سے ناپسندیدہ عناصر ہٹانے کی سہولت فراہم کرتا ہے،جس کے نتیجے میں زیادہ صاف اورپروفیشنل تصاویر کا حصول ممکن ہوجاتا ہے۔یہ ڈیوائس جنریٹیو
AI Portraits کو بھی سپورٹ کرتی ہے،جو چہرے کے فیچرز،لائٹنگ اور پس منظر کو بہتر بناتی ہے،تا کہ کم سے کم کوشش کے ساتھ شاندار اسٹوڈیو نما پورٹریٹ بنائی جاسکے۔مزید بر آں،اس کا بیک گراؤنڈ چینجر فیچر صارفین کو آسانی سے اپنی تصاویر کے پس منظر میں تبدیلی کی سہولت دیتا ہے،جس سے ان کی فوٹو گرافی کی استعدادمزید بڑھ جاتی ہے۔ذہانت سے بھرپور یہ خصوصیات اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ آرام پسند اور پرسکون فوٹو گرافر بھی آسانی کے ساتھ اعلیٰ معیار کی تخلیقی تصاویر تیار کرسکیں،مزید یہ ثابت کرتا ہے کہ CAMON 30Sموبائل فوٹو گرافی کیلئے ایک شاندار اور طاقتورٹول ہے۔

AIGC پورٹریٹ موڈ، AI Eraserاور یونیورسل ٹو ن جیسی AI enhancements کے ساتھ سونی لینسز اور جدید سینسرز کا شاندار امتزاج قدرتی طور پر خوبصورت نظر آنے والی پیشہ وارانہ معیار کی تصاویر کو ممکن بناتا ہے۔چاہے آپ پورٹریٹ ،مناظریا آرام دہ لمحات کی عکسبندی کررہے ہوں،TECNO CAMON 30S اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر تصویر بے عیب اور معیاری ہواور پیشہ وارانہ فوٹو گرافی کے معیار کو چھوتی ہو۔
Total Views: 2

Reviews & Comments