HUAWEI Y9a کے پری آرڈرز کا آغاز ہو گیا ہے

img
اپنی کارکردگی اورخوبصورتی میں بے مثال اسمارٹ فون کی پری-آرڈربکنگ 14ستمبر،2020ء سے 20 ستمبر،2020ء جاری رہے گی اور قیمت صرف/- 43,999روپے ہے

پاور، پرفارمنس اور فوٹوگرافی کے لیے تیار کیا گیا HUAWEI Y9a کے لیے پاکستان میں پری-آرڈر بکنگ کا آغا ز ہو گیا ہے۔ سلیک ڈیزائن، پاورفل پرفارمنس اور رقم کے بدلے عمدہ قدر کا حامل HUAWEI Y9a ہر عمر کے لوگوں کے لیے بہترین انتخاب ہے۔اس اسمارٹ فون میں ہواوے کے رجحان ساز اور فلیگ شپ اسمارٹ فون کی خصوصیات مثلاً HUAWEI SuperCharge 40W، 64MP Quadکیمرا، 8GB اور 128GB اسٹوریج شامل ہیں جسے HUAWEI Mate 30سیریزسے حاصل کی گئی ہیں۔ملک بھر میں HUAWEI Y9aکے لیے پری-آرڈ ر کا آغاز سوموار ، 14ستمبر،2020ء سے ہو چکا ہے جو اتوار 20ستمبر،2020ئتک جاری رہے گا اور اس کی قیمت صرف/- 43,999روپے ہے۔

64MP Quad کیمرے پر مشتمل اس اسمارٹ فون میں، مارکیٹ کی ممتاز، ہواوے اسمارٹ فون کیمرا ٹیکنالوجی شامل ہے جس کا ہالو رنگ ڈیزائن (Halo Ring Design) یہ بات یقینی بناتا ہے کہ آپ ایک سے زیادہ انداز میں منفرد نظر آتے ہیں۔اس کا ڈیزائن نہ صرف حیران کر دیتا ہے بلکہ یہ بات بھی یقینی بناتا ہے کہ آپ اہم لمحات ،کسی بھی وقت اور کہیں بھی، غیر معمولی وضاحت اور خوبصورتی کے سات، محفوظ کر سکتے ہیں۔اس میں موجود 64MP ہائی ریزولیوشن کیمرے، نائٹ موڈ، 120° وائیڈ اینگل فوٹو لینز، AI بیوٹیفکیشن اور EIS اینٹی شیک ٹیکنالوجی کی بدولت آپ اس بات کا یقین کر سکتے ہیں کہ آپ کے فوٹو گرافس سوشل میڈیا کے تقاضوں کے مطابق ہیں۔اضافی خصوصیات والا 16MP آٹو سیلفی پاپ اپ کیمرا ایک باوقار سولوشن ہے جو آپ کو 6.63" HUAWEI Ultra FullView کسی خرابی کے بغیر فراہم کرتا ہے اور ہر مرتبہ حیران کن سیلفیز(selfies) بناتا ہے۔

نوجوان صارفین ایسے اسمارٹ فو ن کا تقاضا کرتے ہیں جو موبائل گیمنگ میں عمدہ ہو اور HUAWEI Y9a یقیناً اس تقاضے کو پورا کرتا ہے۔انتہائی پتلے bezels اور اضافی خوبیوں والا آٹو سیلفی پاپ اپ کیمرا کسی رکاوٹ کے بغیر مسحور کن نظارہ پیش کرتا ہے اور آپ خواہ گیم کھیل رہے ہوں، براؤزنگ کر رہے ہوں یا ویڈیوز دیکھ رہے ہوں، آپ 6.63" HUAWEI Ultra FullView سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوتے ہیں۔اسٹائلش اور مسحورکن ڈیزائن کے ساتھ 92% اسکرین-ٹو-باڈی کا تناسب گیم کھیلنے والوں کے لیے بہترین ہے اور آپ یقینی طور پرکسی رکاوٹ کے بغیر گیم کھیل سکتے ہیں۔

موبائل گیم کھیلنے والوں کو اس اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ بیٹری لائف کی فکر کیے بغیر بہت دیر تک گیم کھیل سکتے ہیں۔ یہ ایک اور شعبہ ہے جہاں HUAWEI Y9a اپنی 4200mAh کی بڑی بیٹری کے ساتھ عمدہ کارکردگی پیش کرتا ہے۔ HUAWEI Y9aکی خاص بات انڈسٹری کی ممتاز 40W HUAWEI SuperChargeٹیکنالوجی ہے۔ اس سولوشن کے ذریعے استعمال کرنے والے اپنی ڈیوائس کو تقریباً 70 فیصد تک محض 30 منٹ میں چارج کر سکتے ہیں۔

حال برسوں کے دوران، اسمارٹ فون کو جو کیٹگری سامنے آئی ہے اس کو سامنے رکھتے ہوئے صارفین درست طور پر باکفایت قیمت میں فلیگ شپ سطح کی کارکردگی کی توقع کر سکتے ہیں۔اس قیمت میں صارفین اپنے اسمارٹ فون سے جو توقعات رکھتے ہیں اس کو سامنے رکھتے ہوئےHUAWEI Y9a اسمارٹ فون 8GB RAM+128GBسے پیک ہے جو غیر معمولی انٹرنل اسٹوریج اور پس منظر میں ملٹی ٹاسکنگ کے قابل بناتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کھیل سکتے ہیں، براؤز کر سکتے ہیں اور کئی گھنٹوں تک ویڈیو بھی بیک وقت دیکھ سکتے ہیں اور اس دوران آپ کو آسانا اور ہموار ملٹی ٹاسکنگ کارکردگی ملتی ہے۔

HUAWEI Y9a جدید ترین 10.1 EMUI سافٹویئر اپ ڈیٹ کے ساتھ ، ایک اسٹینڈرڈ کے طور پر، دستیاب ہے جو استعمال کرنے والوں کو اس بات کا موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ بے جوڑ اور انٹیلی جنٹ تجربات حاصل کریں اور انہیں مکمل سہولت کے ساتھ مربوط رکھتا ہے۔

استعمال کرنے والوں کی تسلی کے لیے AppGallery HUAWEI پری انسٹالڈ ہے جس میں موبائل ایپس کی وسیع رینج دستیاب ہے۔ HUAWEI AppGallery ہواوے کی آفیشل ایپ مارکیٹ پلیس ہے جس میں ایپس کی فہرست مسلسل طویل ہوتی جا رہی ہے جہاں استعمال کرنے والے اپنی ضرورت کی ایپس براؤز کر نیکے بعد ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں اور PetalSearch کے ذریعے ہواوے لاکھوں مزید ایپس براہ راست آپ کے فون تک پہنچاتا ہے۔

HUAWEI Y9aمڈنائٹ بلیک، اسپیس سلور اور سکورا پنک رنگوں میں دستیاب ہے۔مزید معلومات https://consumer.huawei.com/ سے حاصل کی جاسکتے ہیں۔
Total Views: 970

Reviews & Comments