Infinix بنانے جا رہا ہے اپنے صارفین کے لئے Blessed Week کو اور بھی شاندار


پاکستانی موبائل مارکیٹ کے نامور موبائل برانڈINFINIX کی جانب سے سال کی سب سے بڑی اور شاندار ڈیجیٹل سیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ سیل 12 دسمبر سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس سیل کی مد میں صارفین کے کئے بے شمار تحائف اور ڈسکاونٹس بھی شامل ہیں۔ صارفین کے لئے INFINIX موبائل کے بیشتر پروڈکٹس پر حیرت انگیز ڈسکاونٹس دیئے جا رہے ہیں۔

سیل میں Smart 4 Infinix HOT 8 (32GB) , کے ساتھSmart watch اور X Band بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ صارفین جو S5 (128GB) یا S5 Lite اور X band 05 خریدیں گے ان کے لیے دلچسپ تحائف کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ سیل کی تمام ترمعلومات سے آگاہ رہنے کے لئے INFINIX پاکستان کے آفیشل فیس بک پیج کو وزٹ کر سکتے ہیں۔

اس سیل کو مزید دلچسپ اور صارفین کے توجہ حاصل کرنے کے لئے INFINIX کی جانب سے ایک لائیو سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ لائیو سیشن 12 دسمبر کی شام 6 بجےINFINIX پاکستان کے آفیشل فیس بک پیج پر براہ راست لائیو کیا جائے گا۔ اس لائیو سیشن کے لئے YouTube کے مایاناز ٹیک پروفیشنل بلال منیر کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے جو کہ VideoWaliSarkar. چینل کو بھی چلا رہے ہیں اور صارفین کی مسلسل توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

INFINIX موبائل کے کنٹری ہیڈ Joe Hu کا کہنا ہے کہ NFINIX موبائل کے لئے ہمیشہ ان کے صارفین بنیادی ترجیح رہے ہیں اور ان کی جدید ضروریات کو پورا کرنا ہماری ترجیح ہے۔ اسے لئےBlessed Week کی سیل میں ہم اپنے صارفین کے لئے بیشمار تحائف اور ڈسکاونٹس آفر کر رہے ہیں۔ ہم اپنے صارفین کی زندگیوں کو مذید جدید بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

INFINIX موبائل پاکستان کی موبائل مارکیٹ میں تیزی سے ابھرنے والا وہ برانڈ ہے جس نے اپنے صارفین کے لئے بجٹ کیٹیگری میں رہتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور عمدہ ڈیزا ئن سے لیس اسمارٹ فونز متعارف کرائے ہیں۔ اورموبائل مارکیٹ میں ایک انقلانی برانڈ بن کر سامنے آیا ہے۔
 

Total Views: 843

Relevant Articles

View All

Reviews & Comments

Great offer by Infinix mobile.

Shazaib Munir , Lahore Wed 11 Dec, 2019