Infinix Mobile نے اپنی Hot سیریز کے جدید فون Hot 8 کی فروخت کا آغاز کر دیا

پاکستان میں صفِ اوّل کی سمارٹ فون برانڈ Infinixنے بین الاقوامی سطح پر ہر دلعزیزot Hسیریز کا جدید فون Hot 8 لانچ کیا ہے ۔ Hot سیریز کا یہ جدید فون 5000 MAH کی طاقتور بیٹری ، 6.6 HD+ واٹر ڈراپ نوچ سکرین اور تین بہترین کیمروں کے سیٹ اپ کا حامل ہے۔ Hot 8 اپنے یوزرز کو انٹرٹینمنٹ کی دینا سے بھرپور لطف اندوزی فراہم کرتا ہے۔ یہ فون اپنی لانچنگ سے پہلے ہی بے حد مقبول ہو گیا ہے جس کا اندازہ اس کی پری آرڈر بکنگ سے لگایا جا سکتا ہے۔

img


Infixix Hot 8 تین کیٹگریز میں دستیاب ہے۔Hot 8 2+32 GB, Hot 8 4+64 GB اور Hot 8 Lite

ان میں سے Hot 8 2+32 GB ۔۔ Draz.pk پر آن لائن 16999روپے میں دستیاب ہے۔ Hot 8 کے بڑے ڈسپلے کے لیے 5000 MAH کی یہی بڑی اور طاقتور بیٹری ہی اس ضرورت کو پورا کرتی ہے ۔ یہ طاقتور بیٹری 2 A تیز چارجنگ ٹیکنالوجی کی بھی حامل ہے Hot 8میں ہی یہ خاصیت ہے کہ وہ اپنے یوزرز کو سکرین بینی سے لطف اندوز ہونے کا وہ مو قع فراہم کرتا ہے جو اس سے پہلے انکے تجربے میں نہ آیا ہو۔ فرنٹ کیمرہ کے ساتھ چھوٹے سے واٹر ڈراپ نوچ کی وجہ سے یوزرز کیمرے کوسکرین اور جسم کے درمیان 90% کے تناسب سے استعما ل کر سکتا ہے۔اس فون میں 13MP , 2MPاور AL لینز سمیت تین کیمرے ہیں جو مکمل اور شفاف تصویریں لینے کے لیے بہترین ثابت ہوئے ہیں۔کیمرے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اسکو F 1.8ٰؒ ہول اور قویڈ فلیش سے لیس کیا گیا ہے۔

img

Hot سیریز دراصل مڈل کلاس بجٹ رکھنے والی نوجوان نسل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو کہ آج کی مربوط دنیا سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہمیشہ پُر جوش رہتے ہیں۔اپنے یوزرز کو مناسب قیمت پر جدید
ترین ٹیکنالوجی مہیا کرنے کے اپنے پسِ پُشت اسی روایتی مقصد کے تحت Infinix نے اپنی Hot سیریز کے ایک ہی فون میں ڈھیر ساری متعلقہ خصوصیات کو یکجا کر دیا ہے جس سے یوزرز کو انٹرنیٹ کی دنیا سے لطف اندوز ہونے کا وسیع موقع فراہم ہوتا ہے۔ Hot 8 کی ان بنیادی خصوصیات کی بناء پر یوزرز کو کبھی نہ ختم ہونے والی تفریح مہیا ہوتی ہے۔

img


پاکستان میں Infinixکے کنٹری ہیڈ مسٹر جوئی ہُونے Hot 8 کی لانچنگ کے موقع پر اپنے خیالات کے اظہار میں کہا کہ ہم اپنے یوزرز کی ضرورتوں اور توقعات کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں ۔ نہایت اعلی درجے کی تصویریں لینی ہوں ، دیدہ زیب نظاروں سے لطف اٹھانا ہویا بضیر چارجنگ طویل دورانیے تک فون استعمال کرنے کا معاملہ درپیش ہو، ان تمام صورتِ احوال سے نبردآزما ہونے کے لیے ہم نے Hot 8 کی اندرونی ساخت پر بہت محنت اور جانفشانی سے کام کیا ہے۔ Hot 8 کی بڑے پیمانے پر آرڈر بکنگ اس بات کی غماز ہے کہ اس قیمت پر اتنی بہترین خصوصیات رکھنے والا یہ سمارٹ فون انتہائی شہرت حاصل کر چکا ہے۔ ہم مستقبل میں بہترین کوالٹی کے فون مہیا کرنے کے لیے پُر عزم ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہماری پروڈکٹس کے حوالہ سے ہمارے کسٹمرز میں بھی یہی جذبہ اور دلچسپی برقرار رہے۔

Total Views: 1699

Reviews & Comments