mAh8100 بڑی بیٹری اور شاندار 1.5K AMOLED ڈسپلے کے ساتھ طاقت اور ویژول کا بہترین امتزاج


لاہور، پاکستان| 19 جون 2026

vivoنے اپنا نیا اسمارٹ فون Y500 متعارف کرا دیا ہے۔ یہ فون منفرد Nebula Window Camera Module Design کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور دو خوبصورت رنگوں Pearl White اور Midnight Blue میں دستیاب ہوگا۔ اس کا پتلا اور جدید ڈیزائن نہ صرف دیکھنے میں دلکش ہے بلکہ ہاتھ میں پکڑنے میں بھی آرام دہ محسوس ہوتا ہے جو صارفین کے اسٹائل اور پسند کے مطابق ہے۔

vivo Y500کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کی طاقتور 8100 mAh BlueVolt Battery ہے جو vivo Y Series کی تاریخ کی سب سے بڑی بیٹری ہے۔ یہ بڑی بیٹری صارفین کو طویل وقت تک فون استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ فون میں 6 سال تک بیٹری ہیلتھ گارنٹی اور 50 ماہ تک ہموار کارکردگی کا سرٹیفکیٹ بھی شامل ہے۔ vivo کی جدید Space Stacking Technology اور Magic Cube Expansion Packaging Processکی بدولت اتنی بڑی بیٹری کو فون کے پتلے ڈیزائن میں کامیابی سے شامل کیا گیا ہے۔ یہ بیٹری مسلسل 10گھنٹے تک گیمنگ کی سہولت فراہم کر سکتی ہے جس سے صارفین دن بھر بغیر بیٹری کی فکر کے اپنا کام، تفریح اور رابطے جاری رکھ سکتے ہیں۔

Y500میں 6.77 انچ کا 1.5K Infinity AMOLED Display دیا گیا ہے جوHDR10+ Visual Experience، 120 Hz Refresh Rate اور 5000 nits Peak Brightness کے ساتھ آتا ہے۔ اس کے نتیجے میں صارفین کو ویڈیوز دیکھنے، گیم کھیلنے اور روزمرہ استعمال کے دوران شاندار رنگ، ہموار اسکرولنگ اور بہترین ویژول تجربہ حاصل ہوتا ہے۔ مزید بہتر آڈیو تجربے کے لیے فون میں Dual Stereo Speakersبھی شامل ہیں۔

یہ اسمارٹ فون 6nm Ultra-Smooth Processor سے لیس ہے جو روزمرہ استعمال، ملٹی ٹاسکنگ اور گیمنگ کے دوران تیز اور ہموار کارکردگی فراہم کرتا ہے۔

Y500میں IP68 اور Dust & Water Resistance IP69 بھی موجود ہے جو اسے پانی اور گرد سے محفوظ بناتی ہے۔ اس کے علاوہ IP69 Underwater Photography فیچر کی مدد سے صارفین پانی کے اندر بھی تصاویر اور ویڈیوز بنا سکتے ہیں۔

فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لیے Y500 میں 50MP Sony Main Camera اور32MP Front Cameraدیا گیا ہے جو واضح، تفصیلی اور اعلیٰ معیار کی تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

خوبصورت ڈیزائن، طاقتور بیٹری، ہموار کارکردگی اور مضبوط پائیداری کے امتزاج کے ساتھ vivo Y500اپنی قیمت کے لحاظ سے ایک بہترین اسمارٹ فون ہے جو صارفین کی روزمرہ ضروریات کو بخوبی پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

قیمت اور دستیابی


vivo Y500پاکستان بھر میں دو پریمیم ویریئنٹس میں دستیاب ہیں۔


8GB + 128GBماڈل کی قیمت 99,999روپے جبکہ 8GB + 256GB ویریئنٹ کی قیمت 109,999روپے مقرر کی گئی ہے۔ صارفین20 جون سے 26 جون 2026 سے پری آرڈر کر سکتے ہیں اور27 جون 2026سے باقاعدہ فروخت کا آغاز ہو جائے گا۔

ویوو اپنے صارفین کو بعد از فروخت بہترین سہولیات بھی فراہم کرتا ہے جن میں 1+1 سال وارنٹی، 15 دن کی مفت ریپلیسمنٹ پالیسی اور 6ماہ کی ایسیسریز وارنٹی شامل ہیں۔

Y500ان صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے جو خوبصورت ڈیزائن، لمبی بیٹری لائف، قابلِ اعتماد کارکردگی اور طویل مدتی پائیداری کو ایک ہی ڈیوائس میں چاہتے ہیں۔ یہ فون تفریح، سوشل رابطوں، تعلیم اور روزمرہ کاموں کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔
Total Views: 77

Reviews & Comments