PUBG MOBILE نے پہلی مرتبہ انڈور لائبریری میپ میں اینشینٹ سیکریٹ اسپیشل موڈ اورنیو ایرینا گیم پلے جاری کردیا

 
دھماکا خیز موبائل گیم پلے ایک نیا موضوعاتی تجربہ فراہم کرتا ہے اور گیم کو پہلی مرتبہ انڈور میپ میں شروع کرتا ہے
 
پراَسرار قدیمی تہذیب کے موضوع پر PUBG MOBILEنے ایک نئے Ancient Secret Mode کے اپڈیٹ کی نقا ب کشائی کی ہے جس میں کھیلنے والوں کےلیے، کھیل کے اندرہی ،بالکل نئے واقعات اور خصوصی انعامات پیش کیے گئے ہیں۔ اِسی طرح، مقبول عام ایرینا پلے لسٹ میں نیا اور تیزرفتار کنٹنٹ (content) ایک نئے ایرینا گیم پلے(arena gameplay) کی صورت میں آتا ہے جس کا نام ٹیم گن گیم(Team Gun Game)اور لائبریری میپ (Library map)ہے۔
 
: Ancient Secret Special ModeAncient Secretکے موضوع پر نئے گیم پلے کو موڈ سیلیکشن اسکرین کے ذریعے مین مینو سے منتخب کیا جا سکتا ہے۔ ایسے کھیلنے والے جو نیا موڈ ایکٹویٹ کرتے ہیں، انہیں ایک انتہائی خطرناک اور بدنماعمارت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو Miramar اور Erangel میں تعمیر کی گئی ہے۔یہ دو منزلہ دیو ہیکل عمارت ہر کھیل کے آغاز میں اور زمین پر نظر آتی ہے لیکن پھر یہ تیرنا اور کھیل کے دائرے کے پیچھے چلنا شروع ہو جاتی ہے۔
 

نئے گیم موڈ کے ذریعے کھلاڑیancient structure کے علاوہ درج ذیل فیچرز کا بھی تجربہ کر سکتے ہیں:

● New Boss Battle– ایک خفیہ باس ، عمارت کی دوسری منزل پر واقع ایک مہر بند(sealed) کمرے میں انتظار کر رہا ہے اور جس نے لڑائی میں شکست دینے والے کھلاڑیوں کے لیے زبردست انعامات چھپا رکھے ہیں۔
● Small Ruins Environment– کھلاڑی چھوٹے چھوٹے آثار کو پار کر سکتے ہیں جو پور ے نقشے پر بے ترتیب انداز میں ظاہر ہوتے رہتے ہیں اور کریٹس(crates) اور پزلز (puzzles)کو چھپا لیتے ہیں۔
● Slate puzzle– کھلاڑی اب ، نئے انٹرایکٹو اینشنٹ سلیٹ پزل (interactive ancient slate puzzle)کے ذریعے اپنی صلاحیت کا امتحان لے سکتے ہیں۔
 
 
نئے ماحول میں،کھلاڑیوں کو مسحور کرنے کی غرض سے ، شاندار اور اسٹائلش گولڈن فرعون ایکس-سوئٹ آؤٹ فٹ(Golden Pharaoh X-Suit Outfit) کا سیٹ بھی دستیاب ہےجسے ان لاک کیا جاتا ہے اور اُسی کے ساتھ وارئیر آف را (Warrior of Ra)، وارئیر آف نٹ (Warrior of Nut)، انڈرورلڈ گائیڈ(Underworld Guide)اور ممی کے لباس(Mummy costumes)بھی دستیاب ہیں۔پہلی مرتبہ، کھلاڑی ان لباسوں کو بھی چھ درجوں تک اپ گریڈ کر کے درج ذیل فوائد حاصل کر سکتے ہیں:
● آوٹ فٹ ایپیرئینس اپ گریڈ(Outfit appearance upgrade)
● ایکسکلوسو انٹری ایموٹس(Exclusive entry emotes)
● آوٹ فٹ-ایکسکلوسو لابی ایموٹس(Outfit-exclusive lobby emotes)
● ٹیم میٹ انٹرایکشن ایموٹس اینڈ آئٹم شیئرنگ (Teammate interaction emotes and item sharing)
● اسپان آئی لینڈ اور کل اناؤنسمنٹ اسپیشل ایفیکٹس(Spawn Island and kill announcement special effects)
 
آؤٹ فٹ کے ہر سیٹ میں ایک منفرد اور خصوصی ٹریژر کری ایٹ (Treasure Create) شامل ہے جسے کھلاڑی ، مزیدانعامات کے لیے ان لاک کر سکتے ہیں اور اُن میں فرعون کے سکے(Pharaoh Coins)بھی شامل ہیں جن سے دیگر آؤٹ فٹس اور گولڈن فرعون ایکس سوئٹ اور دیگر اشیاء کاتبادلہ کیا جا سکتا ہے۔ یو سی (UC)یا سلور فریگمنٹس (Silver Fragments)استعمال کر کے کھلاڑی لکی ڈرا میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔
 
 
نیو ایرینا گیم پلے(New Arena Gameplay) : بالکل نیا ٹیم گن گیم (Team Gun Game)، ایرینا موڈ میں چار بمقابلہ چار گیم پلے، ہتھیاروں کے ساتھ پیش کرتا ہے۔ جب کھلاڑی اپنے مخالفوں کو شکست دیتے ہیں، ان کے ہتھیار رفتہ رفتہ اپ گریڈ ہوتے جاتے ہیں۔ پہلی ٹیم فائنل ہتھیار یعنی notorious panستعمال کرتی ہےاور چکن سے تیار کیا گیاڈنر حاصل کرتی ہے۔ٹیم گن گیم، ہر ہفتے کے اختتام پر، جمعہ سے اتوار تک کھیلنے کےلیے دستیاب ہے۔
 
کھلاڑی ، بالکل نئے لائبریری میپ پر بھی ٹیم گن گیم سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔PUBG MOBILEبالکل پہلی مرتبہ ،لائبریری ایک متناسب لے آؤٹ(symmetrical layout) میں اضافہ کرتا ہے جس میں حملہ کرنے کے تین راستے پیش کیے جاتے ہیں: بائیں، دائیں اور مرکز۔ پلیٹ فارمز پر ، دروازوں پر یا پھر بک شیلف کے پیچھے منفرد پوزیشنیں ہیں جو اسٹریٹجک پوزیشننگ کے لیےمسابقتی فائدہ پیش کرتی ہیں اور کھلاڑیوں کو لڑائی کے لیے ایک کمزور ہتھیار سے موقع فراہم کرتا ہے۔
 
نئے ٹیم گن گیم موڈ اور لائبریری میپ کے علاوہ، آج کاکنٹنٹ اپ ڈیٹ متعدد نئے فیچرز بھی پہنچاتا ہے جن میں درج ذیل شامل ہیں:
● New Arena Attachment– بیرل ایکسٹینڈر مزل اٹیچمنٹ (Barrel Extender muzzle attachment) کو بھی اب اسنائپر رائفلز ، رائفلز اور سب مشین گنوں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
● Arena Firearm Damage Reduction Adjustment– آتشیں ہتھیاروں سے ہونے والا نقصان اب استعمال کیے گئے ہتھیار کی نوعیت اور فاصلے پر منحصر ہے جنہیں شاٹ گن، سب-مشین گن، رائفل ، اسنائپر رائفل کے طور پر نزدیک سے دور تک مار کرنے کے لیے آرڈر کیا جا سکتا ہے۔
 
PUBG MOBILE ابApp Store اور Google Playسے مفت ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
Total Views: 740

Relevant Articles

View All

Reviews & Comments