realme 5s پاکستان میں 23 دسمبر کو متعارف کروایا جائے گا

img


اگرچہ سال اپنے اختتام پر ہے ، رئیل می (realme)کے پاس پیش کرنے کے لیے اِس وقت بھی بہت کچھ ہے۔ پاکستانی نوجوانوں میں انتہائی مقبول موبائل برانڈ رئیل می (realme) نے تصدیق کی ہے کہ اس کا 5s Realme ، پاکستان میں، 23دسمبر، کو متعارف کرا دیا جائے گا۔ باکفایت اور قیمتوں کو کسمٹرز کی پہنچ میں رکھنے کی روایات پر مضبوطی سے قائم رہتے ہوئے یہ موبائل فون بھی انتہائی باکفایت اور ہر شخص کی پہنچ میں ہے۔ پاکستانی نوجوانوں کے مقبول اسمارٹ فون برانڈ رئیل می نے موجودہ دیگر برانڈز کے مقابلے میں اپنی جگہ بنائی ہے-

رئیل می پاکستان نے پہلے ہی 5s Realme کے ڈسپلے، بیٹری اور پروسیسر کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔رئیل می کے ٹیزر پیج ( teaser page) کے مطابق نئے ہینڈ سیٹ میں6.5" HD ڈسپلے، 5,000mAh کی بیٹری اور 48 میگا پکسل کا کواڈ کیمرا موجود ہے۔

5s Realmeفی الحقیقت 5 Realme کا جانشین ہے۔ نئے 5s Realme میں 12 میگا پکسل کے مین کیمرے کی جگہ 48میگاپکسل کا کیمرا ہے جو اس کی پشت پر نصب ہے۔اس کے علاوہ 5s Realme میں ، مین کیمرے کے لیے، سام سنگ کا تیار کردہ 48میگا پکسل کا GM1 سینسر بھی موجود ہے جوپکسل کو اکھٹا کرنے میں مدد دیتی ہے جس سے زیادہ تفصیلات اور زیادہ واضح تصاویر حاصل ہوتی ہیں۔

اسٹینڈرڈ 5 Realme کی طرح 5s کی بھی خاص بات اس کاـ" HD 6.5’’ ڈسپلے ریزولیوشن ہے۔اِس ڈسپلے کے اوپر کورننگ گوریلا گلاس 3+(Corning Gorilla Glass 3+) کوٹ کیاگیا ہے جو اسے حادثاتی طور پر پہنچے والے نقصانات اور خراشوں سے بچاتاہے۔اس ڈیوائس کے اسکرین سے باڈی کا تناسب 89 فیصد ہے۔ 5s Realmeکے ڈیزائن میں اسٹینڈرڈ ماڈل کے ڈیزائن کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اس میں برانڈ کی بیک پر سگنیچر ڈائمنڈ-کٹ پیٹرن (signature diamond-cut pattern)پوری چمک دمک کے ساتھ موجود ہے۔اس کے میں مرکز میں فنگر پرنٹ اسکینر کا آپشن بھی موجود ہے جبکہ اوپر بائیں جانب کیمرا نصب ہے۔

توقع ہے یہ اسمارٹ فون کرسٹل بلیو اور کرسٹل ریڈ، دو رنگوں میں دستیاب ہو گا۔

img


اس ہینڈ سیٹ میں Snapdragon 665 چپ سیٹ کے ساتھ RAM 48GBبطور اسٹینڈرڈ موجود ہے اور اسٹوریج کی گنجائش 128GB تک ہے جسے ، اس کے استعمال کرنے والے microSD کارڈ کے ذریعے 256GBتک بڑھا سکتے ہیں۔اس فون میں5000mAhکی بیٹری کے ہمراہ10Wکا فاسٹ چارجنگ سسٹم موجود ہے۔اس موبائل کا 4GB+128GB ماڈل پاکستان میں پیش کیا جائے گا۔

گیارہ ماہ سے بھی کم عرصہ پہلے، پاکستانی مارکیٹ میں اپنے داخلے کے وقت سے realme ، جسے Oppo کی طاقت حاصل ہے ، پہلے ہی، مختلف قیمتوں میں 8 پروڈکٹس متعارف کرا چکا ہے جن میں پریمیم فلیگ شپس سے رجحان ساز مڈ رینجرز تک شامل ہیں اور اِن تمام ڈیوائسز کو خصوصی طور پر نوجوانوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔آئندہ مہینوں میں،رئیل می رئیل می کلاسک (realme classic) کی سیریز میں اپنی پروڈکٹس کی آئندہ نسل متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔رئیل می یہ ثابت کر رہا ہے کہ اس نے ، صدر کمپنی کے مقابلے میں، اپنی ترقی کے لیے انتہائی عمودی ٹریجیکٹری کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور اس کے لیے اس کی توجہ کا مرکز نوجوان طبقہ ہے۔

Total Views: 2338

Reviews & Comments