Samsung Galaxy S21 سیریز لانچ ایونٹ : لائیو اپڈیٹس

 
سام سنگ اپنے آن لائن ایونٹ Samsung Galaxy Unpacked 2021 کا آغاز 8 بجے کرنے جارہا ہے- ہم آپ کو اس ایونٹ سے متعلق تمام معلومات سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھیں گے- لائیو اپڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ منسلک رہیں:
 

Live Updates

21:14 PST

یہ فون اینڈروئیڈ انٹرپرائز کی تجویز کردہ ڈیوائس ہے اور آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ 11 پر کام کرے گا-
 
 
21:03 PST

فون کے ساتھ USB ٹائپ سی کیبل موجود ہوگی لیکن چارجر نہیں ہوگا۔ تاہم ، اسے الگ سے خریدا جاسکتا ہے۔
20:59 PST

گلیکسی S21 Ultra, S21 اور S21+ کی فروخت کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا-
20:56 PST

اب ایس پین پرو متعارف کروایا جارہا ہے-
20:52 PST

S21 الٹر کی قیمت کی شروعات 1,199 ڈالر سے ہوگی-
 
 
20:50 PST

"فینٹم بلیک ابھی تک ہمارا بولڈ رنگ ہے" ... سام سنگ
20:42 PST

یہ فون چار عقبی کیمروں سے آراستہ ہے اور اس کا مرکزی کیمرہ 108 میگاپکسل کی ریزولیشن کا حامل ہے-
 
 
20:40 PST

اب باری ہے سام سنگ S21 الٹرا کی-
20:38 PST

آبجیکٹ ایریزر سے ناپسندیدہ تصویروں کو ہٹایا جاسکتا ہے۔
20:36 PST

گیم کھیلنے کے دوران کال اور میسجز کو بلاک کیا جاسکتا ہے-
20:34 PST

اس فون کے یوزر انٹرفیس میں One UI 3 کے ساتھ اضافہ کیا گیا ہے-
 
 
20:28 PST

یہ فون 8K ریزولیشن کو سپورٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-
 
 
20:24 PST

 گلیکسی S21 کو Phantom Violet, Phantom Grey, Phantom Pink اور Phantom White رنگ میں متعارف کروایا گیا ہے- جبکہ گلیکسی ایس 21 پلس سفید اور گلابی رنگ میں ہے لیکن اسے فینٹم سلور میں متعارف کروایا گیا ہے۔
20:22 PST

سام سنگ گلیکسی S21 اور S21 Plus متعارف کروائے گئے ہیں وہ نئے Exynos 2100 چپ سیٹ اور تین کیمروں کے ساتھ- اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے-
20:19 PST

اب باری ہے گلیکسی S21 سیریز کی-
 
 
20:17 PST

گلیکسی اسمارٹ ٹیگ ٹریکر کی قیمت 29.99 ڈالر مقرر کی گئی ہے-
20:16 PST

گلیکسی اسمارٹ ٹیگ متعارف کروایا جارہا ہے- یہ جدید وائرلیس مواصلات پر مبنی ہے اور اسے ریموٹ ٹریکنگ کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 
 
 
20:13 PST

گلیکسی بڈ پرو کی قیمت 199 ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ یہ 15 دستیاب ہوگا-
20:12 PST

کال اٹینڈ کرنے کے دوران آٹو سوئچ کا فیچر آپ کے استعمال کردہ آلات کے درمیان آڈیو سوئچ کرے گا۔
20:10 PST

ان ائیر بڈ میں اردگرد کے شور میں کمی لانے کے لیے خصوصی فیچر ہے جو صارف کو بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے- ان ائیر بڈ میں شور کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت موجود ہے-
20:04 PST

گلیکسی ائیر بڈ پرو متعارف کروائے جارہے ہیں-
20:00 PST

سام سنگ کے ایونٹ کا باقاعدہ طور پر آغاز ہوچکا ہے۔ متعارف کروائی جانے والی مصنوعات کے بارے میں جاننے کے لیے تفصیلات دیکھتے رہیں۔
19:30 PST

آپ اس افواہ کے حوالے سے کیسا محسوس کرتے ہیں کہ اس سام سنگ گلیکسی ایس 21 کے ساتھ نہ تو چارجر ہوگا اور نہ اس کی اسٹوریج میں اضافہ کیا جاسکے گا؟ ہمیں بھی بتائیں
19:00 PST

ایونٹ کے آغاز سے چند منٹ قبل سام سنگ کے آج متعارف کروائے جانے والے فونز کی متوقع قیمتیں سامنے آئی ہیں-
18:55 PST

ایونٹ کے آغاز میں اب صرف تقریباً ایک گھنٹے کا وقت باقی ہے- آپ اس ایونٹ کا ٹریلر دیکھ سکتے ہیں-
Total Views: 1065

Relevant Articles

View All

Reviews & Comments