TECNO نے 60W Super Charge اور 6000mAhبیٹری کے ساتھSPARK 50 Proپاکستان میں متعارف کروادیا

لاہور، جمعرات، 10 ستمبر 2026:  TECNOنے پاکستان میں نیا SPARK 50 Pro متعارف کرا دیا ہے، جو طویل دورانیے کی بیٹری، تیز رفتار چارجنگ، فلیگ شپ معیار کے پانی اورڈسٹ پروٹیکشن اور Sonyکی جدید امیجنگ ٹیکنالوجی کو ایک ہی ڈیوائس میں پیش کرتا ہے۔ ایسے فیچرز عموماً اس پرائس کیٹیگری میں الگ الگ دیکھنے کو ملتے ہیں، تاہم SPARK 50 Proمیں یہ تمام خصوصیات 74,999/-کی قیمت میں متعارف کروائی گئی ہیں۔ یہ ڈیوائسTECNOکی "Never Miss Out" کیمپیئن کا مرکز ہے۔


img

SPARK 50 Pro میں 6000mAh کی بڑی بیٹری دی گئی ہے، جو 60W Super Charge کے ساتھ صرف 55 منٹ میں زیروسے 100 فیصد تک چارج ہو جاتی ہے۔ ایک مرتبہ مکمل چارج ہونے پر یہ بیٹری 43.6 گھنٹے تک واٹس ایپ وائس کالز، 13.99 گھنٹے یوٹیوب اسٹریمنگ، 9.54 گھنٹے ٹک ٹاک یا 8.49 گھنٹے پب جی گیم پلے فراہم کر سکتی ہے۔ یہ بیٹری 1,900 سے زائد چارج سائیکلز کے بعد بھی 80 فیصد سے زیادہ کیپیسٹی برقرار رکھتی ہے، جو تقریباً چھ سال تک استعمال کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔


SPARK 50 Pro میں مختلف ضروریات کے لیے تین چارجنگ موڈز دیے گئے ہیں،تیز چارجنگ کے لیے سپر چارج، روزمرہ استعمال میں چارجنگ کے لیے سمارٹ چارج، جبکہ گیمنگ یا ویڈیو کے دوران درجہ حرارت کو کنٹرول رکھنے کے لیے لو ٹیمپریچر چارج۔اے آئی چارجنگ پروٹیکشن صارفین کے استعمال کے انداز کو سمجھتے ہوئے چارجنگ کو 80 فیصد تک محدود کر سکتی ہے، تاکہ طویل مدت میں بیٹری کی صحت برقرار رہے۔ اس کے علاوہ کسٹم چارجنگ پروٹیکشن کے ذریعے صارف 80 سے 95 فیصد کے درمیان اپنی مرضی کی چارجنگ حد مقرر کر سکتا ہے۔اور جب وقت کم ہو تو صارف کو طویل انتظار کی ضرورت نہیں۔ صرف 15 منٹ کی چارجنگ کے ذریعے SPARK 50 Proصارفین کو مزید وقت تک جڑے رہنے اور اپنا دن جاری رکھنے میں مدد دیتا ہے، بغیر اس فکر کے کہ فون فوراً بند ہو جائے گا۔


SPARK 50 Proکو IP68 سرٹیفکیشن حاصل ہے، جو اسے 6 میٹر گہرے پانی میں 30 منٹ تک رہنے کی صلاحیت دیتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیوائس IP69 سرٹیفکیشن کے ساتھ 80°C ہائی پریشر واٹر جیٹس اور Level 6 مکمل ڈسٹ پروٹیکشن بھی فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ اس ڈیوائس نے ایس جی ایس فائیو اسٹار پریمئیم ڈراپ سرٹیفکیشن بھی حاصل کیا ہے، جس کے تحت اسے روزمرہ کے 1.2 میٹر تک کے گرنے، 1.8 میٹر کی انتہائی اونچائی سے گرنے اور مختلف زاویوں سے 41 مرتبہ گرنے کے بعد مستحکم کارکردگی کے لیے ٹیسٹ کیا گیا ہے۔


کیمرہ ماڈیول کو ایئرکرافٹ گریڈ6سیریز ایلومینیم سے تیار کردہ مضبوط رنگ سے محفوظ کیا گیا ہے، جسے precision CNC unibodyٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔


SPARK 50 Pro میں 50MP کاSony LYTIA 600 سینسر دیا گیا ہے، جو 1/1.95سائز اور Fast PDAF ٹیکنالوجی کے ساتھ آتا ہے۔ AI RAW 2.0 کی مدد سے یہ ٹیکنالوجی دن کی روشنی، بیک لائٹ، زوم اور رات کے وقت مختلف حالات میں بہتر اور مستقل نتائج فراہم کرتی ہے۔FlashSnap صرف 1/10,000 سیکنڈ کے شٹر اسپیڈ کے ساتھ انتہائی تیزی سے لمحات کو محفوظ کرتا ہے، جو پلک جھپکنے سے تقریباً 2,600 گنا تیز ہے۔ یہ فیچر پانچ سیکنڈ میں چھ فریمز کیپچر کر سکتا ہے، جبکہ BestMoment خودکار طور پر بہترین اور واضح تصویر کا انتخاب کرتا ہے۔LivePhoto شٹر دبانے سے پہلے اور بعد کے 1.5 سیکنڈ کے لمحات کو اصل آڈیو کے ساتھ ریکارڈ کرتا ہے۔ جبکہ اس فون کے فرنٹ پر 8MP کاکیمرہ بھی موجود ہے۔


SPARK 50 Pro میں MediaTek Helio G100 Ultimateچِپ سیٹ موجود ہے، جو AnTuTuپر 550,000 سے زائد اسکور حاصل کرتا ہے۔ یہ PUBG کو 60FPS اور Free Fireکو 90FPS پر چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔چِپ سیٹ کو TDV-certified کیا گیا ہے، جو چھ سال تک مستحکم کارکردگی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ڈیوائس میں 6.78 انچ HD+ ڈسپلے دیا گیا ہے جو 120Hz refresh rate کے ساتھ آتا ہے۔ جبکہ یہ ڈیوائس Android 16 پر چلتی ہے اور ٹیکنو کے جدید AI سسٹم سے لیس ہے۔


اس میں Ella assistant اورFlashMemo بھی شامل ہیں، جو اسکرین یا وائس سے ایک ٹیپ پر منظم نوٹس تیار کرتا ہے، جبکہ MindHub صارف کی ذاتی معلومات اور نالج کو سرچ کرنے کے قابل بناتا ہے۔ جبکہ AI Writing کی مدد سے صارفین ای میلز، رپورٹس اور اسائنمنٹس تیار کر سکتے ہیں۔


TECNO SPARK 50 Proکی قیمت 74,999/- مقرر کی گئی ہے اور یہ 8GB + 128GBاسٹوریج ویریئنٹ میں دستیاب ہوگا۔یہ ڈیوائس 10 ستمبر 2026 سے پاکستان بھر میں TECNO کے مجاز ریٹیل نیٹ ورک کے ذریعے دستیاب ہوگی۔ SPARK 50 Proچار خوبصورت رنگوں Ink Black, Titanium Grey, Dynamic Orange and Midnight Blue میں پیش کیا گیا ہے.

Total Views: 21