TECNO Mobile کی 2019 میں ریکارڈ توڑ سیل

img


گزشتہ سال ، پاکستانی موبائل مارکیٹ میں چائنیز موبائل کمپنی TECNO Mobile نے نہ صرف ریٹیل مارکیٹ سیلز میں کامیابی سے بلندی کا گراف سر کیا۔ بلکہ ساتھ ہی صارفین کی ترجیحات میں بھی بطور برانڈ اپنا مقام مستحکم کیا۔ سیلز ریونیو کے اعداد وشمار کے مطابق 2019 ٹیکنو موبائل کے لئے کامیاب سال ثابت ہوا۔

پاکستانی موبائل مارکیٹ میں بین الاقوامی شہرت یافتہ برانڈ ز کی موجودگی میں TECNO Mobile نے باخوبی اپنے صارفین کی ترجیحات کوبھانپتے ہوئے ،اقدام کئے۔ جس سے مختصر دورانیے میں کمپنی سیلز میں دوگنا اضافہ ہوا۔ اور مارکیٹ میں ٹیکنو اسمارٹ فونز کی ڈیمانڈ میں بھی مثبت رویہ دیکھنے میں آیا۔

img


TECNO Mobile دنیا کے 50 ممالک میں اپنی مارکیٹ بنا چکا ہے۔ پاکستان میں ٹیکنو موبائل 134 سے زائد شہروں میں 2600 ریٹیل دکانوں پر باآسانی دستیاب ہے۔اپنی سروسز کوصارفین کے لئے مذید بہتر اور آسان بنانے کے لئے گزشتہ سال کمپنی کی جانب سے مشہور سروس برانڈ Carlcare کے اشتراک سے پیشہ ورانہ اسٹاف سے آراستہ سروس سنٹر کا بھی آغاز کیا گیا۔

Pop2F, Spark Go, Spark 4 اور Camon12 Air 2019 کے TECNO Mobile کے سب سے زیادہ سیل ہونے والے اسمارٹ فونز قرار پائے۔جن کو صارفین نے خوب سراہا ۔ اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے کئی سوشل میڈیا کیمپین بھی کی گئی۔جن کو سوشل میڈیا پر خاصی مقبولئت حاصل ہوئی۔

img


گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی ٹیکنو موبائل مارکیٹ اور صارفین کی امیدوں کو پورا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

Total Views: 1579

Reviews & Comments