TECNO کی 11.11 میگا سیل 7 نومبر سے شروع، CAMON 50 سیریز کے ساتھ مفت اسمارٹ واچ اور اسکرین انشورنس


لاہور، 7 نومبر 2026: TECNO نے پاکستان میں صارفین کے لیے 11.11 میگا سیل، ''Buy Now, Get More'' کاآغاز کردیا۔ 7 سے 21 نومبر 2026 تک جاری رہنے والی اس کمپئین کے تحت TECNO کی CAMON 50سیریز خریدنے والے ہر صارف کو مفت اسمارٹ واچ کے ساتھ 365 دن کی اسکرین پروٹیکشن انشورنس بھی فراہم کی جائے گی۔ شاپنگ سیزن کی آمد کے موقع پر یہ پیشکش صارفین کو ایک ہی خریداری میں اضافی سہولیات فراہم کرتی ہے، جس میں روزمرہ استعمال کے لیے اسمارٹ واچ اور موبائل اسکرین کے تحفظ کے لیے پورے ایک سال کی انشورنس شامل ہے، وہ بھی بغیر کسی اضافی قیمت کے۔یہ آفر آف لائن اسٹورز پر دستیاب ہے، جبکہ365دن کی اسکرین پروٹیکشن انشورنس ٹیکنو برانڈ اسٹورز پر دستیاب ہے۔
img

اسمارٹ واچ صارفین کے روزمرہ معمولات میں ایک مفید ساتھی ثابت ہوگی، جبکہ 365 دن کی اسکرین پروٹیکشن انشورنس اسمارٹ فون صارفین کے ایک بڑے خدشے، یعنی ڈسپلے کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔یہ خصوصی پیشکش ایسی اسمارٹ فون سیریز پر متعارف کروائی گئی ہے جو صارفین کی اہم ضروریات اور جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔ CAMON 50 سیریز میں 144Hz 1.5K ایمولڈ ڈسپلے دیا گیا ہے، جو اسٹریمنگ، گیمنگ اور روزمرہ براؤزنگ کے دوران نہایت شاندار ویژولز اور اسکرولنگ کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ فوٹوگرافی کے لیے اس سیریز میں 50MP Sony Night Portrait کیمرا شامل ہے، جو کم روشنی میں بھی واضح اور تفصیلی پورٹریٹ تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

CAMON 50 سیریز کو روزمرہ زندگی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں IP68، IP69 اور IP69K ریٹنگز کے ساتھ Aqua Modeبھی شامل ہے، جو دھول اور پانی کے خلاف اضافی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اچانک پانی کے چھینٹے ہوں، گرد آلود سفر یا مصروف دن کے دوران نقل و حرکت، یہ اسمارٹ فون صارفین کو بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔ 365 دن کی اسکرین پروٹیکشن انشورنس کے ساتھ یہ سیریز کارکردگی کے ساتھ بیرونی تحفظ بھی فراہم کرتی ہے۔اس کے علاوہ کم قیمت میں بہتر ویلیو کے خواہشمند صارفین کے لیے TECNO نے SPARK GO 3کے دونوں ویریئنٹس پر ڈسکاؤنٹ کی پیشکش بھی متعارف کروائی ہے۔

TECNOڈبل 11 کی یہ خصوصی پیشکش 7 سے 21 نومبر 2026 کے دوران CAMON 50 سیریز کی خریداری پر دستیاب ہے، جس سے صارفین کو اضافی فوائد حاصل کرنے کے لیے دو ہفتوں کا موقع ملے گا۔ مزید معلومات کے لیے صارفینTECNO کے آفیشل سوشل میڈیاپلیٹ فارمز وزٹ کرسکتے ہیں۔
Total Views: 275