vivo Y21d، پُراعتماد، توانائی سے بھرپور، آپ کے ہر دن کا ساتھی

img

لاہور، پاکستان: ویوو نے اپنی مقبولY سیریز میں ایک نئی شاندار شمولیت vivo Y21d کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا ہے۔ یہ نیا اسمارٹ فون خاص طور پر نوجوانوں اور روزمرہ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ نیا ماڈل اپنی اعلیٰ کارکردگی، مضبوط ڈیزائن، طویل بیٹری لائف اور قابلِ اعتماد خصوصیات کے باعث روزمرہ ضروریات کے لیے ایک بہترین انتخاب ثابت ہوگا۔

روزمرہ کے اعتماد کے لیے تیار


vivo Y21d کی بنیاد پائیداری پر رکھی گئی ہے۔ یہ فون IP68 اور IP69 ڈسٹ اور واٹر ریزسٹنس سرٹیفکیشن کے ساتھ آتا ہے جو موبائل انڈسٹری میں سب سے اعلیٰ سطح کا تحفظ فراہم کرتا ہے۔ یہ مشکل ترین حالات میں بھی کام کرتا ہے چاہے پانی ہو، گرمی، مٹی یا حادثاتی گرنے کی صورتحال۔

اس کی All-Round Waterproof صلاحیت صارفین کوUnderwater Photography Modeکے ذریعے پانی کے اندر تصاویراورویڈیوزلینے کی and سہولت دیتی ہے۔

روزمرہ کی سہولت کے لیے One-Tap Water Ejection اورOne-Tap Dust and Water Removal جیسی خصوصیات شامل ہیں۔

مزید یہ کہ SGS Certification، Military Grade Certification اور Air Spring Phone Caseاس کی مضبوطی میں اضافہ کرتے ہیں تاکہ صارف کو مکمل اطمینان رہے کہ ان کا فون طویل عرصے تک ساتھ دے گا۔

طاقت جودیرپا، کارکردگی جوقابلِ بھروسہ


vivo Y21dمیں 6500 mAh BlueVolt Battery دی گئی ہے جو44W Flash Chargeٹیکنالوجی کے ساتھ آتی ہے۔ یہ بیٹری کام، مطالعہ یا تفریح کے لیے طویل استعمال فراہم کرتی ہے۔

صارفین بغیر پاور بینک کے جھنجھٹ کے 21.6 گھنٹے تک مسلسل یوٹیوب اسٹریمنگ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔
یہ فون صرف75 منٹ میں 20 فیصد سے 100 فیصد تک چارج ہو جاتا ہے جبکہ29-Dimension Security Protection محفوظ چارجنگ کو یقینی بناتی ہے۔

بیٹری کی پائیداری ایسی ہے کہ پانچ سال بعد بھی 80 فیصد صلاحیت برقرار رکھتی ہے۔

کارکردگی کے لحاظ سے 6 GB RAM اور 128 GB ROM کے ساتھ یہ فون ہموار ملٹی ٹاسکنگ اوروافراسٹوریج فراہم کرتا ہے۔
50-Month Smooth Experienceکا وعدہ اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ فون وقت کے ساتھ بھی اپنی کارکردگی برقرار رکھے گا۔
اضافی اسمارٹ فیچرز جیسے Circle to Search with Google، Passkey، AI Screen Translation،) Face Unlock ماسک یا ہیلمٹ کے ساتھ( اورGlove Modeروزمرہ کے استعمال کو مزید آسان اور مؤثر بناتے ہیں۔

شخصیت کے اظہار کے لیے ڈیزائن کیا گیا


vivo Y21dتین اسٹائلش رنگوں میں دستیاب ہے:

 Lavender Purpleجدید اوردلکش انداز کے لیے، Coral Red پریمیم

 لک کے ساتھ، Jade Green خوبصورتی اور وقار کی علامت۔

ہر رنگ نوجوان صارفین کی شخصیت سے ہم آہنگ ہے تاکہ وہ اپنی انفرادیت کو نمایاں کر سکیں۔
فون کا Flagship Quad Curved Back Cover،Premium Frame Designاور Dynamic Light Effect اسے ہاتھ میں آرام دہ اور دیکھنے میں نفیس بناتے ہیں۔

دلچسپ تفریح اور شاندار فوٹوگرافی


vivo Y21d میں 400% Large Volume Dual Stereo Speakers اور 6.68 انچ Notch Display دی گئی ہے جو1000 nits brightness اور90 Hz refresh rateکے ساتھ شفاف اور ہموار تجربہ فراہم کرتی ہے۔
Low Blue Light Certification اور Eye Protection Mode آنکھوں کے تحفظ کے لیے بہتر بصری توازن برقرار رکھتے ہیں۔
کیمرہ کے لحاظ سے اس میں 50 MP HD ریئر کیمرہ دیا گیا ہے جو اعلیٰ معیار کی تصویریں لیتا ہے۔
AI Photo Enhance خصوصیت تصاویر کو ذہانت سے بہتر بناتی ہے، جبکہ Album Memories، Multi-Style Portrait اورStylish Night Filters صارفین کو تخلیقی فوٹوگرافی کے نئے طریقے فراہم کرتے ہیں۔

قیمت اور دستیابی


vivo Y21d پاکستان بھر میں 6GB + 128GB ماڈل میں 43,999 روپے کی قیمت پر دستیاب ہے۔
vivo صارفین کے لیے مکمل بعد از فروخت سہولت فراہم کرتا ہے جس میں شامل ہیں:

فون کے لیے ایک سال کی وارنٹی،15 دن کی مفت تبدیلی کی پالیسی اورایکسسریز کے لیے 6 ماہ کی وارنٹی۔

یہ ڈیوائس پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) سے منظور شدہ ہے اور ملک کے تمام موبائل نیٹ ورکس کے ساتھ مکمل مطابقت رکھتی ہے۔
اضافی طور پر Zong 4G صارفین کو12GB مفت انٹرنیٹ 2GB) فی ماہ، 6 ماہ( کے لیےفراہم کیا جائے گا جب وہ اپنی سم Slot 1 میں داخل کریں گے۔
Total Views: 28

Reviews & Comments

Follow US