لاہور، پاکستان| 10 نومبر 2026:ویوو نے پاکستان میں اپنا نیا اسمارٹ فون V80 متعارف کروا دیا ہے۔ یہ ایک پریمیم فلیگ شپ اسمارٹ فون ہے جس میں خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ جدید اور اعلیٰ معیار کی ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے۔ ”آپ کی ترقی کے لیے پریمیم ڈیزائن “کے تصور کے تحت تیار کیا گیا V80 خاص طور پر کاروباری شخصیات، اعلیٰ عہدوں پر کام کرنے والے پروفیشنلز، کاروباری افراد اور کریئیٹرز کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس میں منفرد اور دلکش ڈیزائن، جدید ZEISS پورٹریٹ کیمرا سسٹم اور ذہین پروڈکٹیویٹی فیچرز شامل ہیں جو صارفین کو اپنی کامیابی کے سفر کے اہم لمحات کو بہترین انداز میں محفوظ بنانے اور اپنی صلاحیتوں کو مزید آگے بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔ ![]() ویوو پاکستان کے برانڈ ایمبیسیڈر عاطف اسلم بھی اس لانچ کا حصہ ہیں۔ ویوو نے V80 کے ذریعے پاکستانی صارفین کو ”اپنی ترقی کے ہر لمحے کو محفوظ بنائیں “ کا پیغام دیا ہے جو جدید ٹیکنالوجی، خوبصورت ڈیزائن اور تخلیقی صلاحیتوں کا بہترین امتزاج ہے۔ اس موقع پر ویوو پاکستان کے ڈائریکٹر برانڈ اسٹریٹجی محمد زُہیر چوہان نے کہا:V80خاص طور پر ان لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے جو زندگی میں آگے بڑھنے کا جذبہ رکھتے ہیں اور اپنی کامیابی کے سفر کے ہر قدم کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔ ZEISS پورٹریٹ سسٹم اور OriginOS 7 کے جدید اور ذہین فیچرز کے ساتھ ہم نے ایک ایسا فلیگ شپ اسمارٹ فون تیار کیا ہے جو صارفین کو ان کی زندگی کے اہم لمحات اور کامیابیوں کو بہترین انداز میں محفوظ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ایسا خوبصورت ڈیزائن جو پیشہ ورانہ انداز کی عکاسی کرےvivo V80میں منفرد فلوٹنگ کیمرا ماڈیول دیا گیا ہے جبکہ اس کے بیک پر ایک ہی شیشے سے تیار کی گئی خاص ون پیس کولڈ کروڈ گلاس باڈی موجود ہے جو اسے ہموار اور خوبصورت انداز دیتی ہے۔ اس کے ایرو اسپیس معیار کے میٹل فریم اور گول کنارے نہ صرف فون کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ اسے پکڑنے میں بھی آرام دہ بناتے ہیں۔ صرف 7.69 ملی میٹر موٹائی کے باوجود اس اسمارٹ فون میں دھول اور پانی سے محفوظ رکھنے کے لیے فلیگ شپ معیار کی IP68 اور IP69 ریٹنگ بھی دی گئی ہے۔ vivo V80تین خوبصورت رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ Rise Orange نارنجی اور بھورے رنگ کا خوبصورت امتزاج جس پر فنگر پرنٹس کے نشانات کم پڑتے ہیں۔ Vision Greenہلکا اور دلکش رنگ، جو سادگی، صاف انداز اور توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔Prime Gray ایک نفیس اور پروفیشنل انداز کا حامل خوبصورت سرمئی رنگ۔ ZEISS پورٹریٹ سسٹم: کامیابی کے سفر کے ہر لمحے کو یادگار بنائیں“ZEISS Portrait, Capture Your Rise” کے تصور کے تحت ZEISS کے اشتراک سے تیار کیا گیا V80 کا جدید کیمرا سسٹم شاندار فوٹوگرافی کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اس میں 50 میگا پکسل ZEISS سپر ٹیلی فوٹو کیمرا دیا گیا ہے جس میں پورٹریٹ فوٹوگرافی کے لیے دو خاص فوکل لینتھ موجود ہیں۔ 85mm لینتھ کے ذریعے اردگرد کے ماحول کے ساتھ خوبصورت تصاویر لی جا سکتی ہیں جبکہ 100mm لینتھ زیادہ قریب سے اور بہتر انداز میں پورٹریٹ بنانے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں 3X آپٹیکل زوم اور 100Xتک ڈیجیٹل زوم کی سہولت بھی موجود ہے۔ فون کے فرنٹ اور بیک دونوں کیمرے 4K ریزولوشن میں 60 FPS ویڈیو ریکارڈنگ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ جبکہ 50 میگا پکسل ZEISS گروپ سیلفی کیمرا وائیڈ اینگل لینس اور آٹو فوکس ٹیکنالوجی کے ساتھ آتا ہے جس کی مدد سے ایک ہی تصویر میں زیادہ دوستوں کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ V80میں نیا AI کریئیٹو کیمرا بھی متعارف کروایا گیا ہے جس میں اسٹوڈیو جیسی لائٹنگ کے مختلف موڈز شامل ہیں جن میں ٹاپ لائٹنگ، سائیڈ لائٹنگ اور فائر ورکس ایفیکٹ شامل ہیں۔ یہ فیچرز پورٹریٹ تصاویر کو مزید خوبصورت بنانے اور ان میں خاص ماحول اور دلکشی پیدا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ OriginOS 7کے ساتھ ذہین اور آسان کام کرنے کی سہولتOriginOS 7کے ذریعے تقویت پانے والا vivo V80 اس تصور کے تحت تیار کیا گیا ہے کہ فون نہ صرف آج بلکہ آنے والے کئی سالوں تک بھی بہترین رفتار اور کارکردگی فراہم کرے۔ اسی لیے اس میں 6 سال تک سیکیورٹی اپ ڈیٹس اور 6 سال تک بہترین اور ہموار کارکردگی کی سہولت دی گئی ہے۔ اس کا Capture to Note فیچر وائٹ بورڈ کی تصویر کو فوری طور پر ایک ڈیجیٹل ڈاکیومنٹ میں تبدیل کر دیتا ہے جس میں موجود تحریر اور ڈایاگرامز کو آسانی سے ایڈٹ اور دوسروں کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ AI Recorder طویل میٹنگز اور کانفرنس کالز کی مکمل گفتگو کو تحریری شکل میں محفوظ کرنے کے ساتھ اس کا مختصر خلاصہ اور اہم کاموں کی فہرست بھی تیار کرتا ہے۔ یہ فیچر دنیا بھر کی مختلف زبانیں بولنے والی ٹیموں کے درمیان رابطے کو بھی آسان بناتا ہے۔ اس کے علاوہ فون میں GB8 ریم کے ساتھ GB16 ایکسٹینڈڈ ریم کی سہولت بھی موجود ہے جس سے بیک وقت کئی ضروری ایپس کھلی رہ سکتی ہیں اور صارفین ایک ایپ سے دوسری ایپ پر تیزی اور آسانی سے جا سکتے ہیں۔ بہترین اور قابلِ اعتماد کارکردگی کی ضمانتvivo V80میں 7200mAh BlueVolt بیٹری دی گئی ہے جو طویل دفتری مصروفیات اور بیرونِ ملک سفر کے دوران بھی دیر تک ساتھ دیتی ہے۔ جبکہ 90W FlashCharge ٹیکنالوجی کی مدد سے کافی بریک کے دوران بھی فون کو تیزی سے چارج کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ فون میں 1.5K ریزولوشن اور Hz144 Eye Protection ڈسپلے دیا گیا ہے جو تحریر کو زیادہ واضح، اسکرین کو زیادہ ہموار اور طویل وقت تک پڑھنے کے دوران آنکھوں کو آرام دہ محسوس کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں 3D الٹراسونک فنگر پرنٹ سینسر بھی موجود ہے جو انگلیوں پر نمی ہونے کے باوجود فون کو تیزی اور محفوظ طریقے سے اَن لاک کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ دستیابیvivo V80پاکستان میں 17 نومبر 2026 سے خریداری کے لیے دستیاب ہوگا۔ صارفین اسے ویوو کے آفیشل آن لائن اسٹور اور مختلف ای کامرس پلیٹ فارمز، جن میں vivo Official E-Store، Daraz Mall، Alfa Mall اور Digital Mall سے خرید سکیں گے۔ اس کے علاوہ، یہ فون فزیکل اسٹورز، دی ایکسپیرینس اسٹور، پیکجز مال لاہور، ایکسپیرینس اسٹور، ہال روڈ لاہور، ایکسپیرینس اسٹور، حیدرآباد اورایکسپیرینس اسٹور، کراچی پر بھی دستیاب ہوگا۔ جو صارفین11 نومبر سے 16 نومبر 2026 کے دوران vivo V80 کی پری آرڈر بکنگ کروائیں گے انہیں خصوصی لانچ آفرز بھی دی جائیں گی جن میں VIP کارڈ اور ایئربڈز شامل ہیں۔ |
vivo کا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون V80 پاکستان میں لانچ
Total Views: 209
