ZONG 4G اور FINCA مائیکرو فنانس بنک پاکستان بھر کے کارپوریٹ اداروں میں ڈیجیٹل نظام کا آغاز کر رہے ہیں پاکستان کے نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک ZONG 4G اور FINCA مائیکرو فنانس بنک نے پاکستان میں ڈیجیٹل معاشی طرزحیات کی ترویج کا ہدف حاصل کرنے کے لئے اشتراک کر لیا ہے ۔پاکستان کی بہترین 4G سروسز کی بنیاد پر رکھے گئے اس تذویراتی اشتراک کی بدولت FINCA کے صارفین ہر قسم کی بینکنگ محض اپنے موبائل پر" Sim Sim ــ" نامی ایپ کے ذریعے سر انجام دے سکیں گے ۔ Zong اور FINCA کے درمیان سائن شدہ MoU کے تحت دونوں ادارے اپنی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کے طول و عرض میں FINCA کے صارفین کو ایک ڈیجیٹل معاشی تجربہ سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کریں گے اور اپنا دائرہ کار وسیع تر بنائیں گے ۔
|