ZONG 4G کی ـ "Purely Pakistan" مہم، پاکستان کے خوبصورت
ترین علاقوں میں وسیع ترین کوریج کی عکاسی کرتی ہے ۔
پاکستان کے نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک ZONG 4G نے اپنی تازہ ترین تشہیری مہم
بعنوان " Purely Pakistan "کا آغاز کر دیا ہے ۔اس ٹی وی اشتہار میں ناظرین
کو نہ صرف پاکستان کے خوبصورت ترین مقامات کی جھلک نظر آتی ہے بلکہ پاکستان
کے عوام کی جدت اور ٹیکنالوجی پر عبور کو بھی اجا گر کیا گیا ہے جو ZONG 4G
کے مہیا کردہ وسیع ترین اور بے مثال نیٹ ورک کی بدولت اپنے علاقوں کی
خوبصورتی کی تمام تر دنیا میں بھرپور تشہیر کر رہے ہیں ۔
اس تشہیری مہم کو پاکستان میں سیاحت کے فروغ ، ملک کے طول و عرض کی بھرپور
عکاسی اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے بطور خاص ترتیب دیا
گیا ہے ۔
|