آئی فون 12: اب بغیر چارجر اور ہینڈز فری کے ہوگا۔۔۔ کیا کچھ نئے فیچرز خریدار کو متاثر کرسکیں گے؟

img
موبائل کے شوقین تمام افراد کا انتظار ہوا ختم! گردش کرتی مختلف افواہوں اور طویل انتظار کے بعد ایپل نے گزشتہ روز ایک ورچؤل ایونٹ منعقد کیا جس میں نئے آئی فون 12 سیریز کے چار موبائل فونز لانچ کیے گئے۔

جو چار ماڈلز لانچ کیے گئے ان میں آئی فون منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس شامل ہیں جبکہ یہ تمام فونز 5 جی کنیکٹیویٹی کے ساتھ ہیں۔ 5 جی آپ کے عام 4 جی سیلولر کنیکشن سے 10 سے 100 گنا تیز رفتاری کے ساتھ چلتا ہے جس سے آپ کے فون میں ڈاؤن لوڈنگ کی رفتار بہتر ہوتی ہے۔

اس بار آئی فون صارفین کے لیے بری خبر یہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے آئی فون 12 خریدنے والوں کو ائیر پوڈز اور پاور ایڈاپٹر یعنی چارجر نہیں دیا جائے گا۔

کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فون کی اسکرین انتہائی مضبوط ہے، کہ گرنے کے بعد ٹوٹنے کا خطرہ 4 گنا تک کم ہوگیا ہے۔

آئیے اب آپ کو ان چار ماڈلز کی خصوصیات کے بارے میں بتاتے ہیں۔
iPhone 12 Mini
صارفین آئی فون 12 کا انتظار کئی ماہ سے کر رہے تھے، کیونکہ اس کی لانچ کورونا وائرس کی وجہ سے دیر سے ہوئی، اور اب جب یہ فون بالآخر مارکیٹ میں آچکا ہے تو اس سے متعق گردش کرتی تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں۔ آئی فون 12 منی اس سیریز کا پہلا فون ہے، پاکستان میں قیمت کے حوالے سے بات کی جائے تو فون کی قیمت 1 لاکھ 14 ہزار 499 روپے ہے۔ اب بات کریں گے فون میں موجود خصوصیات کی۔
img
او ایس: iOS 14
چپ سیٹ: Apple A14 Bionic (فون کا پروسیسر انتہائی طاقتور ہے، جو کہ آپ کے فون کی اسپیڈ کو متاثر نہیں کرے گا)
سی پی یو: Hexa-core
انٹرنل اسٹوریج: 64GB, 128GB, 256GB (یہ فون تین طرح کی انٹرنل میموری کے ساتھ دستیاب ہوگا)
ریم: 3 GB

مین کیمرہ: فون کے بیک کیمروں کی تعداد چار ہے، جس میں دو کیمرے 12 میگا پکسل، ایک 2.4 اور ایک 1.6 میگا پکسل کے شامل ہیں۔
سیلفی کیمرہ: فون میں سیلفی کیمروں کی تعداد دو ہے جو کہ 12 اور 2.2 میگا پکسل کے ہیں۔
سینسر: فون میں سینسر بھی موجود ہے، جو کہ چہرہ پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بیٹری: فون کی بیٹری نان ریموویبل ہے، جو کہ 3210 ایم اے ایچ ہے۔

وزن: فون کا وزن 135 گرام ہے۔
سم: فون میں ایک ہی سم لگے گی۔
فون سائز: فون کا سائز 5.4 انچ ہے۔

iPhone 12
یہ اس سیریز کا دوسرا فون ہے، آئی فون 12 کی قیمت پاکستان میں 1 لاکھ 29 ہزار 999 روپے ہے۔ آئیے اب بتاتے ہیں آپ کو اس کی چند خصوصیات۔
img
او ایس: iOS 14
چپ سیٹ: Apple A14 Bionic
سی پی یو: Hexa-core

انٹرنل اسٹوریج: 64GB, 128GB, 256GB
ریم: 4 GB

مین کیمرہ: اس فون میں بھی بیک کیمروں کی تعداد چار ہے، جس میں دو کیمرے 12 میگا پکسل، ایک 2.4 اور ایک 1.6 میگا پکسل کے شامل ہیں۔
سیلفی کیمرہ: فون میں سیلفی کیمروں کی تعداد دو ہے جو کہ 12 اور 2.2 میگا پکسل کے ہیں۔
بیٹری: 3210 mAh (لی آئن نان ریموویبل)

وزن: 164 گرام
سم: آئی فون منی کی طرح اس میں بھی ایک ہی سم لگے گی۔
فون سائز: 6.1 انچ

iPhone 12 Pro
سریز کا تیسرا فون آئی فون 12 پرو ہے جس کی خصوصیات پہلے دو سے قدرے مختلف ہیں، اس فون کی قیمت 1 لاکھ 63 ہزار 999 ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ اس فون میں کیا چیز مختلف اور بہتر ہے؟
img
او ایس: iOS 14
چپ سیٹ: Apple A14 Bionic
سی پی یو: Hexa-core

انٹرنل اسٹوریج: 128GB, 256GB, 512GB

ریم: 4 GB

مین کیمرہ: اس فون میں بھی بیک کیمروں کی تعداد چار ہے۔ (12)
سیلفی کیمرہ: فون کے سیلفی کیمروں کی تعداد دو ہے جو کہ 12 میگا پکسل کے ہیں۔
بیٹری: فون کی بیٹری 3046 ایم اے ایچ ہے۔

وزن: 189 گرام ہے۔
سم: فون میں ایک ہی سم لگانے کی سہولت موجود ہے۔
فون سائز: فون کا سائز 6.1 انچ ہے۔

آئی فون کی نئی لائن اپ میں شامل اس آئی فون 12 پرو میں ایک نئے ٹیلی فوٹو لینس کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں 2.5 ایکس اوپٹیکل زوم فیچر ہوگا۔

iPhone 12 Pro Max
یہ آئی فون سیریز کا سب سے جدید اور اچھا فون ہے، جس میں ساری خصوصیات ہی بہترین ہیں۔ آئی فون پرو میکس ورژن کے ٹیلی فوٹو لینس میں 5 ایکس اوپٹیکل زوم ہوگا۔ اس فون کی قیمت 1 لاکھ 79 ہزار 999 روپے ہے۔ اس کی دیگر خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں۔
img
او ایس: iOS 14
چپ سیٹ: Apple A14 Bionic
سی پی یو: Hexa-core

انٹرنل اسٹوریج: 128GB, 256GB, 512GB
ریم: 4 GB

مین کیمرہ: مین کیمروں کی تعداد چار ہے جس میں سے دو 12 میگا پکسل کے ہیں۔
سیلفی کیمرہ: دو سیلفی کیمرے موجود ہیں جن میں سے ایک 12 میگا پکسل ہے۔
بیٹری: فون میں طاقتور بیٹری نصب کی گئی ہے جو کہ 3969 ایم اے ایچ کی ہے۔

وزن: اس فون کا وزن 228 گرام ہے۔
سم: فون میں ایک ہی سم لگانے کی سہولت موجود ہے۔
فون سائز: فون کا سائز 6.7 انچ ہے۔

واضح رہے تمام نئے آئی فون 12 سیاہ، سبز، سفید، نیلے اور سرخ رنگوں میں دستیاب ہوں گے۔
Total Views: 3072

Reviews & Comments