آئی فون بیچنے سے پہلے یہ 5 کام کرنا نہ بھولیں ۔۔ وہ بڑی غلطی جو آپ کو بڑی مشکل میں پھنسا سکتی ہے

img
آئی فون رکھنے والے اس کا خیال خود سے زیادہ رکھتے ہیں۔ لیکن اس کو بیچنے سے پہلے لازمی یہ اہم کام کرلیں تاکہ آپ کا ڈیٹا بھی محفوظ رہے اور ڈیوائس بھی۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آئی فون کا جب نیا ماڈل آ جاتا ہے تو پرانے ماڈل کو بیچ کر نیا خریدنے کی چاہ زیادہ تر لوگوں کو ہوتی ہے۔ آپ بھی ان میں سے ایک ہیں تو جانیے اپنا قیمتی آئی فون کسی اور کو دینے سے پہلے کیا کیا کام کرنے چاہیئے:
٭ ایپل واچ (ایپل کی گھڑی) کا کنکشن ختم کریں:
آئی فون کا استعمال کرنے والے افراد لازمی ایپل واچ بھی رکھتے ہیں اور اس کو استعمال کرتے ہیں۔ لیکن جب آپ اپنا آئی فون بیچنے جا رہے ہوں تو آئی واچ کا کنکشن اس میں سے لازمی ختم کردیں۔
٭ اپنے ڈیٹا کا بیک اپ بنائیں:
جب آپ فون بیچنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو سب سے پہلے اپنے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے کلاؤڈ یا گوگل ڈرائیوو سے بیک اپ بنالیں تاکہ سب کچھ اس میں محفوظ ہو جائے اور ائی فون کے بعد آپ جو بھی ڈیوائس استعمال کریں آپ کا ذاتی ڈیٹا بحفاظت وہاں اوپن ہو جائے۔
img
٭ فائنڈ مائی فون:
فائنڈ مائی فون کے آپشن کو لازمی آف کردیں۔ یہ آئی فون میں ہی سیٹنگز کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی ضروری ہے۔ اس بات پر نظر رکھیں کہ آیا آپ نے اس آپشن کو ری سیٹ کیا ہے یا نہیں۔ اسے بند کرنے کے لیے آپ کو اپنا ایپل آئی ڈی یا پاس ورڈ درج کرنے کے لیے بھی کہا جا سکتا ہے۔
٭ ایپل آئی ڈی اکاؤنٹ سے آئی فون کو ہٹا دیں:
ایپل آئی ڈی اکاؤنٹ سے ہٹائیں یعنی ریموو کردیں تاکہ اس ڈیوائس کو استعمال کرنے والا دوسرا صارف آپ کے اکاؤنٹ تک نہ پہنچ سکے اور آپ بآسانی اس آئی ڈی سے لاگ آؤٹ کرلیں۔
img
٭ ایپ اسٹور سے لاگ آؤٹ:
جب آپ فون بیچنے کا سوچ رہے ہوں تو اپنے ایپ اسٹور سے لاگ آؤٹ بھی کریں۔ ایپ اسٹور پر کی جانے والی کسی بھی ٹرانزیکشن کے لیے آپ کا پاس ورڈ یا فنگر پرنٹ چاہیے ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے نیا صارف اپنی مرضی کی ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ نہیں کرپاتا۔ لہٰذا اس کو یقینی بنائیں۔
Total Views: 2953

Reviews & Comments