اب آپ کا نیٹ پیکج ختم نہیں ہوگا٬ آپ اپنا موبائل ڈیٹا کس طرح بچا سکتے ہیں؟ جانیے اہم معلومات

img
بہت سے موبائل صارفین کو اس پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ ان کے پاس ڈیٹا موجود ہوتا ہے مگر انٹرنیٹ زیادہ دیر تک نہیں چل پاتا اور پیکج ہونے کے باجود ڈیٹا اڑ جاتا ہے۔
جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان میں موبائل ڈیٹا کافی مہنگا ہے اور اتنا مہنگا پیکج کرنے کے بعد جب آپ کو معلوم ہو کہ آپ کا ڈیٹا صحیح استعمال میں نہیں آیا اور پہلے ہی ختم ہوچکا تو بہت افسوس ہوتا ہے۔
آج ہم آپ کو موبائل ڈیٹا محفوظ رکھنے کا طریقہ بتائیں گے جو آپ کے لیے جاننا ضروری ہے۔ اس کے لیے آپ نے اپنے موبائل میں ایک خاص ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنی ہوگی۔
img
اس ایپلیکیشن سے آپ کے علم میں ہوگا کہ ایک وقت میں آپ کا کتنا کے بی یا ایم بی ڈیٹا استعمال ہورہا ہے۔ شروع میں آپ نے انٹرنیٹ اسپیڈ میٹر لائٹ کے نام سے ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنی ہے۔
مذکورہ ایپلیکیشن آپ کو تاریخ کے مطابق بتائے گی کہ آپ کا کتنا وائی فائی کا ڈیٹا اور موبائل ڈیٹا استعمال ہو رہا ہے۔ باقی تفصیلات دیکھیئے ذیل میں موجود ویڈیو میں۔
مزید انٹرنیٹ کے پیکجز جاننے کے لیے یہاں کلک کریں
Total Views: 1960

Reviews & Comments