اب کڈنی بیچنے کا بھی فائدہ نہیں، آئی فون 14 کی قیمت نے صارفین کے ہوش اڑا دیے

img
موبائل فون کا استعمال آج کے دور میں اہمیت اختیار کر گیا ہے، جسے دیکھو، اس کے ہاتھ میں موبائل فون اب ایسی ہی ساتھ ہوتا ہے جیسے کہ جینے کے لیے آکسیجن۔
لیکن اگر یہی موبائل آئی فون ہو جائے تو ششکے مارنے اور دوسروں کے سامنے شوبازی کرنے کا اپنا ہی مزا ہوتا ہے، خیر یہ تو ایک مذاق تھا، مگر آئی فون خریدنے کی خواہش رکھنے والے ہو جائیں تیار، کیونکہ مارکیٹ میں آنے والے نئے آئی فون کی قیمت بھی کافی بھاری ہے۔
آئی فونز کی قیمتیں عام موبائل فونز کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہیں، لیکن برانڈ ہونے کی وجہ سے آئی فون سب میں اہمیت اختیار کر جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر آئی فون کی قیمتوں سے متعلق بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
لیکن خبریں ہی نہیں بلکہ اب سوشل میڈیا میمز بھی آئی فون کی قیمتوں کا مذاق اڑاتی دکھائی دے رہی ہیں۔ آئی فون 14 کی قیمت صارفین کے ہوش اڑا رہی ہے، اس سال کے آخر میں آئی فون 14 سمیت کئی آئی فونز کے ماڈلز لانچ ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر چرچہ میں ہے۔
آئی فون 14 کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سامنے آئی ہے، یہ قیمت ٹیکس کے بغیر ہے اور اگر پی ٹی اے ٹیکس کو شامل کیا جائے تو آئی فون 14 کی ممکنہ قیمت 5 لاکھ 60 ہزار روپے بنتی ہے یعنی ایک لاکھ روپے کا اضافہ۔
آئی فون 14 کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں 16 بایونک چپ کا استمعال کی جانے کی اطلاعات ہیں، واضح رہے آئی فون 13 میں 15 بایونک چپ کا استعمال کیا گیا تھا۔
آئی فون 14 کی قیمت کو دیکھ کر صارفین سمیت ہر شخص یہی کہہ رہا ہے کہ اب تو گردہ بھی بیچنا ممکن نہیں ہے۔ ایسے کئی دلچسپ اور مزاحیہ ویڈیوز بھی بنائی جاچکی ہیں جن میں صارفین نے اپنا گردہ بیچ کر آئی فون خریدا تھا۔
موبائل فون صارفین اس بات کو لے کر غمزدہ ضرور ہیں کہ مہنگائی کے اس دور میں آئی فون کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ مطلب اب بات گردے سے آگے نکل گئی ہے۔جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی 2000 روپے کی رقم کو محفوظ کر کے میں آئی فون خریدوں گا۔
ایک صارف لکھتے ہیں کہ ادھر زہر کھانے کے پیسے نہیں ہیں، اور برانڈز میسجز بھیج رہے ہیں۔
Total Views: 16352

Reviews & Comments