اسمارٹ اور لائٹ پورٹریٹ کے ساتھ ویوو V29 5G اور V29e 5G پاکستان میں متعارف کروا دیے گئے

عالمی شہرت یافتہ برانڈ ویوو نے اپنی فلیگ شپ V سیریز میں دو جدیدترین سمارٹ فونز ویوو V29 5G اور V29e 5G کا اضافہ کردیا ہے۔یہ سمارٹ فونز صارفین کو جدید ڈیزائن کے ساتھ بے مثال کیمرہ فیچرز اور طاقتور کارکردگی مہیا کرنے کی ویووکی V سیریز کی روایت کو لے کر آگے بڑھیں گے۔
img


اپنے جدید ترین V سیریز کے سمارٹ فونز، V29 5G اور V29e 5G کے لیے ویوو نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بین الاقوامی شہرت کے حامل بہترین کے بلے باز بابر اعظم کے ساتھ اپنی شراکت داری جاری رکھی ہے۔ بابر اعظم ان سمارٹ فونز کے لیے ویوو کے برانڈ ایمبیسیڈر کی حیثیت سے کام کریں گے۔

سمارٹ فون انڈسٹری میں سب سے پتلے فون کا نیا معیار قائم کرتے ہوۓ ویوو V29 5G دلکش 120 ہرٹز 3D کروڈ سکرین کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے جو صارفین کو سکرین دیکھنے کا بہترین تجربہ فراہم کرتی ہے۔ اس کی مدد سے صارفین بغیر کسی رکاوٹ کے باآسانی سمارٹ فون استعمال کرسکیں۔ مزید یہ کہ ویوو V29 5G اور V29e 5G کا سلم اور دلکش ڈیزائن انھیں نہ صرف گرفت میں آسان بلکہ دکھنے میں بھی بے حد خوبصورت سمارٹ فونز بنا دیتا ہے۔

دلکش ڈیزائن کے ساتھ ساتھ ویوو V29 5G کی نمایاں خصوصیات میں سمارٹ اورا لائٹ پورٹریٹ، 50 میگا پکسل آٹو فوکس گروپ سیلفی، سپر مون موڈ، اور فوڈ موڈ بھی شامل ہیں۔

ویوو V29 5G اور V29e 5G کے لانچ کے موقع پر ویوو پاکستان کے ڈائریکٹر برانڈ سٹریٹجی محمد زہیر چوھان کا کہنا تھا کہ "ویوو Vسیریز نے اپنی فوٹوگرافی ، ڈیز ائن اور کارکردگی سے صارفین کے دل جیتے ہیں ۔ ہم "بینفن " کے فلسفے کو اپنے عمل کی بنیاد بنا کر تحقیق اور جدت کے نئے افق تلاش کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ V29 5G اور V29e 5G اس سلسلہ کی اہم کڑی ہیں جن کی امیجنگ اور ڈیزائن کو ہم نے مزید جدتوں سے ہمکنار کیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ سمارٹ فونز موبائل فوٹوگرافی کے نئے معیارات قائم کریں گے اور انڈسٹری میں ہماری برتری کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔"

img


ویوو V29 5G اور V29e 5G کو 50 میگا پکسل آٹو فوکس گروپ سیلفی کیمرہ سے آراستہ کیا گیا ہے جو حقیقت کے قریب ترین گروپ شاٹس اور ویڈیوز کی ریکارڈنگ کو ممکن بناتاہے۔ ان کے AF Group Selfieاور Super Group Videoجیسے جدید فیچرز کے ساتھ صارفین کمال کی گروپ سیلفیز کھینچ سکتے ہیں اور بہت آسانی سے اعلیٰ ترین معیار کی ویڈیوز بھی بنا سکتے ہیں۔

ہر طرح کے منظر کو تمام جزیات، گہرائی اور حقیقت کے قریب انداز سے محفوظ کرنے کے لیے V29 5G کے کیمرہ سسٹم کو50 میگا پکسل آپٹیکل امیج سٹیبلایزیشن الٹرا سینسنگ کیمرہ، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرہ اور 2 میگا پکسل مونوکروم کیمرہ سے آراستہ کیا گیا ہے۔

ویوو V29 5G اور V29e 5G سمارٹ فونز میں ایک قابل ذکرفیچر سمارٹ اورا لائٹ پورٹریٹ ہے جو آپ کے ذاتی لائٹنگ ڈیزائنر کے طور پر کام کرتا ہے۔ کم روشنی والے ماحول میں یہ مہارت اور خوبصورتی کے ساتھ رنگ کے درجہ حرارت کو ایڈجسٹ کر کے چہر ے کو خوبصورتی سے روشن کرتا ہے اور یوں کم روشنی والے ماحول میں کھینچی گئی تصاویر کو بہترین پوٹریٹس میں بدل دیتاہے ۔ یہ سبجیکٹ کے چہرے کے رنگ اور ٹمپریچر کو بھی ایمبینٹ لائٹ سے ایڈجسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور پوٹریٹس کو اپنے اردگر د کے ماحول کے مطابق موزوں بنا دیتا ہے۔

مزید برآں، V29 5G دلکش کیمرہ موڈز جیسے کہ سپر مون موڈ، اور فوڈ موڈ فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے بہت آسانی سے آسمانی مناظر ، چاند اور کھانوں کی بہتر ین اندا ز میں تصویر کشی کی جا سکتی ہے جو فوٹوگرافرز کے لئے بلاشبہ ایک منفرد تجربہ ہے۔

img


کام اور گیم کھیلنے کے دوران بہترین کار کردگی کویقینی بنا نے کےلئے ویوو V29 5G کو Qualcomm Snapdragon® 778G پروسیسر سے آراستہ کیا گیا ہے۔نیز اس سمارٹ فون میں 80 واٹ فلیش چارج کی صلاحیت بھی موجود ہے جو اس کی 4600mAh بیٹری کو برق رفتاری سے چارج کرتی ہے۔

الغرض ویوو V29 5G اور V29e 5G میں خوبصورتی اور جدت کو انتہائی مہارت کے ساتھ یوں یکجا کیا گیا ہے کہ ان میں جاذبیت، دلکشی اور جدید ترین فیچرز یعنی ہر خصوصیت بیک وقت موجو د ہے۔ اپنے رنگوں اور الٹر ا سلم باڈی کی بدولت یہ پہلی نظر میں صارفین کا دل جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

قیمت اور دستیابی:

ویوو کا نیا V29 5G سمارٹ فون دو دلکش رنگوںPeak Blue اور Noble Black میں 18 اکتوبر 2023 سے پاکستان بھر میں159،999 روپے کی قیمت پر پری آرڈر کے لیے دستیاب ہوگا اور 24 اکتوبر 2023 سے مارکیٹ میں خریداری کے لیے پیش کیا جاۓ گا۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس فون کی پری بُکنگ کروا سکتے ہیں۔

ویوو V29 5G کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V29 5G سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریں : https://www.vivo.com/pk/products/v29

Total Views: 26106

Reviews & Comments