لیکن ہم آپ کو ایک ایسا طریقہ بتائیں گے جس کے ذریعہ آپ اس مخصوص صورتحال میں بھی تھوڑی سی دیر بہت زیادہ بیٹری چارج کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے- یہ طریقہ انتہائی آسان ہے٬ پہلی بات تو یہ کہ موبائل کی جلدی چارجنگ کے لیے اصلی کیبل اور چارجر استعمال کریں- دوسری اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ موبائل فون کو چارجنگ پر لگانے سے قبل اس میں ائیر پلین موڈ آن کردیں- اس طرح چارجنگ کے دوران کے اسمارٹ فون کی بیٹری کو وائی فائی سگنل کی سرچنگ، ایپ اپ ڈیٹس، ٹیکسٹس اور دیگر نوٹیفکیشنز وغیرہ کے لیے اپنی توانائی خرچ نہیں کرنا پڑے گی اور آپ کا موبائل تیزی سے چارج ہونے لگے گا-
|