موبائل فون کی خفیہ جگہ بھی مشکل میں ڈال سکتی ہے۔۔ انٹرنیٹ کی اسپیڈ بڑھانے کے 4 آسان طریقے، جو آپ بھی جاننا چاہیں گے

img
انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین اس بات کو لے کر پریشان ہو جاتے ہیں، کہ ان کی ڈیوائس یا راؤٹر سست روی کا شکار کیوں ہے یا انٹرنیٹ کی رفتار سست کیوں ہو گئی ہے۔
آج آپ کو چند ایسی ہی وجوہات کے بارے میں بتائیں گے جن کی وجہ سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہو سکتا ہے۔
اکثر موبائل فون صارفین ایک راؤٹر پر کئی ڈیوائس کنیکٹ کر لیتے ہیں، جس کی وجہ سے اس راؤٹر پر دباؤ آجاتا ہے۔
ایک راؤٹر یا نیٹ ورک پر اگر آپ کے پڑوسی، دوست، خود آپ کے گھر کے 3 سے زائد افراد جڑے ہوئے ہیں، تو اس سے رفتار بھی بٹ جاتی ہے، ہر ایک کو سہولت فراہم کرنے کے چکر میں رفتار کئی بار شدید سست روی کا شکار ہو جاتی ہے۔
img
اکثر انٹرنیٹ راؤٹر کو اس مقام پر رکھا جاتا ہے، جہاں آوت جاوت نہ ہو، تاکہ کوئی چھیڑ چھاڑ بھی نہ کر سکے، لیکن کئی بار یہ عمل بھی سگنلز کو ڈھونڈنے میں مشکل پیدا کر سکتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ زمین پر، دیوار کے سہارے یا پھر دروازے کے پیچھے رکھنے کے بجائے راؤٹر کو ایسی جگہ رکھا جائے جہاں سگنلز کی دشواری پیدا نہ ہو۔
اس سب میں آپ یہ بات بالکل نہیں بھولیے گا، کہ آپ کا موبائل فون کس نیٹ ورک سے کنیکٹ ہے، کیونکہ عام طور پر نیٹ ورک بھی سلو ہوتا ہے، جس کی وجہ سے آپ کا کام تو متاثر ہوتا ہی ہے، ساتھ ہی پیسے بھی ضائع ہو رہے ہوتے ہیں۔
img
دوسری جانب ایک اہم وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے آپ کا موبائل فون ہی سست ہو گیا ہو، کیونکہ جب صارف کئی ایپس ڈاؤنلوڈ کرتا ہے، تو اس سے فون کا ہارڈ وئیر سست ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے مجموعی طور پر کام سست روی کا شکار ہو جاتا ہے۔
Total Views: 1473

Reviews & Comments