آئمہ بیگ اور اظفر رحمان نے ویوو کو Y51سمارٹ فون کے لیے بطور برانڈ ایمبیسیڈر جوائن کر لیا

img
• ویوو پاکستان نے وائے سیریز کے لیے دو نئے چہرے آئمہ بیگ اور اظفر رحمان متعارف کروا دیے
• دونوں اداکار ویوو کے نئے فون Y51 کی مارکیٹنگ مہم کا حصہ بنیں گے

عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی برانڈ ویوو نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ باصلاحیت گلوکارہ آئمہ بیگ اور مشہور اداکار اظفر رحمان ویوو کے نئے آنے والے فون Y51 کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیے گئے ہیں۔

دونوں فنکار، ویوو کے فون وائے 51 کی تشہیر کریں گے جسے 15 ستمبر کو پاکستان میں لانچ کیا جا رہا ہے۔ اس شراکت داری کے ساتھ ویوو پاکستان میں اپنے نوجوان صارفین تک بہتر رسائی حاصل کرسکے گا۔

ویوو کا وائے 51 سمارٹ فون بہترین فیچرز کا امتزاج ہے۔ فون میں 48 میگا پکزل کواڈ کیمرہ، ایک بہترین FHD+ Ace AMOLED ڈسپلے، ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر اور تیز ترین چارجنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں ویوو کے برانڈ مینجر، محمدزہیر چوہان کا کہنا تھا کہ"ویوو نے ہمیشہ جدت اور ایک نئی روش کو فروغ دیا ہے۔ آئمہ اور اظفر دونوں باصلاحیت فنکار ہماری اسی خوبی پر پورا اترتے ہیں اور نوجوان نسل میں کافی مقبولیت بھی رکھتے ہیں۔ ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ پاکستان فنکاروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہم ویوو کو نہ صرف اپنے ملک بلکہ عالمی سطح پر بھی ترقی سے ہمکنار کریں گے۔"

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویوو نے حال ہی میں پاکستان میں اپنے سفر کے تین سال مکمل کیے ہیں اور اس قلیل عرصہ میں ویوو نے پاکستان میں بہت سی نئی ٹیکنالوجیز متعارف کروائی ہیں، فل ویوو ڈسپلے کی بات ہو، پاپ اپ سیلفی کیمرہ ، یا سکرین کے اندر لگے فنگر پرنٹ سکینر کو دیکھا جائے، ویوو ہی وہ واحد کمپنی ہے جو پاکستان میں نت نئے رجحانات کو متعارف کرواتی آئی ہے۔
Total Views: 1151

Reviews & Comments