 |
|
امریکہ کی نامور اسمارٹ فونز کمپنی ایپل جو کہ ہر سال اپنا نیا آئی فون متعارف کرواتی ہے، اس سال بھی نیا آئی فون مارکیٹ میں متعارف کروانے جارہی ہے جس کا نام آئی فون 12 ہے۔ کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آئی فون 13 اکتوبر بروز منگل کو لانچ کیا جائے گا۔ |
|
نئے آئی فون 12 کے بارے میں چند اہم معلومات |
کوئی بھی فون جب مارکیٹ میں متعارف ہونے جا رہا ہوتا ہے تو صارفین کی دلچسپی میں شدید حد تک اضافہ ہوجاتا ہے، اور پھر جب بات آئے آئی فون کی تو صارف بھلے اسے نا خریدے لیکن اس کی خصوصیات کے بارے میں جاننے کی خواہش رکھتا ہے۔ |
|
نئے آئی فون سے متعلق ایپل کمپنی کی جانب سے تو کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں لیکن اس کے فیچرز سے متعلق چند افواہیں گزشتہ کئی ماہ سے ضرور گردش کر رہی ہیں- |
|
 |
|
ان افواہوں کے مطابق نئے آئی فون کو آئی فون 12 کے نام سے جانا اور پہچانا جائے گا لیکن اس میں مختلف سائز ہوں گے، یعنی توقع کی جارہی ہے کہ آئی فون 12 چار نئی اقسام میں متعارف کروایا جائے گا۔ |
|
ان چار اقسام میں آئی فون 12 منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس شامل ہے۔ |
|
آئی فون 12 منی اور آئی فون 12 |
آئی فون 12 کی یہ دونوں اقسام کافی حد تک ایک دوسرے سے مماثلت رکھتی ہیں، ان کی خصوصیات میں محض اسکرین ڈسپلے کا ہی فرق ہے۔ آئی فون 12 منی کی اسکرین 5.4 ہوگی جبکہ آئی فون 12 6.1 انچ کی ڈسپلے میں متعارف کروایا جائے گا۔ دونوں فون کی انٹرنل اسٹوریج کے حوالے سے بات کی جائے تو یہ 64، 128 اور 256 جی بی میں دستیاب ہوں گے جبکہ ان کی ریم 4 جی بی ہوگی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آئی فون 12بھی آئی فون 11 کے رنگوں میں دستیاب ہو گا جن میں سفید، سبز، زرد اور سیاہ رنگ شامل ہیں۔ ان فونز میں متوقع طور پر 2,227 ملی امپیئر آور (mAh)کی بیٹری لگائی جائے گی۔ فون میں A14 بائیونک پروسیسر نصب ہے جو کہ فون کو بنا کسی رکاوٹ یا ہینگ ہوئے چلانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ یہ آئی فون جدید کیمرہ ٹیکنالوجی کے ساتھ مارکیٹ میں آئے گا جو 2 گنا زوم کے بجائے 3 گنا زوم کرے گا۔ ان فونز کے 2 بیک کیمرہ ہوں گے۔ قیمتوں کے حوالے سے بات کریں تو متوقع طور پر آئی فون 12 منی کی قیمت 699 ڈالر ہوگی جو پاکستانی 1 لاکھ 14 ہزار 585 روپے بنتے ہیں جبکہ آئی فون 12 کی قیمت 799 ڈالر ہوگی یونی پاکستانی 1 لاکھ 30 ہزار 978 روپے۔ |
|
آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس |
فون کے یہ دونوں ماڈلز بھی ایک دوسرے سے کافی حد تک ملتے جلتے ہیں لیکن فرق محض ڈسپلے کا ہی ہے۔ آئی فون 12 پرو کی اسکرین ڈسپلے 6.1 انچ ہوگی جبکہ اس سیریز میں سب سے بڑا آئی فون 12 پرو میکس ہوگا جو 6.7 انچ ڈسپلے کے ساتھ آئے گا جبکہ یہ فونز ٹرپل ریئر کیمرے اور چار لینس کے ساتھ متعارف کروائے جائیں گے۔ ممکنہ طور پر آئی فون 12پرو اور آئی فون پرو میکس گرے، گولڈ، مڈنائٹ گرین اور سلور رنگوں میں دستیاب ہوں گے۔ آئی فون 12پرو میں 2,775 ملی امپیئر آور (mAh) کی بیٹری نصب ہوگی۔ آئی فون 12 پرو میکس میں سب سے طاقتور 3,687 mAh کی بیٹری نصب ہوگی۔ قیمتوں کے حوالے سے بات کریں تو آئی فون 12 پرو 1049 ڈالر کا ہے یعنی پاکستانی روپے کے اعتبار سے یہ فون 1 لاکھ 71 ہزار 960 روپے کا ہے جبکہ آئی فون 12 پرو میکس 1149 ڈالر کا ہے جو کہ پاکستانی 1 لاکھ 88 ہزار 353 روپے بنتے ہیں۔ |
|
 |
|
خیال رہے آئی فون 12 کے تمام فونز 5 جی سپورٹڈ ہوں گے۔ |