بچوں کی عادات چھڑوانے کے کچھ ایسے طریقے جن سے آپ اپنے بچوں کو موبائل فون سے دور رکھ سکتے ہیں

img
موبائل ہر کسی کی ضرورت ہے لیکن بچوں کی نہیں۔ جہاں بچہ رونے یا ضد کرنے لگتا ہے مائیں فوراً بچوں کے ہاتھ میں موبائل پکڑا دیتی ہیں اور انہیں کارٹون لگا دیتی ہیں یا کوئی بھی ان کی پسند کی فلم اور ڈرامہ، جس سے بچے میں مزاج میں مزید چڑچڑاہٹ پیدا ہوتی ہے اور مائیں سمجھتی ہیں کہ بچے ضدی ہوگئے ہیں۔
موبائل کا استعمال جہاں بچوں کی معلومات کے حوالے سے مثبت ہے وہیں اس کے کئی منفی اثرات بھی ہیں۔ اخلاق اور رویے تو موبائل کے استعمال سے بچوں کے خراب ہوتے ہی ہیں ساتھ ہی ان کی زبان میں بھی خرابی آتی ہے اور کچھ صحت سے متعلق مسائل بھی جنم لیتے ہیں۔
بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی کے اس دور میں اگر آپ موبائل کا صحیح استعمال کریں گے تو یہ آپ کے اور بچوں کے مستقبل کے لئے ہی بہتر ہے۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتانے جا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے بچوں کو موبائل کے استعمال سے دور کر سکتے ہیں:
img
٭ بچوں کی پڑھائی کے ساتھ ساتھ آپ خود ان کے ساتھ وقت گزاریں، بچوں کو وقت دیں، ان کے ساتھ کھیلیں، انہیں اکیلا ہونے کا احساس نہ دلائیں۔ جس وقت آپ کام کر رہی ہیں اس وقت بچوں کو ان کی مرضی کا کوئی کھیل کھیلنے دیں اس میں وہ شور بھی کریں تو منع نہ کریں تاکہ بچے موبائل سے دور رہیں۔
٭ لوڈو گیم اور کیرم بورڈ جیسے گیم بچے موبائل میں کھیلتے ہیں،ا س سے اچھا ہے کہ آپ ان کو آن بورڈ کھیلیں اور بچوں کو سکھائیں تاکہ بچے ذہنی آزمائش سے گیم بھی کھیلیں اور موبائل سے بھی بچیں۔
٭ بچے سینڈوچ اور میکرونی جیسے کھانے پسند کرتے ہیں۔ کبھی کبھی بچوں کو سینڈوچ خود بنانے دیں، ان کے پاس ساری چیزیں رکھ دیں اور بتائیں کہ کیسے سینڈوچ بنتا ہے یا جو بھی کھانا وہ پسند کرتے ہیں، اس کی ریسیپی بچوں کے ساتھ مل کر بنائیں اس سے بچوں میں بھی کھانا کھانے اور پکانے کا شوق پیدا ہوگا۔
img
٭ فیملی پارک بچوں کی تربیت کے ساتھ ان کے ذہن کو بٹانے کے لئے بہت کارآمد ہوتے ہیں، لہٰذا شام یا رات کے وقت بچوں کو واک کرنے کے لئے وہاں لے کر جائیں۔
٭ موبائل کے لئے صرف ایک گھنٹہ مختص رکھیں اور اس وقت خود بچے کے ساتھ آپ اس کی نگرانی کریں۔ کوشش کریں کہ موبائل اسٹینڈ میں موبائل لگا دیں تاکہ بچہ ہاتھ میں موبائل نہ پکڑے اور لیٹ کر استعمال نہ کرے۔ روتے ہوئے بچے کو موبائل ہاتھ میں نہ دیں، کوشش کریں کہ اس کی ضد پر سمجھائیں۔
Total Views: 3894

Reviews & Comments