بہترین کیمرہ اور بہترین ڈیزائن، ویوو X70 Pro پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

img
آج ویوو نے پاکستان میں X70 Pro کو باقاعدہ طور پر متعارف کروانے کا اعلان کر دیا اور یوںZEISS کے ساتھ امیجنگ کے حوالے سے ویوو کے عالمی اشتراک سے موبائل فون فوٹوگرافی میں جدت کے نئے باب کا آغاز ہو گیا ۔ ویوو کو عرصہ دراز سے انڈسٹری کے رہنما کی حیثیت حاصل ہے اور ویوو نے اپنی Xسیریز کے ذریعے نہ صرف صارفین کے معیار زندگی کو بلندکیا ہے بلکہ سمارٹ فونز اور موبائلفون فوٹوگرافی کے بھی نئی جدتوں سے ہمکنار کیا ہے۔ ویوو کے اس نئے سمارٹ فون کے اندر اور باہر کمپیوٹیشنل امیجنگ کے لیے جدید ترین فیچرز موجود ہیں جوموبائل فوٹوگرافی کے تجربے کو بہترسے بہترین بنا تے ہیں اور ان فیچرز کی بدولت صارفین اپنے یادگار لمحات کو حقیقت کے قریب خوبصورت ترین تصاویر اورویڈیوز کی صورت میں محفوظ کرسکتے ہیں۔
ویوو X70 Pro کے لیے شاندار تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی معروف ٹی وی ایکٹریس اور ماڈل نوین وقار نے کی ۔ اس یادگار تقریب میں فیشن فوٹوگرافر عبداللہ حارث اور کمرشل فلم ڈائریکٹر، سینمافوٹوگرافر و کہانی کارصہیباختر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور ناظرین کو X70 Proکے حوالے سے اپنے تجربے اور اس کے بہترین کیمرہ فیچرز سے آگاہ کیا ۔ اسکے ساتھ ساتھ، ٹیکنالوجی کے صف اول کے یوٹیوبر، زریاب خان نے اس سمارٹ فون کیمجموعی کارکردگی کی خو ب تعریف کی۔ اس تقریب میں فیشن ایڈیٹر امبر لیاقت نے بھی شرکت کی اور اس سمارٹ فون کے ڈیزائن اور بناوٹ کی خوبصورتی کو خوب سراہا۔
ZEISS کے اشترک سے موبائل امیجنگ کی دنیا میں نئی جدت
سمارٹ فون فوٹوگرافی میں لیڈر کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے عزم پر کاربند رہتے ہوئے،ویوو نے 175سال سے عالمی سطح پر آپٹک کی دنیا کی بہترین کمپنی ZEISS کے اشتراک سے، X70 Pro کو جدید ترین ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر صلاحیتوں سے آراستہ کیا ہے۔
اس جدید سمارٹ فون کے بارے میں ویوو کے سینئر نائب صدر اور سی ایم او سپارک نی کا کہنا تھا کہ ’’ اوپٹکس اور اوپٹو ۔الیکٹرانکس کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ کمپنی ZEISS کے اشتراک سے ویوو نے ایک بار پھر موبائل فوٹوگرافی میںجدت کے نئے زاویہ کو متعارف کروایا ہے ‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ یادگار لمحوں کو محفوظ کرنے کی خاطرسمارٹ فونز صارفین کے لیے ایک قابل اعتماد ٹول کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ سمارٹ فون ایک ایسا ڈیجیٹل راستہ ہے کہ جس کے ذریعے صارفین اپنی کہانی اور تخلیقات پوری دنیا کو دکھا سکتے ہیں ۔ اس حقیقت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ویوو X70 Pro نے جدید ترین ٹیکنالوجی اور صارفین کے لیے بے حد سود مند جدت کے ذریعے موبائل فوٹوگرافی اور پروفیشنل فوٹوگرافی کے فرق کو تقریبا ً ختم کر دیا ہے۔"
img
ویوو X70 Pro میں رات اور دن میں حیران کن فوٹوگرافی و ویڈیوگرافیکے لیے بہترین فیچرز موجود ہیں۔کیمرہ کی خصوصیات پر بات کی جائے تواس میں 32 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ اور 50MP+12MP+12MP+8MPپر مشتمل ریئرکوارڈ کیمرہ سیٹ اپ موجود ہے جوصارفین کے لیے فوٹوگرافی کے تجربہ کو حقیقت کے قریبتر لے جا ئے گا۔
بائیوٹار پوٹریٹ سٹائل کے مثالی swirly bokeh کے ساتھ ویوو نے ZEISS کے اشتراک سے اس سمارٹ فون کو نہ صرف پرلطف کلاسک فیچرز سے آراستہ کیاہے بلکہ اس فون میں بیک وقت Biotar, Distagon, Planarاور Sonnar جیسے ZEISS کے چار لینزز کو بھی یکجا کر دیا ہے۔
• "Distagon" عمودی ساخت کے ساتھ انٹرئیر فوٹوگرافی کے لیے موزوں ترین آرکیٹیکچر اور متحرک منظرکشی کی سہولیات فراہم کرتا ہے اوریوں فلم سازی میں ہولی وڈ کے مماثل جمالیاتی حسن پیدا کرتا ہے ۔
"Planar"پوٹریٹ فوٹوگرافی کے ذریعے حقیقت کے بہترین اظہار اور عکس بندی کواپنے سچے خد و حال کے ساتھ اجاگر کرنے کے لیے اس اڈاپٹیشن میںکلاسک bokehایفیکٹ کو متعارف کر وایا گیا ہے۔
• "Sonnar" موڈ اپنے" creamy bokeh" کی وجہ سے جانا جاتا ہے جو کہ یادگار لمحات کوگہرائی اور شفافیت کے ساتھ پوٹریٹ کی صورت میں محفوظ کرنے کے لیے بے حد موزوں ہے۔
ویوو X70 Pro نےZEISS T*کوٹنگ کے حصول کے لیے باقاعدہ سرٹیفیکیشن حاصل کی ہے۔ مجموعی طور پر اس کی مدد سے روشنی کے انعکاس کو کمکر کے لائٹ ٹرانسمیشن کو بہتر بنایا جاتا ہے تاکہ گوسٹنگ، سٹرے لائٹ اور تصویر کو خراب کرنے والی دیگر وجوہات کو کم کرتے ہوۓ بہترین معیار کی امیجنگکویقینی بنایا جا سکے۔ ویوو X70 Pro کے رئیر کیمرہ کی ارے پرZEISS T*کوٹنگ اور ZEISS کا سٹیمپ کیا گیالوگو واضح انداز میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ZEISS Vario-Tessar کا ٹریڈمارک اس سمارٹ فون کے فلیش لائٹ پینل پر کندہ کیا گیا ہے۔
پروفیشنل فوٹوگرافی کی جدید ترین سہولیات
ویوو X70 Pro میں ویوو کی شناخت کہلانے والے ویڈیو اور فوٹوگرافی کے جدید فیچرز کے ساتھ نئی ٹیکنالوجیز بھی متعارف کروائی گئی ہیں ۔ لہذا اس سمارٹ فون کے ذریعے صارفین ہائیڈیفینیشن ملٹی میڈیا کنٹینٹ کی صورت میں اپنی صلاحیتوں کا بخوبی اظہار کر سکتے ہیں وہ بھی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ کیے بغیر۔
ویوو کے X70 Pro ماڈل میں گمبل سٹیبلائزیشن 3.0 ٹیکنالوجی کے ساتھ الٹرا سینسنگ گمبل کیمرہ موجود ہے جس کے ذریعے صارفین حرکت کرتے ہوئے بھیکسی قسم کے جھٹکوں کے بغیر خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز حا صل کر سکتےہیں۔ نیز ویڈیو کی بہترین سٹیبلٹی کے لیےX70 Pro کو ’’VIS 5-Axis‘‘ الڑا سٹیبل ٹیکنالوجی اور مزید بہتر OIS کے ساتھ EIS سے آراستہ کیا گیا ہے تا کہX/Yایکسزکی گردشی حرکت کے ساتھZ۔ ایکسزکو موزوں کیا جا سکے۔
اس سمارٹ فون کو بہترین کارکردگی کی حامل امیجنگ ڈیوائس بنانے کے لیے اسے فوٹو اور ویڈیوگرافی سے متعلق ویوو کے جدید فیچرز کے ملٹی ماڈل سوئٹ سے آراستہ کیا گیا ہے جیسےکہ رئیل ٹائم ایکسٹریم نائٹ ویژن، سپرنائٹ ویڈیو ، پیور نائٹ ویو، پرو سینامیٹک موڈ اور بہت سے جدید فیچرز تاکہ صارفین عکس بندیحقیقی جمالیاتی حسن کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکیں ۔
کارکردگی میں اپنی مثال آپ
امیجنگ کی انقلاب آفریں خوبیوں کے ساتھ ویوو کا یہ بہترین فلیگ شپ سمارٹ فون X70 Pro سی پییو اور جی پییو کی بےمثال کارکردگی کے لیےMediaTek Dimensity 1200-vivo chip پر کام کرتا ہے۔ علاوہ ازیں X70 Pro میں4450mAhکی بیٹری موجود ہے جو 44W فلیش چارج ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتی ہے تاکہ صارفین اسے تادیر استعمال اور برق رفتاری سے چارج کر سکیں ۔ 120Hz کے پیک ریفریش ریٹ والے 6.56 انچ ڈسپلے اور 240Hz ریسپانس ریٹ کے ساتھ اس سمارٹ فون نے سکرولنگ اور سکرین دیکھنے کے عمل کو اور بھی باسہولت بنا دیا ہے۔
img
سدا بہار خوبصورتی کا حامل ڈیزائن اوردلکش انٹرفیس
پروفیشنل فوٹوگرافی کے حوالے سے ویوو کے فلیگ شپ سمارٹ فون X70 Pro کو تیار کرتے وقت ہر ممکن کوشش کی گئی ہے کہ اس کا ڈیزائن اور شکل و صورت بےحد خوبصورت نظر آئے ۔ فلورائٹ اے جی ویوو کی جانب سے تیار کیاگیا انقلابآفریں انڈسٹریل ڈیزائن ہے جسے پرزمیٹک سطح والے کرسٹلائزڈ گلاس کی صورت میں X70 Proمیں لایا گیا ہے جو روشنی میں فلوریسینٹ ایفیکٹ دیتا ہے ۔
X70 Pro کا کوارڈ کیمرہ سیٹ اپ کو ویوو کے نئے ’’ کلائوڈ ویلی ڈیزائن ‘‘ میں آراستہ کیا گیا ہے ۔ اس ڈیزائن میں کیمرہ ارے اور فلیش لائٹ کو دو متوازی پینلز کی صورت میں واضح انداز میں الگ الگ کیا گیا ہے۔
X70 Proکوسمک بلیک اور ارورا ڈان کلر ویز جیسے پرکشش رنگوں میں دستیاب ہے۔کوسمک بلیک کا تصور کائنات کی پرشکوہ وسعت اور فطرتی شان و شوکت سے اخذ کیا گیا ہے جو رات کو دکھائی دینے والے گہرے تاریک آسمان کی علامت ہے اور اس رنگ میں زریں نکتوں کییہ چمک رات میں چمکتے ستاروںکینمائندگی کرتی ہے۔ارورا ڈان ، قطب شمالی کے آسمانوں میں نمودار ہونے والی نارتھرن لائٹس کی آنکھوں کو خیرہ کرنے والی کثیر رنگی اور قدرت کے اسشاہکار کی کرشماتی دلکشی کو ظاہر کرتا ہے ۔
X70 Pro میں Funtouch OS 12 موجود ہے جس سے صارف کے لیے موبائل کا استعمال اور مؤثر، برق رفتار ،محفوظ اور اپنی پسند کے مطابق ہو جاتا ہے ۔ Funtouch OS 12 میں صارفین کے لیے وجیٹس کا نیا سیٹ ہے جس سے وہ اپنی ہوم سکرین کو حسب منشاء ترتیب دے سکتے ہیں۔ نیز اس کے ذریعے ایپلیکیشن کو کھولے بغیرسکرین پر صارف کی جانب سے اس ایپ کے متعلق محفوظ کی گئی معلومات بھی ظاہر ہوسکتی ہیں تا کہ صارفین فون کےاستعمال کو اپنی پسند کے مطابق ڈھال سکیں اور درکار چیزوں تک برق رفتاری سے پہنچ سکیں ۔ میوزک کو باسہولت انداز میں چلانے کے لیے اس میں نیا’’نینو میوزک پلیئر ‘‘ بھی شامل کیا گیا ہے جس کی مدد صارفین ہوم سکرین پر صرف ایک وجیٹ پر کلک کرنے سے’Spotify‘‘ اور ’’JOOX‘‘ ایپلی کیشنز سے اپنا پسندیدہ میوزک سن سکتے ہیں۔
قیمت اور دستیابی:
ویوو کا نیا X70 Proاس وقت پاکستان بھر میں139,999روپے کی قیمت میں پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے۔ فون کو 26 اکتوبر 2021 کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ویوو X70 Pro کے ساتھ ایک سال کی وارنٹی فراہم کی جا رہی ہے ۔صارفین پری آرڈ کے ساتھ وی آئی پی ایکسپیرینس کارڈ اور مفت تحائف بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی اور ایسسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے۔ویووX70 Pro پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام نیٹورکس پر سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین سم کارڈ سلاٹ نمبر 1 میں اپنا کارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 گیگا بائیٹ مفت ڈیٹا ( 2 جی بی فی ماہ ، چھ ماہ کے لیے )بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
فون کی مکمل معلومات اس لنک پر ملاحظہ فرمائیں
https://www.vivo.com/pk/products/x70pro:
Total Views: 3945

Reviews & Comments