بیٹری کا مسئلہ ہو یا پھر کیمرے کا رزلٹ ۔۔ وہ 3 فیچرز جو موبائل خریدتے وقت لازمی دیکھیں

img
موبائل فون کا استعمال جس طرح بڑھتا جا رہا ہے، اسی طرح اب مختلف فیچرز اور ایپس بھی کافی زیادہ استعمال کیے جا رہے ہیں۔ آج آپ کو بتائیں گے کہ اسمارٹ فون کے کون سے فیچرز جو موبائل خریدتے وقت لازمی دیکھے جاتے ہیں۔
کیمرے کا استعمال:
موبائل فون یا اسمارٹ فون میں آج کے دور میں جس کی فیچر کی خاص اہمیت ہوتی ہے، وہ کیمرہ ہے۔آج کل کے دور میں کپڑوں کی تصاویر سینڈ کرنے کے لیے، تصاویر کھیچنے کے لیے، کسی خوبصورت منظر کو قید کرنے کے لیے اسمارٹ فونز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہترین تصاویر کھینچنے والے فیچر اسمارٹ فونز کو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
img
موبائل فون کی بیٹری:
اسمارٹ فون یا موبائل فون میں بیٹری کی ٹائمنگ کافی اہمیت کی حامل ہوتی ہے، چونکہ بیٹری نہ ہونے کی صورت میں موبائل فون بند ہو جاتا ہے۔ یہی وہ ڈر ہوتا ہے، جو کہ اکثر صارفین کو کھائے جاتا ہے اور کوشش کرتے ہیں کہ اس حوالے سے کوئی دلچسپ فیچر بھی ہو، جو بیٹری کو کم ضائع کرے۔ اسی حوالے سے صارفین ایسے موبائل فونز کو فوقیت دیتے ہیں، جن کی بیٹری ٹائمنگ زیادہ ہو۔
اسمارٹ فون کا سافٹ وئیر:
سب سے اہم چیز جو صارف کو بھاتی ہے، وہ موبائل فون کا سافٹ وئیر بھی ہوتا ہے کیونکہ بیرونی طور پر دلکشی توجہ حاصل کرتی ہی ہے، تاہم صارف کے اطمینان اور سکون کے لیے سافٹ وئیر ہی کام کرتا ہے۔
img
اینڈرائیڈز اور میک دو مختلف سافٹ وئیر ہیں جو کہ اسمارٹ ٖصارفین کے لیے بنائے گئے ہیں، جن میں سے عام سافٹ وئیر اینڈرائیڈ ہے، اور تقریبا تمام موبائل فونز میں موجود ہوتا ہے۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ کون سا اسمارٹ فون استعمال کر رہے ہیں، سافٹ وئیر کی کارکردگی اسی اسمارٹ فون کے برانڈ پر منحصر ہوتی ہے۔
Total Views: 900

Reviews & Comments