اب فون میں ایکسٹرا اسپیس کی پریشانی نہیں۔۔۔ جانیں بہترین میموری والے 5 فونز کون سے ہیں؟

img
جب بھی کوئی شخص موبائل مارکیٹ فون خریدنے کی غرض سے جاتا ہے تو جن چیزوں کو مدِنظر رکھتا ہے ان میں کیمرہ، میموری، فون کی بیٹری شامل ہوتا ہے۔ فون میں سب سے ضرور اور بنیادی شے بھی میموری ہی ہوتی ہے کیونکہ آپ اپنی ضرورت کی تمام ایپس ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں جو کہ فون کی اچھی خاصی جگہ گھیر لیتی ہیں۔ ج ہماری ویب آپ کے لیے کچھ ایسے فونز کی معلومات لائی ہے جن کی میموری کافی زیادہ ہے اور آپ کو کسی اضافی کارڈ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
Xiaomi Redmi 9T
شاؤمی اسمارٹ فونز بنانے والی وہ کمپنی ہے جس نے کافی کم عرصے میں اپنے صارف کا دِل جیتا۔ شاؤمی کے زیادہ تر فونز بہترین خصوصیات سے بھرپور ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو جس فون کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں وہ ہے Xiaomi Redmi 9T، یہ فون ان افراد کے لیے بہترین ہے جو کم میموری کے مسئلے سے پریشان رہتے ہوں۔ شاؤمی کے اس ماڈل کی انٹرنل میموری 128 GB ہے جبکہ ریم کے حوالے سے بات کی جائے تو وہ 6 GB ہے۔
img
Samsung Galaxy A21s
سام سنگ کمپنی کسی تعارف کی محتاج نہیں، ہمیشہ ہی بہترین فونز متعارف کروانے والی کمپنی سام سنگ کا یہ ماڈل Galaxy A21s ہر لحاظ سے بہترین ہے۔ میموری ہر صارف کی بنیادی ضرورت میں شامل ہوتی ہے۔ کیونکہ جب فون میں بار بار میموری فل کا نوٹیفیکیشن آنے لگے تو موبائل ہینگ ہونے لگتا ہے۔ سام سنگ کے اس فون کی انٹرنل میموری 128 GB ہے جبکہ ریم 4 GB ہے۔
img
Vivo Y20s
ویوو کے فونز میں مارکیٹ میں بہترین چل رہے ہیں اور پھر Vivo Y20s صارف کا بہترین انتخاب ہو سکتا ہے کیونکہ اس میں وہ ساری خصوصیات موجود ہیں جو کوئی بھی شخص اپنے فون میں چاہے گا۔ Vivo Y20s میں انٹرنل میموری 128 GB ہے جبکہ ریم 6 GB ہے۔
img
Infinix Note 8i
انفینکس نوٹ 8i ایک بہترین فون ہے، اس میں کیمرہ کے ساتھ ساتھ کئی دیگر خصوصیات بھی شامل ہیں۔ Infinix Note 8i کی انٹرنل میموری 128 جی بی ہے جبکہ ریم 6 GB ہے۔
img
Realme 7 Pro
رئیل می کا یہ فون بھی بے شمار خصوصیات سے بھرپور ہے، اس فون کا ناصرف کیمرہ اچھا ہے بلکہ بیٹری ٹائمنگ بھی بہترین ہے۔ Realme 7 Pro کی انٹرنل میموری 128 GB ہے جبکہ ریم 8 GB ہے۔
img
Total Views: 2899

Reviews & Comments