جدت سے آراستہ ویوو کا نیا فون Y30 پاکستان میں انتہائی کم قیمت پر دستیاب

عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو پاکستان میں ہمیشہ اپنی وی سیریز کے ساتھ جدت سے بھرپور سمارٹ فون متعارف کرواتی رہی ہے تاہم اب پہلی بار کمپنی نے اپنی کم قیمت وائے سریز میں بھی انوکھے فیچرز کو شامل کیا ہے۔ ویوو کا نیا فون Y30 انہی جدت سے بھرپور فیچرز اور عمدہ کوالٹی کا امتزاج ہے۔

img

ویوو وائی 30 کی اہم خصوصیات کچھ یوں ہیں:
• 6.47 انچ کی بڑی سکرین، ویوو آئی ویوو ڈسپلے
• ہیلیو پی 35 آکٹا کور پراسیسر
• 4 گیگا بائیٹ ریم اور سٹوریج کی دو آپشنز 64 گیگا بائیٹ اور 128 گیگا بائیٹ
• 8 میگا پکزل اے آئی سیلفی کیمرہ
• پشت پر 13 میگا پکزل کواڈ کیمرہ اور فلیش لائیٹ
• 5000 ملی ایمپئیر آور کی بڑی بیٹری اور ریورس چارجنگ
• ٹائپ سی پورٹ، بلیوٹوتھ 5.0 ، 5GHz وائی فائی
• ڈول سم فور جی ایل ٹی ای سروس
• اینڈرائیڈ 10 پر مبنی فن ٹچ 10 آپریٹنگ سسٹم
• ایمرالڈ بلیک اور مون سٹون وہائیٹ کلر آپشن

img

قیمت اور دستیابی:
vivo Y30 پاکستانی مارکیٹ میں 27,999 روپے میں دستیاب ہے، فون کے ساتھ کمپنی کی جانب سے ایک سال کی وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور اسے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی طرف سے تصدیق کی سند حاصل ہے۔ فون کا 128 گیگا بائیٹ سٹوریج والا ورژن اگلے ہفتے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

فون پاکستان میں تمام فور جی نیٹورکس کے سم کارڈ چلانے کی اہلیت رکھتا ہے، زونگ صارفین کے لیے خصوصی آفر کے تحت انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل انٹرنیٹ فراہم کیاجارہا ہے، جسے حاصل کرنے کے لیے انہیں سم کارڈ کی پہلی سلاٹ میں اپنی زونگ سم استعمال کرنا ہوگی۔

Total Views: 11847

Reviews & Comments