حمزہ لاری کی ہدایت کاری کے ساتھ ویوو X80 پر بنائی گئی شارٹ فلم "امتحان" پاکستان میں ریلیزکردی گئی

img
 
سمارٹ فون کی عالمی انڈسٹری میں صف اوّل کی کمپنی ویوو نے حال ہی میں ویوو X80کے نام سے اپنا نیا فلیگ شپ سمارٹ فون پاکستان میں متعارف کروایا ہے۔ X80 کی لانچ کے ساتھ ہی ویوو نے اپنی“Stories. Redefined.”کی تھیم کے تحت ایک مہم کا بھی اعلان کیا۔ اس سلسلے میں ویوو نے سمارٹ فونز کے ذریعے سکرین پر کہانی سنانے کے فن کو عروج دینے کے لیے معروف فلم ساز حمزہ لاری کے ساتھ شراکت بھی کی۔ X80 کی لانچ کے ساتھ ویوو نے آج "امتحان" کے نام سے مکمل طور پر X80 پر بنائی گئی مختصر فلم اپنے آفیشل میڈیا چینلز پر ریلیز کردی ہے۔

اس مہم کے دوران ویوو نے پاکستان بھر کے لوگوں کو اپنی کہانیاں شیئر کرنے کی دعوت بھی دی تھی۔ جبکہ تمام کہانیاں شاندار تھیں، پاکستان کے مشہور اداکار، لکھاری اور ہدایت کار احسن رحیم نے انتہائی متعلقہ اور دل کو چھو لینے والی کہانی کا انتخاب کیا اور اسے ناظرین کے لیے دستاویزی شکل میں بہتر بنایا۔ پھر حمزہ لاری نے ویوو X80 کے ساتھ اس کہانی کو حقیقت میں تشکیل کیا۔

سمارٹ فون کے ذریعے فلم بنانے کے اپنے تجربے اور ویوو X80 کے کیمرہ فیچرز کے بارے میں بات کرتے ہوئے حمزہ لاری کا کہناہے کہ "فلم سازی کے اس پروجیکٹ کے لیے ویوو کے ساتھ شراکت داری انتہائی خوشی کی بات ہے۔ X80 خواہش مند اور پیشہ ور ویڈیو گرافرز کے لیے واقعی ایک شاندار سمارٹ فون ہے۔ شوٹنگ کے دوران میں مختلف فیچرز، فلٹرز اور لائٹنگ کو مسلسل اکسپلور کرتا رہا۔ مجھے ڈیوائس کی یوزر فرینڈلینس بہت پسندآئی ۔ ایک فلم ساز کے طور پر، میں نے ویوو X80 کی بدولت شوٹنگ کے تخلیقی اور تکنیکی عمل دونوں کا لطف اٹھایا۔ ایک اور متاثر کن تفصیل ویوو کی ZEISS کے ساتھ باصلاحیت شراکت داری ہے۔ ویوو سمارٹ فونز اپنے کیمرے کی استعداد کے لیے مشہور ہیں لیکن ZEISS پروفیشنل امیجنگ نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ صارفین پیشہ ورانہ فوٹو گرافی کا مزید بہترین تجربہ حاصل کرسکیں۔"

ویوو پاکستان کے ڈائریکٹر برانڈ سٹریٹیجی محمد زُہیر چوہان کا اس موقع پر کہنا ہے کہ " حمزہ لاری جیسے نامور ہدایت کار کے ساتھ شراکت داری ایک اعزاز کی بات ہے۔ حمزہ کی تخلیقی صلاحیت کے ساتھ ساتھ ان کا پورے عمل میں اتنا پرجوش رہنے نے اس فلم کی کامیابی میں بہترین کردار رہا ہے۔ایک ٹیم کے طور پر، ہمیں پروفیشنل کیمرے کی صلاحیتوں کے حامل X80 کو پاکستانی مارکیٹ میں لانے پر بہت فخر ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ یہ شارٹ فلم ویوو فینز کو پسند آئے گی اور "Stories. Redefined." آج کے نوجوانوں کو اپنے خوابوں کا تعاقب کرنے کی ترغیب دے گی کیونکہ اگر اسمارٹ فون اعلیٰ سطح کی پیشہ ورانہ فوٹو گرافی کی صلاحیتوں کے ساتھ تیار ہو سکتا ہے تو سب کچھ ممکن ہے۔"

مکمل طور پر ویوو X80پر بنائی گئی یہ شارٹ فلم اب ویوو پاکستان کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز پر اسٹریم کے لیے دستیاب ہے۔ فلم دیکھ کر کمینٹس کے سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں: https://www.youtube.com/watch?v=2RWs0Pdw0fI
Total Views: 1580

Reviews & Comments