درزی کی مرضی چیلنج: یومِ پاکستان سے متاثر in-game لباس ڈیزائن کریں اور جیتیں انعامات

img
آئیے سب درزی کی مرضی چیلنج کے لیے تیار ہوجائیں - ایک لباس ڈیزائن کرنے کا مقابلہ
تمام آرٹسٹ اور ڈیزائنر کو ان کی تخلیق کا مظاہرہ کرنے کے لیے بلا رہے ہیں
زبردست انعامات جیتنے کے لیے یومِ پاکستان سے متاثر ہوکر ڈرائنگ بنائیں اسکیچ کریں یا ڈیجیٹل آرٹ بنائیں
اپنی انٹری رجسٹر کروانے کے لیے فری فائر کے درزی کی مرضی چیلنج میں حصہ لیں
اس مارچ میں فری فائر کے درزی کی مرضی چیلنج میں حصہ لیں اور حیرت انگیز انعامات جیتنے کا موقع حاصل کریں
فری فائر نے یومِ پاکستان منانے کے لیے اپنا درزی کی مرضی چیلنج شروع کیا ہے- لباس ڈیزائن کے مقابلے میں حصہ لینا وہاں موجود تمام تخلیقی دماغوں کے لیے بہترین موقع ہے- کوئی بھی شخص فری فائر لباس کا ڈیجیٹل آرٹ، اسکیچ یا ڈرائنگ بنا کے اس مقابلے میں حصہ لے سکتا ہے- اسے یومِ پاکستان سے متاثر ہونا لازمی ہے- جس کا مطلب ہے کہ اس میں یومِ پاکستان کی اہمیت کے عناصر ہونے چاہیے-

آپ حیرت انگیز انعامات جیت سکتے ہیں جیسے کہ ٹیبلٹ، موبائل فونز، اسپیکر اور 20 ہزار گیم ڈائمنڈز-آپ کو بس فری فائر کے آفیشل پیج پر جانا ہے اور اپنی انٹری جمع کرنی ہے- سب سے پہلے آپ کو لباس ڈیزائن کرنا ہوگا- پھر آپ کو اسے اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا پڑے گا- اب آپ کو صرف درزی کی مرضی چیلنج کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں لنک کو شئیر کرنا ہے- اپنی پوسٹ میں ان ہیش ٹیگ کو شامل کرنا نہ بھولیں: #FreeFireHumAikHain #FreeFire #DarziKiMarzi
قوانین:
لباس میں پاکستانی عناصر ہونا ضروری ہیں
آپ کی پوسٹ پبلک ہونی چاہیے
ہیش ٹیگ استعمال کرنا نہ بھولیں
اس بینر کے کمنٹ سیکشن میں اپنی پوسٹ کا لنک ضرور شئیر کریں
اگر کوئی چیٹنگ جیسے آٹو لائیک یا کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کی انٹری کو فوراً خارج کردیا جائے گا
انتظامیہ کا فیصلہ حتمی فیصلہ ہوگا
Submission راؤنڈ : یکم مارچ سے 23 مارچ تک
ووٹنگ راؤنڈ: 24 مارچ سے 27 مارچ تک
اپنی انٹری ابھی بھیجیں اور آزادی کے ساتھ تخلیقی بنیں کیونکہ “ اب چلے گی درزی کی مرضی “- 23 مارچ (یوم پاکستان) سے متاثر ہو کر اپنے لیے ایک خوبصورت لباس ڈیزائن کریں۔ تو کس چیز کا انتطار ہے اس خصوصی اور دلچسپ چیلنج میں حصہ لیں اور حیرت انگیز تحائف جیتنے کا موقع حاصل کریں:
1 سام سنگ ٹیبلٹ
3 انفینیکس 11
5 JBL وائرلیس اسپیکر
20 ہزار In-game ڈائمنڈز
Total Views: 4514

Reviews & Comments