دلکش فیچرز کا حامل ویوو وی25 ای اب پاکستان میں دستیاب

img
ویوو کی جانب سے حال ہی میں متعارف کروایا گیا سمارٹ فون V25e آج، 14 جنوری 2023 سے پاکستان میں فروخت کے لیے دستیاب ہے۔
یہ سمارٹ فون ویوو کی V25 سیریز کا حصہ ہے جس میں کلر چینجنگ گلاس بیک موجود ہے۔ اس رنگ تبدیل کرنے والی گلاس بیک کی وجہ سے فون کو سورج کی روشنی میں لے جانے پر یہ اپنا رنگ تبدیل کرلیتا ہے۔
ویوو کا نیا V25e نہ صرف دیدہ زیب ڈیزائن بلکہ شاندار کیمرہ سسٹم اور طاقتور کارکردگی کا بھی حامل ہے۔ V25eاپنے 64MP OIS Bokeh Flare Portrait اور32MP پورٹریٹ فرنٹ کیمرہ کے ساتھ اعلیٰ فوٹوگرافی کی صلاحیتیں فراہم کرتا ہے۔ مزید صارفین کی سہولت کے لیۓ اس میں 44Wفلیش چارج ٹیکنالوجی اور 4500mAh کی بڑی بیٹری بھی موجود ہے ۔
قیمت اور دستیابی
ویوو کا نیاV25e اس وقت پاکستان بھر میں دو دلکش رنگوں "سنرائز گولڈ" اور "ڈائمنڈ بلیک" میں 89,999 روپے کی قیمت پر فروخت کے لیے دستیاب ہے۔
img
ویوو V25e کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V25e سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریں
https://www.vivo.com/pk/products/v25e
Total Views: 1931

Reviews & Comments