ریئل می نے پاکستان میں ریئل می 12 اور ریئل می 12+ 5G کے لانچ کا اعلان کیا

img
دنیا کے معروف اسمارٹ فون برانڈز میں سے ایک ، رئیل می نے پاکستان میں اپنے جدید ترین اسمارٹ فونز، رئیل می 12 اور رئیل می 12+ 5G لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ ڈیوائسز اپنے جدید فیچرز اورمناسب قیمت کی وجہ سے مقابلہ کے موجود دور میں بہترین چیلنج کے ساتھ ساتھ اسمارٹ فونز کی دنیا میں انقلاب لانے کے لئے تیار ہیں۔

رئیل می نمبر سیریز کو عالمی سطح پر اس کے آغاز سے ہی صارفین نے سراہا ہے اور دو سال کے وقفے کے بعد یہ دوبارہ پاکستان میں آئی ہے۔ پاکستانی مارکیٹ میں اس سیریز کو جدید فوٹوگرافی فیچرز اور اب بہترین چپ سیٹ قابلیت کے ساتھ پرکشش سمجھا گیا ہے۔

رئیل می 12+ 5G اس سیریز کی سب سے اہم ڈیوائس ہے جوکم وقت میں ہی مارکیٹ میں دستیاب سب سے طاقتور اسمارٹ فونز میں سے ایک بن گیا ہے۔ یہ ڈیوائس میڈی ٹیک ڈیمینسٹی 7050 5G چپ سیٹ سے چلتی ہے، جس میں 8-کور 64-بٹ آرکیٹیکچر شامل ہے، جس میں 2 ARM® Cortex-A78 @2.6GHz اور 6 ARM® Cortex-A55 @2.0GHz کورز شامل ہیں۔ مالی-جی68 GPU کے ساتھ مل کر، رئیل می 12+ 5G کم پاور کا استعمال برقرار رکھتے ہوئے بہترین کارکردگی کو یقینی بناتا ہے۔

رئیل می 12+ 5G دو مختلف ورژنز میں آتا ہے، 12GB RAM+256GB ROM اور 8GB RAM+256GB ROM۔ یہ ورژن، AnTuTu بنچ مارک میں لگ بھگ 600000 تک کا سکور حاصل کرچکاہے، جو اس بات کی تصدیق ہے کہ یہ ڈیوائس اوسط صارف کی ضرورت سے زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔

چپ سیٹ پاور اور بنچ مارک سکور کے علاوہ،رئیل می 12+ 5G میں کارکردگی کے مختلف پہلو شامل ہیں جیسے کہ ہیٹ کنٹرول، سافٹ ویئر آپٹیمائزیشن، سمووتھنس، گیمنگ قابلیت، اور چارج سپیڈ، جو اپنی قیمت کی حد میں موجود تمام مقابلے میں بہتر کارکردگی پیش کرتا ہے۔

اس کے ڈیزائن کے لحاظ سے، رئیل می 12+ 5G معروف فرانسیسی گھڑی ساز اولیویئر ساویو سے متاثر ہے، جو رولیکس، راجر ڈولبی، پییاگٹ، بریٹلنک، اور کوئنٹن جیسے لگژری سوئس گھڑی برانڈز کے ساتھ اپنی شراکت داریوں کے لئے جانا جاتا ہے۔ یہ ڈیوائس پولیشڈ سن برسٹ ڈائل ڈیزائن، پریمیئم ویگن لیدر، اور PVD پولیشڈ ایجز کے ساتھ، صرف 7.87 ملی میٹر کی موٹائی اور 190 گرام وزن میں ایک الٹرا لائٹ اور سلم فارم فیکٹر پیش کرتا ہے۔

دوسری طرف، رئیل می 12 کی شاندار کارکردگی کو کوالکوم سنیپ ڈریگن 685 چپ سیٹ کی مدد حاصل ہے، جو اس سیگمنٹ میں ایک زبردست قوت ہے۔ کوالکوم، موبائل ٹیکنالوجی میں ایک لیڈر ہے، اپنے اعلی کارکردگی والے چپ سیٹس کے لئے جانا جاتا ہے، اور سنیپ ڈریگن 685 کوئی استثنا نہیں ہے۔ یہ طاقتور چپ سیٹ رئیل می12 کو ایک جامع کارکردگی بوسٹ فراہم کرتا ہے، جو ہر پہلو میں صارف کے تجربے کو بہتر بناتا ہے، خاص طور پر جب اسی قیمت کی حد میں دوسرے ڈیوائسز کے مقابلے میں دیکھا جائے جو سنیپ ڈریگن 685 پروسیسر استعمال کرتی ہیں۔رئیل می 12 8GB RAM اور 256GB انٹرنل سٹوریج کے ساتھ دستیاب ہے، جو آپ کے تمام ایپس، تصاویر، اور ویڈیوز کے لئے وافر جگہ فراہم کرتا ہے۔

رئیل می 12 اوررئیل می 12+ 5G دونوں 50MP سونی LYT-600 پرائمری کیمرہ کے ساتھ آتے ہیں جس میں OIS شامل ہے، جو کسی بھی فاصلے سے صاف شاٹس کیپچر کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 2X ان-سینسر زوم اور سینیمیٹک 2X پورٹریٹ موڈ DSLR جیسی بوکی کے ساتھ لچکدار شوٹنگ کی اجازت دیتے ہیں۔ SuperOIS ٹیکنالوجی تیز رفتار مناظر میں مستحکم ویڈیو اور امیج کیپچر کو یقینی بناتی ہے۔

دونوں ڈیوائسز میں 6.67 انچ کا AMOLED ڈسپلے ہے جس میں FHD+ ریزولوشن شامل ہے، جو شاندار رنگ اور ہموار بصریات فراہم کرتا ہے۔ 120Hz ریفریش ریٹ کے ساتھ،
یہ ڈسپلے ایک شاندار دیکھنے کا تجربہ فراہم کرتے ہیں، اوررئیل می 12+ 5G میں 4096 لیولز کی برائٹنس ایڈجسٹمنٹ اور 2000 نٹس کی پیک برائٹنس شامل ہے، جو براہ راست سورج کی روشنی میں بھی شاندار نظر آتی ہے۔

5000mAh کی بیٹری کے ساتھ، رئیل می12 اور رئیل می 12+ 5G دونوں 67W SUPERVOOC فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتے ہیں، جو ڈیوائسز کو 19 منٹ میں 50% اور 48 منٹ میں 100% چارج کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

رئیل می 12 کی قیمت PKR 59,999 ہوگی، جبکہ رئیل می 12+ 5G کی قیمت PKR 74,999 ہے۔رئیل می 12+ 5G پاینیر گرین اور نیویگیٹر بیج میں دستیاب ہوگا۔ دونوں رنگ خوبصورتی اور خاموش اعتماد اور مہم جوئی کی حس کو ظاہر کرتے ہیں۔ دونوں ڈیوائسز 1 جولائی 2024 سے خریداری کے لئے دستیاب ہوں گے۔
Total Views: 1082

Reviews & Comments