ریڈمی اے ون پلس، آپ کی جیب کا دوست، بالکل نیا اسمارٹ فون

img
شیاؤمی کمپنی نے آج پاکستان میں اپنے بالکل نئے اور کم بجٹ کے فون کا اعلان کرتے ہوئے ریڈمی اے ون پلس عوام کے لیے پیش کردیا ہے۔ نیا ریڈمی ایک اینٹری لیول اسمارٹ فون ہے جو دیدہ زیب اسٹائل، ڈیزائن اور بہت سے فیچر سے مالامال ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انتہائی مناسب قیمت پر یہ اسمارٹ فون صارفین کو ایک بہترین احساس و تجربہ فراہم کرتا ہے۔
اس میں نصب 6.52 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے، 1600X 720 کی شاندار ریزولوشن پیش کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ریڈمی اے ون پلیس ویڈیوگیمنگ اور ویڈیوز کا ایک دلفریب اور گہرا احساس دیتا ہے۔ دیکھنے کے عمل کو بہترین بنانے کےلیے اس میں ڈارک تھیم، نائٹ لائٹ موڈ بھی موجود ہیں جو آنکھوں پر منفی دباؤ کو کم کرتے ہیں۔
ریڈمی اے ون پلس کے نئے بجٹ فون کا مرکزی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے جس میں پورٹریٹ تصاویر کو بہتر بنانے کےلیے ایک اضافی لینس لگایا گیا ہے۔ ساتھ ہی فرنٹ کیمرہ 5 میگاپکسل کا ہے، یوں آگے اور پیچھے کے دونوں کیمرے ہی وراسٹائل موڈ رکھتے ہیں جن میں پورٹریٹ، شارٹ ویڈیو اور ٹائم لیپس موڈ شامل ہیں۔ اس طرح یہ فیچرز صارف کوتصویر کھینچنے اور ویڈیو بنانے کے کئی آپشن فراہم کرتے ہیں۔ اسمارٹ فون میں طاقتور 5000 ایم اے ایچ بیٹری نصب ہے اور دس واٹ چارچنگ کی بدولت فون روزانہ رواں دواں رہتا ہے۔
جہاں تک اس کی پروسیسنگ کارکردگی کا سوال ہے تو ریڈمی اے ون پلس میں میڈیا ٹیک ہیلیو اے 22 پروسیسر جو بجلی بہت کم خرچ کرتے ہوئے ساری ایپس کو چلاتا ہے اور ہائی ریزولوشن ڈسپلے کو یقینی بناتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے اضافی اسٹوریج کو ایک ٹیرابائٹ تک بڑھایا جاسکتا ہے۔
اگر ریڈمی اے ون پلس میں ہارڈویئر اور قیمت کا موازنہ کیا جائے تو سب سے پہلے اس کا ڈیزائن پرکشش ہے جو دیکھنے والے کو متوجہ کرتا ہے۔ اس ڈیزائن کو ریڈمی نوٹ سیریز سے لیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون اے ون پلس سیاہ، ہلکے سبز اور ہلکے نیلے رنگوں کے ساتھ فلیٹ فریم ڈیزائن پر بنایا گیا ہے۔ اس کی پشت کوخمیدہ بناکر مزید اسٹائلش کیا گیا ہے جبکہ پشت کو ہاتھ میں لینے پر چمڑے کا احساس ہوتا ہے اور یوں انگلیوں کے نشانات ثبت نہیں ہوتے اور داغ دھبے بھی نہیں بنتے۔ فون کو فوری طور پر ان لاک کرنے کے لیے اس کی پشت پر جدید فنگر پرنٹ سینسر بھی نصب کیا گیا ہے۔
ریڈمی اے ون پلس اب مارکیٹ میں دستیاب
ریڈمی اے ون پلس اب ایم اسٹور، کورکارٹ اور اس کے علاوہ درازپی کے پر بھی دستیاب ہے۔
ریڈمی اے ون پلس
2 جی بی اور 32 جی بی کے ساتھ : قیمت صرف 19،999 روپے۔
دیگر تفصیلات:
ڈسپلے 6.52 انچ کا حامل ایچ ڈی پلس کیمرہ جس کی ریزولوشن 1600X720 تک ہے
پچھلا کیمرہ 8 میگا پکسل کیمرہ جس میں اضافی (آگزیلری) لینس لگایا گیا ہے
اگلا کیمرہ 5 میگا پکسل سیلفی کیمرہ
بیٹری 5000 ایم اے ایچ
پروسیسر میڈیا ٹیک ہیلیو اے 22
Total Views: 1093

Reviews & Comments